Tag: یوٹیوبر

  • ایک کروڑ روپے کمانے والے یوٹیوبر کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ

    ایک کروڑ روپے کمانے والے یوٹیوبر کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ

    بھارت میں ایک کروڑ روپے کمانے والے یوٹیوبر کے گھر بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں محکمہ انکم ٹیکس نے تسلیم نامی یوٹیوبر کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران یوٹیوبر کے گھر سے 24 لاکھ روپے ملے، اہلکار یسلیم کر اپنے ہمراہ ہی لے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس اہلکار نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ بریلی سے تعلق رکھنے والا تسلیم کئی سالوں سے یوٹیوب چینل چلا رہا تھا، اس پر یہ الزام ہے کہ وہ غیر قانونی مواد اپنے چینل پر پوسٹ کرکے پیسے کمارہا ہے۔

    دوسری جانب تسلیم کے اہلخانہ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کا تمام پیسہ جائز ہے، اسکی کمائی یوٹیوب پوسٹ کے بعد ملتی ہے۔

    یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنا لیا، ویڈیو وائرل

    رپورٹ کے مطابق تسلیم شیئر مارکیٹ کے موضوع پر ویڈیوز بناتا ہے، اس حوالے سے اس کے بھائی نے بتایا کہ تسلیم اپنی کمائی میں سے باقاعدہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔

    بھائی کا کہنا ہے کہ یہ سب میرے بھائی کو پھنسانے کی سوچی سمجھی سازش ہے،  تسلیم یوٹیوب سے اپنی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن سے پہلے ہی چار لاکھ روپے بطور ٹیکس ادا کرچکا ہے۔

    تسلیم کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا کافی عرصے سے یوٹیوب چینل چلا رہا ہے۔ اس یوٹیوب چینل سے اسے اچھی آمدنی ہوتی تھی، جس کی وجہ سے اس نے پیسے کماتے ہوئے کاروبار کو آگے بڑھایا، لیکن کچھ لوگ بیٹے کی ترقی پر حسد کرنے لگے۔

  • یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنا لیا، ویڈیو وائرل

    یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنا لیا، ویڈیو وائرل

    آئی فون کے دیوانے ایک یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنا لیا ہے، جو مکمل طور پر فنکشنل ہے، یعنی کسی بھی آئی فون کی طرح کام کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میتھیو بیم نامی ایک یوٹیوبر نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا ہے، اس نے آئی فون 14 Pro Max کا ایک 8 فٹ لمبا ماڈل بنا لیا ہے، جو مکمل طور پر فعال ہے اور اس میں آئی فون کی تمام خصوصیات ویسے ہی موجود ہیں، اور دل چسپ بات یہ ہے کہ اس سے تصاویر بھی لی جا سکتی ہیں۔

    میتھیو بیم نے آئی فون بنانے کے پورے عمل کو ریکارڈ بھی کیا ہے، کام مکمل ہونے کے بعد انھوں نے اسے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کر دیا، ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا ’’میں نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنا لیا ہے۔‘‘

    بیم نے اتنے بڑے آئی فون کا ڈسپلے بنانے کے لیے ٹچ والے ٹی وی اسکرینوں سے کام لیا، جو میک منی سے منسلک ہے، اس میں والیوم اور موسیقی کے بٹن بھی ہیں۔ یہ دیوہیکل آئی فون تصویریں بھی لے سکتا ہے اور اس پر الارم بھی لگایا جا سکتا ہے اور بھی کئی دوسری چیزیں اس موبائل فون سے ہو سکتی ہیں۔ لیکن دل چسپ بات یہ ہے کہ اس بڑے آئی فون کا استعمال کرتے ہوئے سیلفیز پر کلک کرنے کے لیے بندے کو اچھلنا پڑے گا۔

    ویڈیو کے بارے میں بیم نے لکھا کہ انھوں نے پہلے کبھی ایسی کوئی چیز نہیں بنائی تھی اس لیے یہ بہت مشکل کام تھا، آئی فون تیار ہونے کے بعد ہم اسے اٹھا کر نیویارک سٹی لے گئے تاکہ ٹائمز اسکوائر پر لوگوں کا رد عمل جان سکیں، ہم نے ٹیکنالوجی کے ایک بڑے مبصر مارکیز براؤنلی کو بھی حیران کر دیا۔

    بیم کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بناتے ہوئے انھوں نے بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا، لیکن تمام مشکلات کا حل آخر کار نکالا گیا، ہم ورلڈ ریکارڈ توڑنا چاہتے تھے، یہ انتہائی پاگل پن تھا لیکن ہم نے اسے ہنستے گاتے بنایا۔

  • ویوز کے لیے جہاز تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا سنادی گئی

    ویوز کے لیے جہاز تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا سنادی گئی

    واشنگٹن: ویوز کے لیے جان بوجھ کر  اپنے طیارہ کو زمین پر گرا کر تباہ کرنے والے یو ٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں 29 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور ڈینئیل جیکب نے زیادہ ویوز کے حصول کے لیے اپنے طیارے کو کیلیفورنیا میں گرا کر تباہ کر دیا تھا۔

    یو ٹیوبر کی مذکورہ ویڈیو تقریباً 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھی تھی جس کا موضوع ہی یہی تھا کہ میں نے اپنے طیارے کو تباہ کر دیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پیرا شوٹ پہنے طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

    ویڈیو وائرل کرنے کیلئے جہاز تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو بڑی سزا کا سامنا

    بعد ازاں امریکی فیڈرل ایوی ایشی ایڈمنسٹریشن نے جیکب پر یوٹیوب ویوز کے لیے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو تباہ کرنے کا الزام لگایا تھا جس کا بعد میں جیکب نے خود اعتراف بھی کیا۔

    حادثے کے چند ہفتوں بعد نیشل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تفتیش کاروں نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور جیکب کو ملبہ محفوظ رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ طیارے کا انجن فیل نہیں ہوا تھا بلکہ ٹریورجیکب نے زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کےلیے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کیا تھا اور اس وقت یہ تاثر دیا تھا کہ طیارہ حادثاتی طور پر تباہ ہوا، ابتدائی تحقیقات کے بعد ٹریور جیکب کا طیارہ اڑانے کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔

    امریکی پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جان بوجھ کر طیارہ تباہ کرنے پر جیکب ٹریور کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

  • امریکا میں سموسے کی قیمت کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    امریکا میں سموسے کی قیمت کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    سموسے اور پکوڑے کی بات کی جائے تو ایشیا ممالک میں ان چیزوں کو خوب پسند کی جاتی ہے، لیکن وقت کے ساتھ ایشیائی چیزوں کی مانگ بیرون ملک میں بھی بڑھ رہی ہے۔

    تاہم ایک یوٹیوبر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اشیائی سوغات سموسے کی قیمت دیکھ کر سر پکڑ لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Drew Hicks (@indiadrew77)

    یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں امریکا میں سموسے خریدنے کا تجربہ شیئر کیا، ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہے جہاں اس کی مینیو کارڈ میں 2 سموسے کی قیمت دیکھ کر آنکھیں باہر آگئی۔

    یوٹیوبر کہنا تھا کہ  بھارت میں 2 سموسوں کی قیمت 20 روپے ہے لیکن امریکا میں ان کی قیمت 500 روپے ہے، انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چلو واپس ’بہار‘ انڈیا چلتے ہیں بھئی۔

  • یوٹیوبر کو سرعام شہری سے پرینک کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    یوٹیوبر کو سرعام شہری سے پرینک کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

    یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’پرینک ویڈیوز‘پوسٹ کرنے کا رجحان عام ہو چکا ہے اور گاہے ایسی ویڈیو پوسٹ کی جاتی ہیں کہ لیکن بعض دفعہ مذاق کرنا مہنگا بھی پڑسکتا ہے۔

    پرینک ویڈیوز کے اب ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مخصوص حصے ہیں کیونکہ مشہور پرینک اسٹارز  عوامی مقامات پر ان عجیب و غریب اسٹنٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

      اسی طرح آپ نے دیکھا ہوگا کہ سپر مارکیٹوں اور کھلے عوامی مقامات پر مذاق ایک بڑھتا ہوا رجحان بن گیا ہے جو تقریباً ہر روز انسٹاگرام ریلز، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر دیکھا جاتا ہے۔ ویڈیوز میں عام طور پر پرینک کرنے والوں کی غیر مشکوک لوگوں کے ساتھ عجیب اور حیران کن حرکت دکھائے جاتے ہیں۔

    لیکن غیر اسکرپٹڈ پرینک ویڈیوز کی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ منصوبے کے مطابق نہیں ہوتے ہیں، بعض اوقات، وہ تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، اس ویڈیو میں اسی طرح کی ایک پر یہاں ایک مذاق کی ایک مثال ہے جو غلط ہو گئی ہے۔

    ایک یوٹیوبر کو مذاق کرنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ایک شہری نے لائیو اسٹریم کے دروان اس پر بندوق تان لی۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یوٹیوبر نے لائیو اسٹریمنگ کے دروان ایک پرینک کیا، جس میں وہ سڑک کنارے شہریوں کی گاڑی پر پیٹرول ڈال رہا تھا۔

    شیئر کیے گئے قلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ شہری کی گاڑی میں پیٹرول ڈالتا ہے تو شہری کو غصہ آجاتا ہے اور وہ اپنی بندوق نکال لیتا ہے۔

    جیسے ہی مسلح شہری آگے بڑھتا ہے، پرینک کرنے والا اسے سمجھاتا ہے کہ اس نے جو مائع گاڑی پر ڈالا ہے وہ صرف پانی ہے، اس کے جواب میں مسلح شخص کہتا ہے کہ بہتر ہے کہ پانی ہی ہو ورنہ ابھی تم مارے جاتے۔

    مسلح شہری نے کہا کہ تم میری گاڑی سے اس سے دور رہو،  میں ایسا نہیں کرنا چاہتا، تم ابھی تقریباً مرجاتے بیوقوف لڑکے۔

  • یوٹیوبر نے 42 سیکنڈ میں دو کروڑ کیسے کما لیے؟

    یوٹیوبر نے 42 سیکنڈ میں دو کروڑ کیسے کما لیے؟

    کینیڈا: مشہور یوٹیوبر جونا تھن ما نے ایک ویڈیو سے 42 سیکنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کما لیے۔

    جوناتھن ما ایک مشہور امریکی یوٹیوبر ہیں، جو یوٹیوب پر جوما ٹیک (Joma Tech) کے نام سے ایک چینل چلا رہے ہیں، اور ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔

    یوٹیوب پر کمپیوٹر پروگرامنگ، کرپٹو اور ٹیکنالوجی سے متعلق ویڈیوز بنانے والے جوناتھن ما نے اپنے چینل پر فلمساز بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے اپنا این ایف ٹی (Nonfungible-token) کلیکشن ریلیز کیا ہے، تاکہ ان کے مداح اور سبسکرائبر این ایف ٹی کو خرید سکیں۔

    آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ جوناتھن ما نے اس ماہ کے شروع میں جب اپنا کلیکشن "Vaxxed Doggos” جاری کیا، تو صرف 42 سیکنڈ میں انھوں نے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کما لیے، ٹیکس کٹوتی کے بعد جوناتھن ما کو 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ملے۔

    ما نے این ایف ٹی جمع کرنے کے لیے ڈسکارڈ سرور بنایا تھا، یہ ایک ایسا سرور ہے جہاں ایک ہی سرور والے لوگ ہی اپنا NFT کلیکشن دیکھ سکتے ہیں، جس کے پاس بھی جوناتھن کا این ایف ٹی ہوگا، وہ اسے پرائیویٹ ڈسکارڈ یعنی پرائیویٹ سرور پر دیکھ سکے گا۔

    یوٹیوب پر ان کے 16 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں، فُل ٹائم یو ٹیوبر بننے سے قبل وہ فیس بک اور گوگل میں سافٹ ویئر انجینئر تھے، اور ابھی ان کی واحد آرزو فلم ڈائریکٹر بننا ہے۔

    واضح رہے کہ این ایف ٹی یعنی نان فنجیبل ٹوکن ڈیجیٹل اشیا ہیں، جنھیں بلاکچین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خریدا یا فروخت کیا جا سکتا ہے۔ کرپٹو کرنسی اور این ایف ٹی کی خرید و فروخت کے لیے خصوصی پلیٹ فارمز استعمال کیے جاتے ہیں۔

  • موت کا ڈرامہ رچانے والی یوٹیوبر ایک سال بعد آنے والی اپنی موت سے بے خبر

    موت کا ڈرامہ رچانے والی یوٹیوبر ایک سال بعد آنے والی اپنی موت سے بے خبر

    قاہرہ: مصر کی ایک مشہور یوٹیوبر خاتون اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر بہت سے لائیکس اور ویوز اکٹھے کرنے کے بعد ٹھیک ایک سال بعد اسی روز سچ مچ چل بسیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ام زیاد نامی یہ خاتون ڈائری آف ام زیاد کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی تھیں، ایک سال قبل انہوں نے اپنے چینل سے اپنی جعلی موت کی ایک ویڈیو نشر کی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہی ہیں، اس دوران اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے دم ہو کر گر گئیں جس کے بعد ان کے بچے ان کے گرد بیٹھ کر ان کے ہاتھ پاؤں سہلانے لگے۔

    بچے اس دوران رو بھی رہے تھے جبکہ شوہر بھی پریشان ہوگئے، اس کے بعد وہ اچانک ہنستی ہوئی اٹھ بیٹھیں۔ ام زیاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ڈرامہ اپنے شوہر اور بچوں کا ردعمل دیکھنے کے لیے کیا تھا۔

    لیکن اب ایک ٹھیک ایک سال بعد وہ سچ مچ موت کا شکار ہوگئیں۔

    ان کے بھائی نے جو خود بھی ایک یوٹیوبر ہیں، اپنی ایک ویڈیو میں اپنی بہن کے انتقال کا بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں ایک حادثہ پیش آیا تھا، ام زیاد کے گھر کے گیزر کی گیس لیک ہوئی جس کے بعد وہ دم گھٹنے سے چل بسیں۔

    موت سے چند روز قبل ام زیاد نے اپنی ایک ویڈیو میں اپنی طبیعت خرابی کے بارے میں بھی بتایا تھا کہ وہ کووڈ 19 کا شکار نہیں ہوئیں تاہم وہ سانس لینے میں تکلیف اور گھٹن کی شکایت محسوس کر رہی ہیں۔

    ام زیاد کی اچانک موت کے بعد ان کے مداح نہایت غمگین ہیں۔

  • معروف یوٹیوبر چوری کرتے پکڑے گئے

    معروف یوٹیوبر چوری کرتے پکڑے گئے

    ایریزونا: امریکی ریاست ایریزونا کے ایک علاقے میں معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا پرسن پر پولیس نے لوٹ مار کرنے کا مقدمہ کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریزونا کے صحرائی شہر اسکاٹسڈیل میں ایک یوٹیوبر جیک پال کے خلاف پولیس نے مبینہ لوٹ مار اور فسادات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں ایسی سیکڑوں ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں 23 سالہ جیک جوزف پال موجود ہے، وہ فیشن اسکوائر مال میں داخل ہوا اور مال بند ہونے کے باوجود وہاں غیر قانونی طور پر موجود رہا، پولیس نے وہاں مجمع لگانا بھی غیر قانونی قرار دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق جوزف پال کو سمن بھیجا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہوں، تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

    جوزف پال نے جزوی طور پر الزامات قبول کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے میری سزا دو لیکن اس کے بعد جارج فلائیڈ کے معاملے پر توجہ مرکوز کریں، کیوں کہ سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہم ہے۔

    پال نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لوٹ مار کے حوالے سے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ میں یا میرا کوئی ساتھی کسی بھی لوٹ مار یا توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ مقام پر اپنے تجربات دوسروں سے شیئر کرنے اور جارج فلائیڈ کی موت پر اس غم و غصے کے اظہار کی فلم بندی کر رہا تھا جو ہر جگہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 30 مئی کو مال ایریا کے ارد گرد لوگوں کا مجمع اکھٹا ہو گیا تھا اور انھوں نے دکانوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی تھی۔ پولیس نے متعدد لوگوں کو گرفتار بھی کیا جن سے ہزاروں ڈالرز لوٹی رقم برآمد کی گئی۔

    واضح رہے کہ جوزف پال کے یو ٹیوب چینل پر 2 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔

  • بے گھر شخص سے ظالمانہ مزاق کرنے پر یوٹیوبر کو قید کی سزا

    بے گھر شخص سے ظالمانہ مزاق کرنے پر یوٹیوبر کو قید کی سزا

    میڈرڈ : ہسپانوی عدالت نے غریب شخص کے ساتھ ظالمانہ مزاق کرنے پر معروف یوٹیوبر کو 15 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار و یوٹیوبر کو بے گھر شخص کو توٹھ پیسٹ سے بھرے اوریو بسکٹ کھلانے کا نا مناسب مزاق کرنے پر جیل جانا پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ توٹھ پیسٹ والے بسکٹ کھانے کے باعث بے متاثرہ شخص کو کافی دیر تک قے کرتا رہا۔

    بارسلونا کی عدالت نے کنگہوا رین (یوٹیوبر) کو بے گھر  شخص کے ساتھ ظالمانہ مذاق کرنے پر 15 ماہ قید کی سزا اور 17 ہزار 682 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔

    عدالت نے ملزم پر بے گھر  شخص کے عزت نفس مجروح کرنے اور اخلاقی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے جرم میں فرد جرم عائد کی تھی، بارسلونا کورٹ کے حکم پر کنگہوا رین کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پانچ سال کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔

    رین کے یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رین نے سفید کریم والے چاکلیٹی بسکٹس میں توٹھ پیسٹ بھرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ20 سالہ نوجوان نے کچھ بسکٹس واپس پیکٹ میں رکھے جس کے بعد ویڈیو میں نوجوان کو بارسلونا کی گلیوں میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر میڈیا کے مطابق نوجوان ایک بے گھر شخص کے پاس رُکا اور گفتگو کرنے لگا اور کچھ دیر بعد عمارت کے باہر تشریف فرما بے گھر شخص کو کچھ پیسے دینے کے بعد اوریو کیا۔

    جارج نامی شخص نے رین کا شکریہ ادا کیا اور بسکٹ کھانے لگا تاہم کچھ دیر جارج کو الٹیاں ہونا شروع ہوگئیں اور 52 سالہ شخص کی حالت متغیر ہونے لگی لیکن اس کے باوجود رین کو اپنے مزاق پر شرمندگی نہیں ہوئی۔

    رین نے مزاق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ میں تھوڑی دیر کے لیے چلا جاؤں لیکن اگر مزاق کا مثبت پہلو دیکھو تو یہ تمھارے دانٹ صاف کرنے کافی مددگار ثابت ہوگا‘۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق یوٹیوبر اپنے یوٹیوب چینل پر اشتہارات کے ذریعے ماہانہ 1730 پاؤنڈ کماتا ہے اور اس کے لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رین ایک مرتبہ پھر جارج نامی شخص کے پاس گیا اور ایک اور ویڈیو بناتے ہوئے سوال کیا کہ ’تمہیں اوریو پسند آئے‘۔

    عدالت نے رین کو حکم دیا کہ وہ جارج کے بنایا گیا ویڈیو کلپ اپنے یوٹیوب چینل سے حذف کرے اور جارج کو 265 پاؤنڈ اس کی خاموشی پر ادا کرے اور اس کی عزت نفس دوبارہ بحال کرے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رین اس سے قبل بچوں اور بوڑھوں کو بلّی کے فضّلے سے بھرے ہوئے سینڈوچ بھی کھلا چکا ہے۔