Tag: یوٹیلیٹی اسٹورز

  • ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا

    ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا

    اسلام آباد : ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دومئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا، جس کے تحت انیس اشیائے خوردو نوش پرسبسڈی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق روزے داروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دومئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہورہا ہے، رمضان ریلیف پیکج کے تحت انیس اشیائے خوردو نوش پرسبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی پرپانچ اور آٹے پرچارروپےفی کلو تک سبسڈی ملے گی جبکہ گھی پر پندرہ اورآئل پر دس روپےفی کلوسستا ہوگا۔

    رمضان ریلیف پیکج کے تحت چنے کی دال پر بیس روپے، مونگ کی دال پر پندرہ اور ماش کی دال پر دس روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ سفید چنے پر پچیس، بیسن پر بیس اور کھجور پر تیس روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

    مزید پڑھیں :  2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اعلامیے کے مطابق باسمتی،سیلا اور ٹوٹا چاول پرپندرہ روپے، مشروبات کی پندرہ سوملی لٹربوتل پرپندرہ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ چائےکی پتی پرفی کلوپچاس اوردودھ پرفی لٹرپندرہ روپے اور تمام مصالحہ جات پر دس فیصدتک سبسڈی ملے گی۔

    یاد رہے  وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی اور کہا گیا تھا  یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 4 سے50 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا۔

  • غیرمعیاری گھی کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘چیف جسٹس

    غیرمعیاری گھی کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے غیرمعیاری گھی کی فروخت پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ مضر صحت گھی کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم آف پاکستان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپرغیرمعیاری گھی کی فروخت پر ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے کی۔

    سپریم کورٹ میں سماعت کے آغاز پریوٹیلیٹی اسٹورز کےوکیل نے اپنے دلائل میں کہاکہ فروخت ہونےوالےگھی کے 51 نمونے لیے گئے،جن میں سے45گھی کےنمونےانسانی صحت کےلیےموزوں جبکہ 6کمپنیوں کےگھی کےنمونوں کامعیارتھوڑاکم ہے۔

    وکیل نےکہا کہ معیار پرپورا نہ اترنے والے گھی کو ان کی کمپنیوں کو واپس کردیا جائے گا،انہوں نےکہاکہ بڑےفوڈچینزاستعمال شدہ گھی آگے فروخت کر دیتے ہیں۔ٹھیکیداراستعمال شدہ گھی کوپکوڑے،سموسے،مچھلی فرائی کےلیےاستعمال کرتےہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کےوکیل نے دلائل دیتے ہوئےکہاکہ استعمال شدہ گھی انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے،عدالت اس معاملے کا بھی نوٹس لے۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ نےکہاکہ غیرمعیاری گھی کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی،جبکہ استعمال شدہ گھی کی فروخت روکناحکومت کا کام ہے۔

    انہوں نے استفسار کیاکہ استعمال شدہ گھی کی فروخت روکنےکےلیےحکومت نےکیااقدامات کیے؟ایسےگھی کےاستعمال پرمتعلقہ فوڈ اتھارٹیز کوطلب کیاجاسکتاہے۔

    چیف جسٹس نےکہاکہ اس موقع پرابھی کوئی افراتفری پیدا نہیں کرناچاہتے،استعمال شدہ گھی کےمعاملےکاآئندہ سماعت پرجائزہ لیں گے۔عدالت نےکہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورزکومعیارپرپورااترنےوالےگھی کی فروخت کی اجازت ہے۔

    واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس کیس میں سلمان اکرم راجہ کوعدالتی معاون مقررکر دیا،جبکہ غیرمعیاری گھی کی فروخت پر ازخودنوٹس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہوگئی۔

  • رمضان پیکیج ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی شروع

    رمضان پیکیج ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی فراہمی شروع

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کا آغاز ہوگیا،پیکج سے عوام کو پونے دو ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج شروع کردیا گیا ہے،  چینی، چائے، گھی، آٹے سمیت 22 اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت چینی ساٹھ روپے کلو گرام، گھی ایک سو پندرہ روپے، آئل ایک سو پچیس روپے، دال چنا ایک سو بیس روپے، دال مونگ ایک سو اڑتالیس روپے، دال ماش دو سو تہتر روپے فی کلو گرام اور دودھ ایک سو دو روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    وفاقی وزیر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو ملنے والا ریلیف صرف ماہ رمضان کے لیے ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی ودالوں کی قیمتوں میں کمی

    یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی ودالوں کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد : یکم جنوری سے یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی، تیل اور دالوں کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جنوری سےتیل اور گھی کی قیمتوں میں دس روپے تک کمی کا امکان ہےجبکہ مختلف اقسام کی دالیں پانچ سے آٹھ روپےفی کلو تک سستی ہونےکا امکان ہے۔

    دوماہ کےدوران سرکاری اسٹورز پرگھی کی قیمت پہلے ہی دس روپےکی کمی سے 130 روپےکلو اورکھانا پکانےکےتیل کی قیمت بیس روپےکی کمی سے 135 روپےفی کلو پر آچکی ہے۔

  • کراچی: چینی کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کا امکان

    کراچی: چینی کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ کا امکان

    کراچی : حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئندہ چند روز میں چینی پر سبسڈی ختم کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 6 روپے سے لے 11 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ سندھ بلوچستان اور ضلع رحیم یار خان میں چینی کی فی کلو قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 55 روپے ہوگئی۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 56 روپے کی ہوگئی۔ گلگت چترال میں چینی 67 روپے ،ایبٹ آباد میں 60 اور پشاور میں 58 روپے کی ہوگئی یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی اور تیل کی قیمت میں 5سے 7 روپے کی کمی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو ہوگی .تیل کی  قیمت 7 روپے کمی کے بعد 150 روپے فی لیٹر ہوگئی ۔ برانڈڈ تیل اور گھی کی قیمت میں2سے 3 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔