Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز

  • مہنگائی کی نئی لہر، یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز  کی درجنوں اشیاء مہنگی کردی گئیں ، جس کے باعث عوام کے لیے خریداری مشکل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر سے درجنوں اشیا مہنگی ہوگئیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، اچار اور جوتوں کی پالش مہنگی ہوگئی جبکہ سرف، صابن ، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ بھی مہنگے ہوگئے۔

    جوتوں کی پالش 35 روپے اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا جبکہ دودھ کا ڈبہ40 روپے اور نوڈلز کی قیمت میں 35 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

    مشروبات 60 روپے اور بادام کےتیل کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی گئی ، بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے ، نمک 20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ فروٹ جام 45،کریم 40 اور لوشن 80 روپے تک مہنگی کردی گئی ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیا کی قیمتوں کا فرق بڑی حد تک کم ہوگیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیا کی قیمتوں کا فرق بڑی حد تک کم ہوگیا

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیا کی قیمتوں کا فرق بڑی حد تک کم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکچ کے تحت بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نمایاں ہونے لگے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاکی قیمتوں کا فرق بڑی حد تک کم ہوا۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے چینی فی کلو کا فرق صرف 3.93 روپے رہ گیا، اضافے سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی23 روپے15پیسے فی کلو سستی تھی۔

    دستاویز میں کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پراوپن مارکیٹ سے فی کلو گھی کا فرق35.04 روپے رہ گیا جبکہ پہلےیوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو گھی 110.04روپےسستا تھا۔

    اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کے20 کلو تھیلےکی قیمت کافرق401.62روپے رہ گیا، اضافے سےقبل یوٹیلیٹی اسٹورزپر 20کلو تھیلا اوپن مارکیٹ سے818.80 روپے سستا تھا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر یکم جنوری 2023سے بنیادی اشیاکی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں ، قیمتوں میں اضافے سے بی آئی ایس پی مستحقین کو استثنیٰ دیا گیا۔

    وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفی کلو چینی19 روپے مہنگی اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 496 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا اضافہ ہوا۔

  • نئے سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کو سستی اشیا ملیں گی

    نئے سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کو سستی اشیا ملیں گی

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے نئے سال سے مہنگائی کا نیا تحفہ مل گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین کو سستی اشیا ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سب کو یکساں سبسڈی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یکم جنوری 2023 سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق وفاقی کابینہ نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی منظوری دے دی، سبسڈائزڈ اشیا صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام افراد کے لیے گھی، آٹا، چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد کے لیے چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے فی کلو ہوگا۔

    عام شہریوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 75 روپے مہنگا ہوگا اور 375 روپے فی کلو دستیاب ہوگا، چینی 19 روپے مہنگی ہوگی اور 89 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا ہوگا، اور 648 روپے کا ہوگا۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 سے کم کر کے 3 کلو مقرر کر دیا گیا، گھی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 سے کم کر کے 3 کلو مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح آٹے کی ماہانہ خریداری کی حد بھی 40 سے کم کر کے 20 کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

    بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ صارفین کے لیے سامان خریداری کی موجودہ حد برقرار رہے گی، اور ماہانہ 40 کلو تک آٹا خرید سکیں گے، جب کہ چینی اور گھی ماہانہ 5،5 کلو تک خرید سکیں گے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کی مشکل میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کی مشکل میں اضافہ

    اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی، دودھ، گھی، سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، گھی، بچوں کے خشک دودھ سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کیاگیا ، جس کے بعد برانڈڈ گھی397 روپے سے بڑھا کر 468 روپے کا کردیاگیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ بچوں کے800گرام خشک دودھ کےڈبے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کیاگیا اور بچوں کے خشک دودھ کے 800 گرام ڈبےکی قیمت 1690 سے بڑھا کر 1810 روپے کردی۔

    اسی طرحایک کلو برانڈڈدیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک اضافہ کیا گیا، جس کے بعد برانڈڈ دیسی گھی 1200 سے بڑھ کر 1420 روپے کا ہوگیا۔

    200گرام ملک کریم کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کیا گیا اور کریم 153 روپے سے بڑھ کر 174 روپے کی ہوگئی جبکہ چار پیک والے نوڈلز کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 227 روپے کر دی گئی۔

    800گرام ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کیا گیا اور کیچپ 288 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کا ہوگیا، نوٹیفکیشن

    اس کے علاوہ مختلف برانڈز کے بسکٹ ، مصالحہ جات اور سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے

  • یوٹیلیٹی اسٹورز سے‌ خریداری کرنے والوں کے لیے بڑا ریلیف

    یوٹیلیٹی اسٹورز سے‌ خریداری کرنے والوں کے لیے بڑا ریلیف

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ، قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پربرانڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، ایک کلوگھی کی قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 520 سے کم ہو کر 512 روپے کلو ہوگیا۔

    5کلو والا گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہو کر2580 روپے کا ہوگیا ، 5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپےکمی ہوئی، گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر 80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپےکمی کر دی گئی، جس کے تحت 170 گرام الائچی چائے 100روپے
    ، 430 گرام الائچی چائے 357روپے اور 900 گرام الائچی چائے 845 روپے سستی ہوگئی۔

  • عوام پر ایک اور بوجھ :  یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    عوام پر ایک اور بوجھ : یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ ،چائے ،کوکنگ آئل، گھی سمیت متعدد اشیا مہنگی کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد دودھ کی قیمت 197 سےبڑھ کر217روپےہوگئی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 450گرام چائےکی قیمت میں240 روپےتک مہنگی ہوگئی، چائے کی قیمت 508 سے بڑھ کر748 روپے تک جاپہنچی۔

    اسی طرح 100 پیک کے ٹی بیگ کا پیکٹ282 روپے تک مہنگا ہوکر 298 روپے سے بڑھ کر 580 روپے کا ہوگیا۔

    50گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کردیا گیا ، جس کے بعد پشاوری قہوہ 108 سے بڑھ کر 153 میں فروخت ہورہا ہے۔

    ایک لیٹر برانڈ کا کوکنگ آئل 141 روپے مہنگا کر دیا گیا جبکہ مچھر مار لیکورڈ کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

    250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ، 135گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30روپے مہنگا ،نوڈلز کا چھوٹا پیکٹ 3 روپے ، 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30روپے ،نوڈلز کا چھوٹا پیکٹ 3روپے تک مہنگا ہوا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیکنگ پاؤڈر، فیس کریم ،صابن ،شیونگ کریم ،شیشہ صاف کرنے کالیکورڈ بھی مہنگا کردیا گیا۔

  • عوام پر ایک اور بوجھ ، یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    عوام پر ایک اور بوجھ ، یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز نے مرچ ، ہلدی ،کالی مرچ، سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے ریلیف دینے کےدعوے کھوکھلے نکلے، ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے مہنگائی کی پسی عوام پرایک اور بوجھ ڈال دیا۔

    مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ، قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرنافذالعمل ہو گا۔

    نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی برانڈ کی چار سوگرام مرچ پر ایک یا دو دو روپے نہیں یک دم چالیس روپے کا اضافہ کردیا اور دوسوگرام مرچ کی قیمت 320 روپےسےبڑھاکر 360 روپےکردی گئی

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب دھینا پاؤڈر اور ہلدی سستی نہیں ملےگی، 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

    اس کے علاوہ 50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد 50 گرام لونگ کی قیمت 165 روپے سے بڑھا کر 225 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    100 گرام دھینا پاوڈر 10 روپے مہنگا ہوکر 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کا ہوگیا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق دہڑا مرچ کا 200 گرام کا پیک 20 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جکہ 100 گرام گرم مصالحہ کا پیک 20 روپے اور 50 گرام کی کالی مرچ 17 روپے مہنگی کر دی گئی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا

    اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا، اسٹورز پر برانڈڈ چائے، دودھ، مصالحہ جات، شہد، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی ہوگئیں۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد چائے 697 روپے سے بڑھ کر 895 روپے کی ہوگئی۔

    دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھا کر 197 روپے، 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 310 روپے سے بڑھا کر 425 روپے اور بچوں کے خشک دودھ کی قیمت 1360 روپے سے بڑھا کر 1450 روپے کر دی گئی۔

    مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں بھی 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، اضافی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کرنے والوں کیلئے نئی مشکل

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کرنے والوں کیلئے نئی مشکل

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ ،ڈیش واش اور ماچس و دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ، مصالحہ جات،ٹوتھ پیسٹ ،ڈیش واش،ماچس ودیگراشیا کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور اضافے ک اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک کلو مکس اچارکی قیمت میں55روپےاضافہ کیا گیا ، جس کے بعد مکس اچارکی فی کلوقیمت278سےبڑھ کر 333 روپے ہوگئی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ماچس کےپیکٹ میں بھی 10روپے تک اضافہ کردیا ، جس کے بعد ماچس کا پیکٹ 40 روپے سےبڑھ کر50 روپے ہوگیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں66 روپے اضافہ اور ٹشو پیپر173سے بڑھ کر198 روپے کا ڈبہ ہوگیا۔

    نوٹیفکیشن نے کہا کہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں20 روپے تک کا اضافہ ہوا اور قیمت 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا حکم ، رمضان میں عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا حکم ، رمضان میں عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی کی قیمت میں 15روپے فی کلو اور آٹے کے 10کلو تھیلے پر 75روپے کی کمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان میں عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز نے وزیراعظم کے حکم پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی۔

    ترجمان نے بتایا کہ چینی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی کردی گئی ، جس کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو ملے گی۔

    اسی طرح آٹے کے 10کلو تھیلے پر 75روپے کی کمی کی گئی ہے، آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دیگر سبسڈائزڈ اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردو بل نہیں ہوا، صارفین اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لائیں، رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہوں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے عید تک آٹے اور چینی کی قیمتوں کمی کا اعلان کرتے ہوئے رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی تھی۔