Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز

  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے اور بی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری یا انہیں ختم کرنے پر آئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرکے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی کیونکہ نگران حکومت کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

  • ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اضافے کی منظوری یوٹیلیٹی اسٹورز کے بورڈ سے لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے تک اضافے کی تجویز دے دی گئی ، ملازمین کی اجرت میں اضافے کی تجویز تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے تیار کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ میٹرک اور انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت میں266 روپے اور ایف اے،ایف ایس سی، ڈی کام اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 287 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ بی اے، بی ایس سی، ملازمین کی یومیہ اجرت میں 308روپے ، ایم بی اے،ایم پی اے،ایم کام،ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں399 روپے اور ایم فل،ایم ایس،مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں 531روپے کااضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

    یومیہ اجرت میں اضافے کی منظوری یوٹیلیٹی اسٹورز کے بورڈ سے لی جائےگی، بورڈ کی منظوری کے بعد یومیہ اجرت میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا ، قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی کے بعد صارفین کیلئے گھی بھی مہنگا ہوگیا، بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کیلئے سسبڈی ختم کردی گئی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا، گھی کی فی کلو قیمت 398 روپے سے بڑھا کر 423 روپے کردی گئی۔

    گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں بتایا ہے کہ بی آئی ایس پی کےاہل افراد کیلئےفی کلو گھی 53 روپےمہنگا کیا گیا، جس کے بعد بی آئی ایس پی اہل افراد کیلئے فی کلو گھی 300 سےبڑھا کر353 روپےہوگیا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پرصرف بی آئی ایس پی صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔

  • 10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

    10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 310 روپے کا ہوگیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 662 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بی آئی ایس پی کارڈ کے حامل افراد کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فی کلو چینی 102 روپے دستیاب ہوگی جبکہ عام صارفین کیلئے چنے کی دال 415، مونگ کی دال 315 فی کلو دستیاب ہوگی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، دال کی قیمت میں 20 روپے جب کہ چاول کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، دال کی قیمت 20 روپے جب کہ چاول کی قیمت 12 روپے تک بڑھائی گئی ہے۔

    چنے کی دال فی کلو 20 روپے مہنگی کی گئی ہے، دال مسور اور سفید چنے کی فی کلوقیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو خریداری کے لیے صارفین کو اب 12 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے، سپرباسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل سے ہوگا۔

  • حکومت جاتے جاتے عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر گئی

    حکومت جاتے جاتے عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر گئی

    اسلام آباد: حکومت نے جاتے جاتے عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مدت ختم ہوتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا آغاز ہو گیا ہے، بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی، گھی اور آٹا مہنگا کر دیا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں ہے اور قیمت بھی 100 روپے کلو کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے چینی 30 روپے مہنگی کی گئی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے گھی 300 سے بڑھا کر 353 روپے کلو کر دیا گیا، آزادی پیکج کے تحت آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم آزادی پیکج کا 11 اگست سے آغاز ہوگا، چاول اور دالوں پر 25 روپے فی کلو رعایت ہوگی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین وزیر اعظم آزادی پیکج کے اہل ہوں گے۔

  • چینی بحران ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکا

    چینی بحران ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بحران کو ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکا لگ گیا،  وزارت صنعت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو خریدی گئی چینی بیچنے سے روک دیا۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق  وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو خریدی گئی چینی بیچنے سے روک دیا جس سے غیر معینہ مدت تک چینی کی دستیابی کے امکانات ختم ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کی وزیر صنعت وپیداوار نے مہنگی چینی خریداری کا کہہ کر ہدایت دے کر چینی بیچنے سے روک دیا ہے دوسری جانب وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہری مسلسل سستی چینی خریدنے سے محروم ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ خریدی گئی چینی اٹھانے کا عمل شروع کردیا تھا، کارپوریشن نے حال ہی میں 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی جو کہ فی کلو چینی 130 روپے کے حساب سے خریدی گئی تھی۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا بتانا ہے کہ اخراجات ملاکر فی کلو چینی تقریباً 140 روپے میں پڑے گی، وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پیکچ کے تحت چینی پر بھاری سبسڈی مختص کی ہے۔

  • وزیراعظم کے نئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی

    وزیراعظم کے نئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی

    اسلام آباد : وزیراعظم کے 30 ارب کے نئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی ہوگئی، وزیراعظم پیکچ کے تحت دالوں سمیت 5 اشیا پر سبسڈی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے 30 ارب کے نئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی ہوگئی، ادارہ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 15.36روپے اور دال مسور اوپن مارکیٹ سے فی کلو 11.69روپے مہنگی مل رہی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پرسفیدچنے اوپن مارکیٹ سے فی کلو 10.53 روپے مہنگے ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پرسفیدچنےکی فی کلو قیمت395  روپے مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت384.47 روپے ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پردال مسور کی فی کلو قیمت285 روپے اور اوپن مارکیٹ میں دال مسورکی فی کلو قیمت273.31 روپے ہے جبکہ دال چنے کی فی کلو قیمت یوٹیلیٹی اسٹورز پر255روپے مقرر اور اوپن مارکیٹ میں دال چنے کی فی کلو قیمت239.64 روپے ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکچ کے تحت دالوں سمیت5 اشیاپر سبسڈی ہے، رواں مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکچ کے تحت 30 ارب کی سبسڈی منظور کی گئی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے بعد چاول، دالوں اور آٹے کا بحران

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے بعد چاول، دالوں اور آٹے کا بحران

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے بعد چاول، دالیں بھی غائب ہوگئیں ، چاول کا اسٹاک ختم ہوچکا جبکہ دال ماش،دال مونگ اورسفید چنا بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے بعد چاول، دالوں اور آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پرسبسڈی والے چاول دستیاب نہیں ہیں۔

    ٹینڈر نہ ہونے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز پر چاول کا اسٹاک ختم ہوچکا جبکہ دال ماش،دال مونگ اورسفید چنا بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب نہیں۔

    عام مارکیٹ میں چاول 360 سے 420 روپے کلو تک دستیاب ہیں ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چاول کی قیمت 260 روپے کلو ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورزپر 10 کلو آٹےکےتھیلے کی قیمت 650 روپے ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 10 کلو کا آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی410 روپے کلو اور کوکنگ آئل 495 روپے لیٹر دستیاب ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اسٹاک ختم ہونے کا انکشاف

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اسٹاک ختم ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اسٹاک ختم ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جی ایم یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ چینی کی خریداری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائےصنعت وپیداوار کا اجلاس ہوا ، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اسٹاک ختم ہونے کا انکشاف ہوا۔

    جی ایم یوٹیلٹی اسٹورز نے بتایا کہ چینی کی خریداری کےلئے کوششیں جاری ہیں، پچھلے ایک ماہ میں چینی کی خریداری کیلئے 8 ٹینڈرز کیے گئے لیکن چینی خریداری کے ٹینڈرز زیادہ قیمت کےباعث ناکام ہوگئے۔

    جی ایم کا کہنا تھا کہ چار ٹینڈر میں بہت کم ملز نے حصہ لیا، آج 25ہزار میٹرک ٹن کا ایک ٹینڈر کھلا ہے، کوشش کررہے ہیں اسمگل کی کوشش میں پکڑی گئی چینی حاصل کی جائے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان سےچینی کے حصول کیلئے بات چیت جاری ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کو 30 ہزار میٹرک ٹن چینی ماہانہ ضرورت ہوتی ہے، رمضان میں یہ ضرورت بڑھ کر90 ہزار میٹرک ٹن ہو جاتی ہے، رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 30 روپےفی کلوسستی چینی دستیاب رہی ہے۔