Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر  گھی کی قیمتوں میں  ہوشربا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں40 سے 1090روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان آگیا، مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے ایک ہزار 90 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

    قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جس کا اطلاق فوری ہوگا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اضافہ کردیا گیا جبکہ دس لٹر گھی کا کین 2500 روپے مہنگا ہوکر3590 روپے کا ہوگیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 5 لیٹر کوکنگ آئل پیکٹ 463 روپے اضافے کے ساتھ 13 سو 32 روپے سے بڑھ کر 17 سو95 روپے کا ہوگیا جبکہ گھی کے 10لیٹرٹن کی قیمت میں475روپےکااضافہ ہوا ، جس کے بعد ٹن کی قیمت 2885سےبڑھ کر3360روپے مقرر کردی ہے۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ حکومت نے سبسڈی کے ذریعے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے کمی لانے کا اعلان کیا تھا ، حکومت اشیائے خورونوش پر براہ راست سبسڈی دے گی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فی کلو چینی 90 روپے کی ملے گی، کھانے کے تیل کی قیمت میں ٹیکس کم کر کے چالیس سے پچاس روپے کم کرائیں گے، پرائس کنٹرولنگ سے متعلق نچلی سطح پر نظام واپس لا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں مڈل مین کا کردار ختم کریں۔

  • 2 ہزار مصنوعات پر خصوصی رعایت

    2 ہزار مصنوعات پر خصوصی رعایت

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے 2 ہزار سے زائد مصنوعات پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت جس خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، وہ  2 ہزار سے زائد مصنوعات پر مشتمل ہوگا۔

    7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر کل سے عمل درآمد ہوگا، چینی 68 روپے اورگھی 170 روپے فی کلو میں ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    کوکنگ آئل، بیسن، کھجور، اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی، چائے 50، دال مسور 30، سفید چنا 25، دال چنا 15 روپے سستا ملے گا، دال مونگ، ماش پر 10،10 روپے، چاول پر 12 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    رمضان پیکج کا اعلان : عوام کو کن اشیاء پر ریلیف ملے گا؟

    یوٹیلیٹی اسٹورز میں مصالحہ جات پر بھی مارکیٹ کے مقابلے میں 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافے کی منظوری دے دی اور کہا رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلوقیمت میں30روپےتک اضافہ کردیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رہیں گے۔

    اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سےدو اہم سمریاں بھی منظور کرلیں گئیں جبکہ آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے اور بجلی بلوں  پر10پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس پروگرام کیلئے کمیونیکیشن سپورٹ اور این سی او پی کیلئے حکومتی خودمختار گارنٹی کی منظوری دے دی۔

    گذشتہ ماہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورزپر ریلیف میں شامل 3اشیاکی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی تھی۔

    اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورزکو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا تھا ، منصوبے پر 2ارب لاگت آئےگی ، وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 21 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

  • رمضان ریلیف پیکج ، عوام کیلیے بڑی خبر

    رمضان ریلیف پیکج ، عوام کیلیے بڑی خبر

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پررمضان ریلیف پیکج کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت 19 اشیاپر سبسڈی دی جائے گی جبکہ سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی ریلیف کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورزپرڈھائی ارب کارمضان ریلیف پیکج17اپریل سےشروع ہوگا ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی، پیکج کے تحت 4 روپے سے 50 روپے تک فی کلو سبسڈی ہوگی۔

    ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر 4 روپے،چینی پر 15 روپے فی کلو ، تیل اور گھی پر 30 روپے فی کلو، دال چنا 10روپے، دال مونگ پر 15روپے فی کلو سبسڈی ہوگی۔

    دال مسور 10 روپے،سفید چنے پر 15 روپے، بیسن 20 روپے،کھجور پر 20 روپے ، باسمتی اور سیلا چاول پر 15روپے ، ٹوٹا چاول پر 10 روپے، مشروبات کے1500ملی میٹربوتل پر25روپے،800ملی میٹر پر 20روپے سبسڈی دی جائے گی۔

    رمضان ریلیف پیکج میں چائے پر 50روپے فی کلو، دودھ پر 20روپے، مصالحہ جات پر10 فیصد سبسڈی دی جائے گی جبکہ ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقر رکردیا گیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کرنے اور ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ریلیف پیکج کو 7ارب تک لےجایاجاسکتاہے ، ماہ رمضان سے پہلے یوٹیلٹی اسٹورز سبسڈائز 19آئٹمز  کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ، ضروری اشیا کی دستیابی کیلئےٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 1200 ارب ریلیف پیکج میں بھی یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 50ارب رکھےگئےہیں، وزیراعظم کےریلیف پیکج سےبھی10ارب روپےیوٹیلٹی اسٹورزکوجاری ہوچکے ہیں۔

  • ریلیف پیکج: رمضان میں گھی، تیل اور چینی کی قیمتیں کیا ہوں گی؟

    ریلیف پیکج: رمضان میں گھی، تیل اور چینی کی قیمتیں کیا ہوں گی؟

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی جس کے بعد اشیاخوردونوش کی قیمتوں کا تعین کرلیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز نے اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ خصوصی پیکج کے تحت رمضان میں 19 اشیاخوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی، رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ آٹا، چینی، دالیں اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔

    رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

    عمر لودھی نے کہا کہ مشروبات پر 15 فیصد سبسڈی دی جائے گی، بیسن پر 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی، کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد سبسڈی دی جائے گی، چائے پر 8 سے 10 فی صد سبسڈی ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی رابط کمیٹی نے ملک بھر میں مزید یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ 8 اپریل کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 2.5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی تھی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز سے وزیر اعظم کی تصاویر راتوں رات ہٹا دی گئیں

    یوٹیلیٹی اسٹورز سے وزیر اعظم کی تصاویر راتوں رات ہٹا دی گئیں

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز سے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر راتوں رات ہٹا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر لگانے پر وزیر اعظم نے سخت اظہار برہمی کیا۔

    وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر لگائی گئی اپنی تصاویر فوری ہٹانے کا حکم جاری کیا جس کے بعد راتوں رات یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے وزیر اعظم کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔

    انتظامیہ نے تصاویر ہٹانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا تھا مگر وہ بھی نہ مل سکا، وزیر اعظم کا اس سلسلے میں واضح مؤقف تھا کہ ہمارا مقصد صرف عوام کی فلاح ہے، تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا، آیندہ کوئی سیاسی تصویر استعمال نہیں ہوگی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگے داموں اشیاء کی فروخت، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

    وزیر اعظم کے حکم سے یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ تشہیر کسی صورت نہیں چاہتے، اسٹورز میں ان کی کوئی تصویر استعمال نہ کی جائے۔

    خیال رہے 12 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا مہنگے داموں فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت بھی دی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے بیان جاری کیا کہ وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کو کم نرخوں پر فروخت نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے مالکان کو چینی 68 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

  • مہنگائی میں کمی کا مشن، وزیر اعظم کی حکومتی ارکان کو اہم ہدایت

    مہنگائی میں کمی کا مشن، وزیر اعظم کی حکومتی ارکان کو اہم ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ارکان کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے کرنے اور قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں کمی کے مشن کے تحت وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ارکان کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی ارکان قریبی اسٹورز کا دورہ کر کے قیمتوں کا جائزہ لیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا نہیں مسلسل نظر رکھیں۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومتی ارکان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اچانک دورے شروع کردیے۔ وزیر مملکت شبیر قریشی بھی قیمتوں کاجائزہ لینے یوٹیلیٹی اسٹور پہنچے جہاں انہوں نے اسٹور اشیا کی دستیابی اور قیمتوں میں حالیہ کمی کا جائزہ لیا۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

    کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ معاملے میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں۔

    کمیٹی کو کہا گیا کہ وہ اس بات کا بھی جائزہ لے کہ چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مقامی انتظامیہ اور حکومتی اداروں نے کیا حفاظتی اور پیشگی اقدامات کیے۔

  • وزیراعظم کے احکامات ، عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    وزیراعظم کے احکامات ، عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورزپراشیاخوردونوش دالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزیدکمی کردی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر دستیاب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ، دستاویز میں کہا گیا دال چنا ،دال مسوراورگھی کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے تک کی کمی ہوئی۔

    دستاویز کے مطابق دال چنا کی قیمت 167سےکم ہوکر 160روپے فی کلو، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو اور دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے سے کم ہوکر 170روپے فی کلو ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر دستیاب ہے۔

    مزید پڑھیں : عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم کا بڑا حکم

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے قانونی حدسےزائدغذائی اجناس ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کھانےپینےکی اجناس غیرقانونی طورپرذخیرہ نہیں ہونی چاہئیے اور قیمتوں میں ردو بدل کرکےزائد پیسہ بنانےوالوں کیخلاف کارروائی کریں، ذخیرہ اندوزوں کو10دن میں غیرقانونی ذخیرہ مارکیٹ میں لاناہوگا۔

    عمران خان نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں15سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح کیا  تھا کہ کسی بھی ذخیرہ اندوزکونہ چھوڑا جائے، غریب عوام کا مفاد ہر چیز سے اوپر ہے۔

  • غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں،وزیراعظم

    غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا، وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں موجود اشیاء کا جائزہ لیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور میں سستی چیزیں لائے، کوشش کریں گے چیزوں کی قیمتیں مزید کم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گےہمیں چیزیں درآمدکرنےکی ضرورت نہ ہو، درآمد پرکم توجہ دیں گے تاکہ ہم اپنی پیداوار بڑھا سکیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مڈل مین درمیان میں بہت منافع کماتا ہے، مڈل مین بہت بڑا نفع کما رہا ہے، قیمتوں میں فرق آتا ہے، مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور بہترین آپشن ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رواں سال روزگار پیدا کریں گے، مسائل کا خاتمہ ترجیح ہے، یوٹیلیٹی اسٹورمیں بڑا پیسہ لگائیں گے تا کہ لوگوں کو سہولت ملے۔

  • حکومت کا 6 ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری دینے کا فیصلہ

    حکومت کا 6 ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 6 ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری دینے کا فیصلہ کرلیا، رقم سے آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے، عوام کو ریلیف دینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں 6 ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری دینے کا فیصلہ کیا گیا، رقم سے آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے کرپشن کے خاتمے کے لیے آئی ٹی کو بروئے کار لایا جائے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے غربت سے متاثرہ خاندانوں کو خصوصی ریلیف دیا جائے، معیشت کی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے مشکل فیصلے کیے، ان فیصلوں کی وجہ سے آج معیشت میں استحکام ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی اعدادوشماربہتری ظاہر کر رہے ہیں، آئندہ دنوں اقتصادی اعداد وشمارمیں مزید بہتری آئے گی، مشکل حالات کے باوجود ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی عوام تک دستیابی کو جلد یقینی بنایا جائے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ 500 پوسٹ آفسز کو بھی اشیائے ضروریہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، بہت جلد پاکستان پوسٹ ہوم ڈیلوری سروس بھی شروع کردے گا۔