Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز

  • کوکنگ آئل کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    کوکنگ آئل کی قیمتوں میں حیران کن کمی

    اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

    اسلام آباد سے جاری اعلامیہ میں ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ معروف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 85 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل 580 روپے کے بجائے 495 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت کی جارہی ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 13روپے اور سفید چنے فی کلو 12روپے مہنگے ریٹ پر دستیاب ہیں۔

    اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال مسور اوپن مارکیٹ سے فی کلو9روپے جبکہ سفید چنا فی کلو395 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے۔

  • بڑھتی مہنگائی میں عوام  کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : مہنگائی میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسمان چھوتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کا ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے بڑےریلیف پیکج کا اعلان کردیا گیا، وزیراعظم کا نیا ریلیف پیکج ایک سال کےلئے ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر5اشیاپر سبسڈی مزید ایک سال کےلئے ہوگی اور وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی،گھی،آٹا،دالوں،چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔

    اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج 30جون کوختم ہوگیا تھا تاہم ذرائع نے بتایا کہ نیا ریلیف پیکیج مالی سال 2023-24 کے آخر تک نافذ رہے گا۔

    وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے ریلیف پیکج کے مطابق پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی، گھی، آٹا، دالیں اور چاول کی خریداری پر عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایم ریلیف پیکیج کی میعاد 30 جون کو ختم ہوگئی تھی، کیونکہ مالی سال 2022-23 ختم ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ نیا ریلیف پیکیج مالی سال 2023-24 کے آخر تک نافذ رہے گا۔

  • عوام کے لئے بڑا ریلیف

    عوام کے لئے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

    ،نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کی کمی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے سے 59 روپے تک فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مزید تین مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

    قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے کوکنگ آئل 93 روپے فی لیٹرتک سستا کردیا گیا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں اڑسٹھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔

  • عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پیکج کی مدت رواں ماہ 30 جون کوختم ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے حکومت نے وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج آئندہ مالی سال جاری رکھنے کی تجویز دی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج کی مدت رواں ماہ30جون کوختم ہورہی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ میں وزیر اعظم پیکج کیلئے 30ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، نئے مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاپر سبسڈی دی جائے گی۔

    وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی، گھی، آٹا، دالوں اور چاول پر سبسڈی دینے کی تجویز دی ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے غریب طبقات کے لیے سبسڈیز جاری رکھنے کی منظوری دی تھی ، ذرائع نے بتایا تھا کہ آئندہ بجٹ میں 1300 ارب روپے سے زائد کی سبسڈیز دینے کی تجویز دی گئی ہے

  • بجٹ سے پہلے ہی  عوام  کو بڑا ریلیف  مل گیا

    بجٹ سے پہلے ہی عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام‌ آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر مزید تین مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل سستے کر دیئے گئے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مزید تین مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

    قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے کوکنگ آئل 93 روپے فی لیٹرتک سستا کردیا گیا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں اڑسٹھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 76 روپے تک فی لیٹر سستا اور گھی کی فی کلو قیمت میں 69 روپے تک کمی کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی خریداری ہوئی اور آسان ،  بڑی شرط ختم

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی خریداری ہوئی اور آسان ، بڑی شرط ختم

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہریوں کی سہولت کے لیے سبسڈی والی اشیا کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی اشیا کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور سیل کو بڑھانے کیلئے کیا گیا تاہم آٹا،گھی،چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط برقرار رہے گی۔

    وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر5 ارب روپے کا رمضان پیکچ دیا ہے ، رمضان پیکچ کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

    خیال رہے 21 مارچ کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز کردیا گیا ، خریداری کیلئے شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا تھا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی،چائے پر 100،100روپے کلو سبسڈی ملے گی،رمضان پیکچ کے تحت آٹے پر فی کلو 51روپے92 پیسے کی سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا تھا کہ چینی،دودھ اور مشروبات پر 30،30روپے ، بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 اور آئل پر 25 روپے ، دالوں، چاول پر20 ،20 روپے کی سبسڈی ہوگی۔

    بی آئی ایس پی مستحقین کےعلاوہ آٹے پر فی کلو 27 روپے12 پیسے، چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپے، دالوں اور چاول پر فی کلو20،20 روپے ، گھی 25 ،بیسن اورکھجورپر50،50 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز ،  خریداری کیلئے شرط عائد

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز ، خریداری کیلئے شرط عائد

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز کردیا گیا ، خریداری کیلئے شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز کر دیا گیا ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19اشیا ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز مارجن کم کرکے 500 سے 1500 اشیا پر 5 سے 10 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیں گے ، اس سال رمضان ریلیف پیکیج ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر مشتمل ہے۔

    رمضان پیکچ کے تحت سبسڈی والی چیزوں کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی،چائے پر 100،100روپے کلو سبسڈی ملے گی،رمضان پیکچ کے تحت آٹے پر فی کلو 51روپے92 پیسے کی سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی،دودھ اور مشروبات پر 30،30روپے ، بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 اور آئل پر 25 روپے ، دالوں، چاول پر20 ،20 روپے کی سبسڈی ہوگی۔

    بی آئی ایس پی مستحقین کےعلاوہ آٹے پر فی کلو 27 روپے12 پیسے، چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپے، دالوں اور چاول پر فی کلو20،20 روپے ، گھی 25 ،بیسن اورکھجورپر50،50 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ لال مشروب 303کے بجائے 261 روپے میں 800 ملی لیٹرفروخت ہوگا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف برائے نام رہ گیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف برائے نام رہ گیا

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز اوراوپن مارکیٹ ریٹس کا فرق کم ہوگیا اور گھی کی قیمتوں میں فرق 10سے 26.85 روپے رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپر ریلیف برائےنام رہ گیا، اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں ریٹس میں فرق کم ہوگیا۔

    بنیادی اشیاارزاں نرخوں پر فراہمی کا قومی ادارہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی ہوگئی ، یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں فرق 10سے 26.85 روپے رہ گیا۔

    اضافے سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پرفی کلو گھی 104 روپے 43 پیسے تک سستا دستیاب تھا لیکن وزیر اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 115 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ قیمتوں میں اضافے سے بی آئی ایس پی مستحقین کو استثنیٰ دیا گیا، یکم جنوری 2023 کو بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو گھی75 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ اور یوٹیلٹی اسٹوز کے چاول ریٹ میں محض 11.4 روپے فی کلو کا فرق، دال مسور کے ریٹ میں محض 6.8 روپے فی کلو کا فرق ، دال چنا کے ریٹ میں محض 28.9 روپے فی کلو کا فرق اور چینی کے ریٹ میں محض 8.6 روپے فی کلو کا فرق ہے۔

  • رمضان سے پہلے عوام کے لیے مزید مہنگائی کا طوفان

    رمضان سے پہلے عوام کے لیے مزید مہنگائی کا طوفان

    اسلام آباد: ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر قمیتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز  پر دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، ایک لیٹر  دودھ کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217 سے بڑھ کر 247 روپے تک ہو گیا۔

    900 گرام چائے کی قیمت میں 250 روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چائے کا پیک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے تک ہو گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے مہنگی کر دی گئی جبکہ ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

    آسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے مزید 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدلی۔

    تفصیلات کے وزیراعظم ریلیف پیکچ کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مزید 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی ہے۔

    ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے خریدی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے فی کلو کے حساب سے چینی 8 روپے مہنگی خریدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے87 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی ہے، اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو چینی تقریبا 92 روپے میں پڑے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چینی کیلئے کم سے کم بولی90 روپے فی کلو ملی تھی، جہانگیر ترین شوگر ملز نے فی کلو کے حساب سے 3 روپے کی رعایت دی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کارپوریشن نے آخری بار فی کلو چینی 78وپے94 پیسے میں خریدی تھی۔

    ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چینی کیلئے کم سے کم بولی90 روپے فی کلو ملی تھی، جہانگیر ترین شوگر ملز نے فی کلو کے حساب سے 3 روپے کی رعایت دی ہے۔