Tag: یوٹیوب شارٹس

  • یوٹیوب شارٹس نے کانٹینٹ بنانے والوں کیلئے نئے آلات متعارف کرادیئے

    یوٹیوب شارٹس نے کانٹینٹ بنانے والوں کیلئے نئے آلات متعارف کرادیئے

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مختصر ویڈیوز کے سیکشن یوٹیوب شارٹس نے نئے کانٹینٹ کے تخلیق کاروں کے لئے آلات متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    یوٹیوب شارٹس کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فیچرز میں سب سے اہم اضافہ ’کولیب‘ فیچر کا ہوگا جس کے باعث ’سائیڈ بائی سائیڈ فارمیٹ‘ پر کسی دوسری یوٹیوب ویڈیو یا دیگر شارٹ کے برابر میں شارٹ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

    صارفین جلد ہی اپنے شارٹس میں سوال و جواب کے اسٹِکر کو بھی شامل کرپائیں گے، شارٹس کی جانب سے ایک اور فیچر متعارف کرایا جائے گا جو شارٹس فیڈ میں لائیو ویڈیوز کی جھلکیاں دِکھائے گا۔

    پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ دنوں میں ’ری کمپوزیشن ٹولز‘ کی آزمائش شروع کی جائے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین یوٹیوب ویڈیوز کو باآسانی شارٹس میں تبدیل کرسکیں گے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں برس دوسرے سہ ماہی میں 2 ارب لاگڈ اِن صارفین نے ہر ماہ یوٹیوب شارٹس کا مشاہدہ کیا، 2022 میں یہ تعداد 1.5 ارب تھی۔ واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے کچھ عرصے میں شارٹس کے عوض دی جانے والی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • یوٹیوب صارفین بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں

    یوٹیوب صارفین بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں

    یوٹیوب صارفین بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں، عام ویڈیوز کے بعد اب گوگل کی جانب سے یوٹیوب شارٹس میں بھی اشتہارات دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دنیا بھر میں اربوں لوگ یوٹیوب شارٹس دیکھنا پسند کرتے ہیں، تاہم عام ویڈیوز کے بعد اب یوٹیوب شارٹس میں بھی اشتہارات دکھانے سے انھیں دھچکا لگ سکتا ہے۔

    گوگل کے چیف بزنس آفیسر فلپ شنڈلر نے منگل کو سرمایہ کاروں کو بتایا کہ یوٹیوب شارٹس (مختصر شکل والی ویڈیو فیچر) پر اشتہارات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فی الحال یوٹیوب شارٹس پر ابتدائی طور پر ایپ انسٹال اور ایسے ہی دیگر اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے گوگل کی جانب سے ستمبر 2020 میں یوٹیوب شارٹس کو متعارف کرایا گیا تھا، اور اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت یوٹیوب شارٹس کے روزانہ کے ویوز اوسطاً 30 ارب سے زیادہ ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 گنا ہے، اور جنوری سے مارچ کے دوران یوٹیوب کی آمدنی 6.87 ارب ڈالرز رہی۔

    گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا ہم ہمیشہ پراڈکٹس پر کام کرتے ہیں، ہم پہلے صارف کے بہترین تجربے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور اس کے بعد وقت کے ساتھ کمانے پر توجہ دیتے ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کنکٹڈ ٹی ویز میں روزانہ لوگ 70 کروڑ گھنٹے یوٹیوب دیکھتے ہیں، اور یوٹیوب کی جانب سے اس سال کنکٹڈ ٹی ویز کے لیے نئے اسمارٹ فون فیچرز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ صارفین کے لیے کمنٹ اور مواد شیئر کرنا آسان ہو جائے۔

  • یوٹیوب کا دلچسپ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف

    یوٹیوب کا دلچسپ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف

    امریکی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس نامی فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا ہے، یہ فیچر گزشتہ برس سب سے پہلے بھارت میں متعارف کروایا گیا تھا۔

    یوٹیوب نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والی شارٹ ویڈیوز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا، جس کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کروایا گیا تھا۔

    ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی اس فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا گیا تھا اور اب اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    یوٹیوب شارٹس میں 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کر کے اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔

    ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔

    اس کے علااوہ ملٹی سیگمنٹ کیمرا بھی صارفین کو متعدد ویڈیو کلپس ایک مختصر ویڈیو میں اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ یوٹیوب شارٹس کا مقصد ٹک ٹاک کی مقبولیت کو کم کرکے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کی بالا دستی کو برقرار رکھنا ہے۔