Tag: یوٹیوب

  • ٹک ٹاک نے یوٹیوب سے مقابلے کیلیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

    ٹک ٹاک نے یوٹیوب سے مقابلے کیلیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

    اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے مقابلے کیلیے شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ڈیسک ٹاپ ورژن میں متعدد فیچرز متعارف کرادیے۔

    دنیا بھر میں ٹک ٹاک ایک موبائل فرسٹ پلیٹ فارم کے طور پر جانا جاتا ہے، ایک ارب سے زائد لوگ تفریح اور تخلیقی صلاحیتوں کو سیکھنے کے لیے ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہیں۔

    ٹک ٹاک کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈیسک ٹاپ ورژن کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچرز پیش کیے گئے ہیں، صارفین کو ان فیچرز تک رسائی ترتیب وار دی جائے گی۔

    اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور ٹک ٹاک کے تجربے کو بہتر بنانے کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ مواقع پر ڈیسک ٹاپ پر ویڈیوز دیکھنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی ایکسپلور کا ٹیب شامل ہوگا جب کہ فار یو ٹیب کو بھی مزید بہتر کردیا گیا۔ اسی طرح ٹک ٹاک کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں گیم کی لائیو اسٹریم بھی دیکھ سکیں گے جو کہ یوٹیوب پر مقبول ترین فیچر ہے۔

    ابتدائی طور پر ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت ہوتی تھی لیکن بعد ازاں اس دورانیے کو بڑھا دیا گیا تھا اور اب ممکنہ طور پر جلد ہی تمام صارفین کو طویل ویڈیوز یعنی 60 منٹ دورانیے کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرنے تک رسائی دیے جانے کا امکان ہے۔

  • مسٹر بیسٹ یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    مسٹر بیسٹ یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر کی دنیا کے بے تاج بادشاہ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدن کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

    یوٹئوب کے بادشاہ مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے وہ ڈیجیٹل کی دنیا میں اوور دی ٹاپ چیلنجز کی وجہ سے بہت مشہور ہیں جس کے بدلے مسٹر بیسٹ بھاری نقد انعامات دیتے ہیں۔

    اب حال ہی میں سوشل میڈیا صارف کی جانب سے مسٹر بیسٹ کی آمدن سے متعلق اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، مبینہ اسکرین شاٹ کے مطابق مسٹر بیسٹ کی ماہانہ کمائی تقریباً 40 لاکھ ڈالر (ایک ارب 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

    پوسٹ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ اس لیک اسکرین شاٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، اس لیے اس پر مکمل یقین نہ کیا جائے، ممکنہ طور پر یہ افواہ آٹے میں نمک کے برابر ہو۔

    اسکرین شاٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بعض صارفین کے مطابق مسٹر بیسٹ کی آمدن اس سے زیادہ ہوگی۔

    خیال رہے کہ مسٹر بیسٹ کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ان کے چینل کو 364 ملین سبسکرائبرز حاصل ہیں، اس کے علاوہ ان کے یوٹیوب پر متعدد چینلز ہیں جبکہ وہ مختلف برانڈز کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔

  • یوٹیوب کا ویڈیو تلاش کرنے کیلیے جدید بٹن متعارف

    یوٹیوب کا ویڈیو تلاش کرنے کیلیے جدید بٹن متعارف

    یوٹیوب نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر "پلے سمتھنگ” متعارف کرایا ہے، جس کے استعمال سے صارف کو اگلی ویڈیو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔

    گوگل کی ملکیت ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ایک نیا آپشن متعارف کرایا ہے جو ان صارفین کے لیے کارآمد ہے جو اپنی اگلی ویڈیو کے انتخاب میں غیر یقینی کا شکار ہوتے ہیں۔

    یہ فیچر، جسے "کچھ چلائیں” (پلے سمتھنگ) کے طور پر جانا جاتا ہے، ایک ایسا بٹن (فلوٹنگ ایکشن بٹن ) ہے جو یوٹیوب پر ویڈیوز چلاتا ہے۔

    یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ فیچر پچھلے ایک سال سے آزمائش کے مرحلے میں تھا اور فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ورژن 19.5 پر دستیاب ہے۔

    یہ بٹن کیسے کام کرتا ہے؟

    یہ بٹن ہوم ٹیب کے اوپر سیاہ پس منظر میں ہوتا ہے۔ صارف اس بٹن کو منتخب کرکے بغیر اسکرول یا تلاش کیے براہ راست کسی ویڈیو سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

    جیسے ہی بٹن پر کلک کریں، یہ فیچر شارٹس پلیئر کے ذریعے ویڈیو چلانا شروع کر دیتا ہے۔
    یہ بھی جان لینا ضروری ہے کہ یہ فیچر صرف شارٹس تک محدود نہیں ہے، یہ پورٹریٹ موڈ میں معیاری ویڈیوز بھی چلا سکتا ہے۔

    ویڈیو کنٹرولز کو سادہ بنایا گیا ہے، لائک، ڈس لائک، کمنٹ اور شیئر کے بڑے بٹن دائیں جانب دیے گئے ہیں۔ نیچے موجود ٹائم لائن اسکربر استعمال میں آسان ہے۔ تاہم اگر ملٹی پلیئر آپشن فعال ہو تو "پلے سمتھنگ” بٹن غائب ہو جائے گا۔

    یہ فیچر صارفین کی ویڈیوز دیکھنے کی عادات پر مبنی متعلقہ مواد کو خود بخود منتخب کرتا ہے، جس سے انہیں تلاش کے عمل کی ضرورت نہیں رہتی۔

    یوٹیوب کے اس اقدام کا مقصد صارف کے تجربے کو بہتر بنانا اور زیادہ بے ساختہ مواد دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    یہ فیچر وسیع پیمانے پر دستیاب ہو چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں عوامی سطح پر لانچ ہو جائے گا۔

    یوٹیوب نے حال ہی میں کئی نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں، جن میں عمودی اسکرول کا اشارہ (Vertical Scroll Gesture) اور اے آئی پر مبنی خودکار ڈبنگ (آٹو ڈبنگ) شامل ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق مزید فیچرز بھی جلد ہی متعارف کیے جائیں گے۔

  • یوٹیوب نے صارفین کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرادیا

    یوٹیوب نے صارفین کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرادیا

    دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب نے لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو آمدنی میں اضافے کیلئے ایک بڑی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

    یوٹیوب جلد ہی اپنا نیا "جیولز” تخلیق کار فیچر متعارف کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو ڈیجیٹل اسٹیکرز خریدنے کی اجازت دے گا جنہیں وہ کسی لائیو اسٹریم کے دوران استعمال کر سکیں گے۔

    یوٹیوب جیولز نامی نیا اور دلچسپ خصوصی فیچر ورٹیکل لائیو اسٹریمز کے دوران کریٹیرز کو مزید آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، ان اسٹیکرز کی خریداری سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ اسٹریمرز کو دیا جائے گا۔

    youtube

    سوشل میڈیا ٹوڈے نامی ویب سائٹ کے مطابق ’جیولز‘ ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے آپ پسندیدہ کریٹیرز کو گفٹ کے طور پر بھیج سکیں گے۔ یہ گفٹ انیمیشن کی شکل میں لائیو زسٹریمرز کی اسکرین پر نظر آئے گا۔

    یہ فیچر بنیادی طور پر یوٹیوب کے "سپر چیٹ” اسٹیکرز اور تبصرے کے آپشنز جیسا ہی ہے لیکن جیولز خریدنے میں زیادہ آسانی فراہم کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب ناظرین ’جیولز‘ کو استعمال کرتے ہوئے گفٹ ارسال کریں گے تو کریٹیرز کو روبیز موصول ہوں گی۔ ایک روبی کے بدلے ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا۔

    Live Streaming

    رپورٹ کے مطابق صارفین جیولز خرید کر اسٹیکرز پر خرچ کریں گے اور تخلیق کار کو اس سے روبیز حاصل ہوں گے جو بعد میں رقم میں تبدیل ہو جائیں گے اور اگلے تین ماہ تک اہل قرار پانے والے کریٹیرز ان ’جیولز‘ سے ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

    جیولز کا آغاز صرف امریکی چینلز کے لیے ہوگا۔ یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائی پی پی ) میں شامل تمام امریکی تخلیق کاروں کو یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔

    فی الحال صرف امریکی ناظرین جیولز خرید سکیں گے اور گفٹس بھیج سکیں گے، لیکن گفٹس کو دیگر ممالک کے ناظرین بھی لائیو اسٹریمز پر دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر صرف یوٹیوب موبائل ایپ کے عمودی لائیو اسٹریمز پر کام کرے گا۔

  • یوٹیوب پر طریقہ سیکھ کر لڑکوں نے اسکول میں دھماکا کردیا

    یوٹیوب پر طریقہ سیکھ کر لڑکوں نے اسکول میں دھماکا کردیا

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر لڑکوں نے اسکول کے اندر دھماکا کردیا، بم ٹیچر کی کرسی کے نیچ نصب کیا گیا۔

    بھارتی ریاست ہریانہ کے اسکول میں 12ویں جماعت کے طلبعلموں نے ساری حدیں عبور کرلیں، شرارت طلبا کے ایک گروپ نے یو ٹیوب پر بم بنانے کا طریقہ دیکھا، ان لڑکوں نے اس بم کو اسکول کی سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے نصب کر دیا اور ریموٹ کی مدد سے اڑا دیا۔

    یہ ٹیچر کیی خوش قسمتی تھی کہ وہ دھماکے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں اور محفوظ رہیں اس واقعہ کے بعد شرارتی طلبا کو اسکول انتظامیہ نے ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا ہے۔

    طلبا خاتون سائنس ٹیچر سے بدلہ لینا چاہتے تھے کیوں کہ انھوں نے طلبا کو ڈانٹا تھا، ایک طالب علم نے ان کی کرسی کے نیچے بم جیسا پٹاخہ رکھا جبکہ دوسرے طلبا نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا۔

    اسکول انتظامیہ کی جانب سے سرزنش کرنے پر شرارتی طلبا نے بتایا کہ انھوں نے بم بنانے کا طریقہ یو ٹیوب سے سیکھا تھا۔

    ضلع حصار کے محکمہ تعلیم نے 13 طلبا کو ایک ہفتہ کے لیے معطل کر دیا ہے، افسروں نے بتایا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار طلبا کو اسکول سے نکال دیے پر غور کیا گیا تھا لیکن ان کے والدین نے معافی مانگتے ہوئے تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔

    اس افسوسنا واقعے کے بعد متعلقہ گاؤں میں پنچایت بھی بلائی گئی، تاہم ضلع تعلیمی افسر نریش مہتا نے بتایا کہ ٹیچر نے ان طلبا کو معاف کر دیا ہے جنھوں نے اسے زخمی کرنے کی کوشش کی تھی۔

  • بابا صدیق قتل کیس، ملزمان نے قتل سے پہلے یوٹیوب سے کیسے مدد لی؟

    بابا صدیق قتل کیس، ملزمان نے قتل سے پہلے یوٹیوب سے کیسے مدد لی؟

    سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیق کو قتل کرنے والے شوٹروں نے قتل کرنے کے لئے مشق کے لیے یوٹیوب سے مدد حاصل کی۔

    بھارتی میڈیا نے ممبئی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں اب تک گرفتار کیے گئے چار ملزمان میں سے دو نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر شوٹ کرنے کی مشق کی۔

    پولیس نے دو ملزمان کو بابا صدیق کو قتل کرنے کے چند گھنٹے بعد گرفتار کرلیا تھا، پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس مقام کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہے ہیں جہاں شوٹرمشق کرتے تھے۔

    بابا صدیق کے قتل کے مشتبہ ملزمان نے پچھلے ماہ باندرہ کے قریب انہیں قتل کرنے کی 10سے زیادہ کوششیں کیں، شوٹرز کو ہدایات ملی تھیں کہ سابق وزیر کو کھیرواڑی میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب قتل کیا جائے کیونکہ یہ ایک کھلا علاقہ ہے۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کو بعض مواقعوں پر فائرنگ کرنے کا موقع نہیں ملا، کیونکہ بعض اوقات بابا صدیقی ان کے سامنے نہیں آئے، لیکن جب سامنے آئے تو انہوں نے اپنے منصوبے کو ترک دیا تھا، کیونکہ وہ اپنے حامیوں میں گھرے ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کے قتل کے واقعے میں ممبئی پولیس کو جن ملزمان کی تلاش ہے، ان میں سے ایک ملزم سے اپریل میں بھارتی اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے بعد تفتیش کی جاچکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اُس وقت پولیس کو اس حوالے سے ثبوت نہیں ملے تھے، جس کے باعث اُسے چھوڑ دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق انکی تفتیش میں شبہام لونکر اب سابق وزیر کے قتل میں ایک اہم سازشی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    بابا صدیق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

    ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان کے باندرہ میں واقع رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے بعد شبہام لونکر جو کہ لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اہم رکن سمجھا جاتا ہے، پولیس اس ملزم سے تفتیش پہلے بھی کرچکی ہے، اس کیس میں جن لوگوں سے ابھی تک تفتیش کی گئی ان میں سے متعدد نے اسی کا نام لیا ہے۔

  • یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر کی تیاری

    یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر کی تیاری

    کیلیفورنیا : یوٹیوب اپنے صارفین کیلیے یوٹیوب شارٹس میں نئے ’سیو‘ کے بٹن کو متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے، جس کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپ تک باآسانی واپس پہنچنا ہے۔

    یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ شارٹس کے لیے یوزر انٹرفیس میں بہتری کی آزمائش کر رہا ہے۔ اپڈیٹڈ انٹرفیس صارفین کے لیے ان شارٹس کو محفوظ کرنے یا بعد میں دیکھنے کے لیے بک مارک کرنا آسان بنا دیتا ہے۔

    موجودہ یوٹیوب شارٹس پلیئر پر ’لائک‘ اور ’ڈِس لائک‘ کے بٹن دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب موجود ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں شروع کی جانے والی آزمائش میں ’سیو‘ بٹن کی جگہ بنانے کے لیے ویڈیو ناپسند کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بٹن کو ہٹایا جارہا ہے۔

    youtube shorts

    یوٹیوب کے مطابق ڈِس لائیک بٹن کو اب انٹرفیس کی دائیں طرف اوپر کی جانب تین نقطوں والے مینو میں رکھا جائے گا۔

    صارفین کسی کلپ کو ناپسند کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے تین نقطوں والے آپشن کو دبا کر ظاہر ہونے والے مینو سے ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس تبدیلی سے صارفین کو مزید ویڈیوز اپنی پلے لسٹ میں شامل کرنے کی ترغیب ملے گی چونکہ شارٹس ویڈیوز بہت جلدی ختم ہو جاتی ہیں۔

    اس لیے انٹرفیس میں ‘سیو’ بٹن کی موجودگی سے یہ ویڈیوز محفوظ کرنے میں آسانی ہوگی جب صارفین ‘سیو’ بٹن پر ٹیپ کریں گے تو پلیٹ فارم انہیں کسی نئی یا موجودہ یوٹیوب پلے لسٹ میں ویڈیو محفوظ کرنے کا آپشن دے گا۔

  • یوٹیوب نے ویڈیو کے شوقین صارفین کو خوشخبری سنادی

    یوٹیوب نے ویڈیو کے شوقین صارفین کو خوشخبری سنادی

    یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے ایک اہم اپڈیٹ متعارف کرائی ہے جس میں یوٹیوب شارٹس کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر تین منٹ کردیا گیا ہے۔

    یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے۔15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔

    یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔

    یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی، لہٰذا ہم یہ فیچر اپ ڈیٹ کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔

  • یوٹیوب کا  نیا فیچر،  والدین کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

    یوٹیوب کا نیا فیچر، والدین کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

    یوٹیوب نے ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا ، جس سے والدین کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔

    اکثر والدین پریشان ہوتے ہیں کہ بچے یوٹیوب پر کس طرح کا مواد دیکھتے ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کے سوشل میڈیا پلیٹ یوٹیوب کا ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرایا گیا ہے کہ جس سے والدین اور بچے اپنے اکاؤنٹس کو لنک کر کے معلومات اور نوٹی فیکیشنز شیئر کر سکتے ہیں۔

    مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے مطابق یہ نیا فیچر والدین کو اپنے بچوں کی یوٹیوب سرگرمی کے بارے میں آگاہ رکھنے اور ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    اب والدین یہ ٹریک کرسکیں گے کہ ان کے بچے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر کیا دیکھ رہے ہیں۔

    یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ "اس ہفتے سے دنیا بھر میں خاندانوں کے لیے یہ تجربہ شروع کیا جا رہا ہے، جو پہلے سے موجود سپروائزڈ تجربے پر مبنی ہے، جو 10 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہے۔”

    جلد ہی والدین اور ان کے بچے یوٹیوب اکاؤنٹس کو نئے فیملی سینٹر ہب میں لنک کر سکیں گے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کڈز کے لیے سپروائزڈ تجربات ہر مہینے 10 کروڑ سے زیادہ فعال لاگ ان اور لاگ آؤٹ ویوورز تک پہنچتے ہیں، جس مین بچوں کی نشوونما، ڈیجیٹل لرننگ اور بچوں کے میڈیا کے ماہرین کی رہنمائی میں ہوتی ہے، جو تعلیمی، غیر منافع بخش اور کلینیکل پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر آف پیڈیا نے بتایا کہ ماہرین کے ساتھ شراکت میں یوٹیوب نے یہ نیا فیچر تیار کیا ہے، جو نوجوانوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، والدین اور نوجوانوں دونوں کو باہمی کنٹرول فراہم کرتا ہے اور انہیں باخبر اور ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بننے کے لیے نئے وسائل فراہم کرتا ہے۔

  • ’کبھی میں کبھی تم‘ پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی ٹرینڈ کرنے لگا

    ’کبھی میں کبھی تم‘ پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی ٹرینڈ کرنے لگا

    بلاشبہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش جیسے پڑوسی ممالک کے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ کبھی میں کبھی تم‘نے تیزی سے کئی ممالک کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس وقت یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

    ڈرامے کی دلکش اور متاثر کرنے والی کہانی  کے ساتھ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے شاندار پرفارمنس کو  مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے نہ صرف پاکستان میں ناظرین کو مسحور کیا بلکہ ہندوستان، بنگلہ دیش، ترکی اور مشرق وسطیٰ میں بھی مقبولیت حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

    تاہم 17ویں ایپی سوڈ کے بعد ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم ‘ سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلا دیش میں ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا، جبکہ پاکستان کے یوٹیوب پر بھی یہ ڈرامہ ٹرینڈ کررہا ہے۔

    ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے کردار اور ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، یاد رہے کہ معروف اداکار اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے اداکاری کی دنیا سے طویل عرصے دوری اختیار کرنے کے دس سال بعد اس ڈرامے سے اسکرین پر واپسی کی ہے، اداکار نے 2015 میں ڈراموں سے وقفی لینے کے بعد اپنی پوری توجہ فلم انڈسٹری پر مرکوز کرلی تھی۔

    گزشتہ ایک دہائی کے دوران فہد مصطفیٰ نے متعدد فلموں میں کام کیا اور درجنوں ڈراموں اور فلموں کو پروڈیوس بھی کیا لیکن اب وہ  ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار فہد مصطفی، عمادعرفانی، سینیئر اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، مایا خان، زینب مظہر اور دیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی شرجینا اور مصطفی کے گرد گھومتی ہے، شرجینا شادی سے چند دن پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے سابقہ منگیتر کے چھوٹے بھائی مصطفی سے شادی کر لیتی ہے۔

     مصطفی ایک لا پروا شخص ہے، لیکن شرجینا کی محبت اور توجہ اسے آہستہ آہستہ ذمہ دار بنا دیتی ہے۔

    اب تک زیادہ تر ناظرین نے اظہار کیا کہ وہ اس ڈرامے کی سادہ اور حقیقت پسندانہ کہانی کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔