Tag: یوٹیوب

  • یوٹیوب نے صارفین کو بڑا دھچکا دے دیا

    یوٹیوب نے صارفین کو بڑا دھچکا دے دیا

    سان فرانسسکو: یوٹیوب نے ٹی وی سبسکرپشن کی قیمت میں اچانک اضافہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی ملکیت رکھنے والے یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ کونٹنٹ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اپنی ٹی سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ کررہا ہے۔

    یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا کہ ہم اپنی سروس کے معیار میں سرمایہ کاری جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے صارفین کو ایک معیاری سروس بلاتعطل فراہم ہوتی رہے۔

    کمپنی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ صارفین جانتے ہیں کہ مواد کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، اسی لئے اب
    سبسکرپشن فیس میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

    یوٹیوب کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ سولہ مارچ سے اس ٹیرف میں تبدیلی کردی گئی ہے جبکہ موجودہ صارفین کے لئے یہ تبدیل شدہ قیمتیں اٹھارہ اپریل سے نافذ العمل ہونگی۔

    کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ اپنے (فورکے) پلس ایڈ آن کی قیمت 64.99 ڈالر سے 72.99 ڈالر فی ماہانہ کررہا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ تین سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب یوٹیوب ٹی وی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • یوٹیوب کی جانب سے صارفین کے لیے بڑی خبر

    یوٹیوب کی جانب سے صارفین کے لیے بڑی خبر

    سان فرانسسکو: یوٹیوب کی جانب سے صارفین کے لیے بڑی خبر ہے، کمپنی نے شاپنگ فیچرز کی ٹیسٹنگ شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے اپنے ویڈیو پلیٹ فارم شارٹس پر مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ شاپنگ کے نئے فیچرز کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔

    TechCrunch کے مطابق شاپنگ سے متعلق نئے فیچرز کے تحت صارفین ویب براؤز کرتے وقت مصنوعات کو بھی براؤز کر سکیں گے اور انھیں خرید سکیں گے۔

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے ابتدائی طور پر امریکا میں یوٹیوب شارٹس پر مخصوص تعداد میں اسٹورز کے لیے شاپنگ فیچرز متعارف کرائے ہیں، یہ اسٹورز اپنی مصنوعات ٹیگ کرنے لگے ہیں۔

    یوٹیوب کے مطابق ان مصنوعات تک امریکا ہی نہیں بلکہ بھارت، برازیل، کینیڈا اور آسٹریلیا کے صارفین بھی رسائی کر سکتے ہیں، یعنی ان ممالک کے یوٹیوب صارفین ٹیگ کردہ مصنوعات کو دیکھ سکتے ہیں۔

    یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس نے مزید ممالک میں یہ فیچرز پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

    یوٹیوب کے ترجمان نے ایک ای میل میں ٹیک کرنچ کو بتایا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ کاروبار قائم کرنے کے لیے یوٹیوب کری ایٹرز کے لیے ایک بہترین جگہ ہے اور شاپنگ ظاہر ہے کہ اس کا ایک اہم حصہ ہے۔

  • یوٹیوب صارفین بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں

    یوٹیوب صارفین بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں

    یوٹیوب صارفین بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں، عام ویڈیوز کے بعد اب گوگل کی جانب سے یوٹیوب شارٹس میں بھی اشتہارات دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دنیا بھر میں اربوں لوگ یوٹیوب شارٹس دیکھنا پسند کرتے ہیں، تاہم عام ویڈیوز کے بعد اب یوٹیوب شارٹس میں بھی اشتہارات دکھانے سے انھیں دھچکا لگ سکتا ہے۔

    گوگل کے چیف بزنس آفیسر فلپ شنڈلر نے منگل کو سرمایہ کاروں کو بتایا کہ یوٹیوب شارٹس (مختصر شکل والی ویڈیو فیچر) پر اشتہارات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فی الحال یوٹیوب شارٹس پر ابتدائی طور پر ایپ انسٹال اور ایسے ہی دیگر اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے گوگل کی جانب سے ستمبر 2020 میں یوٹیوب شارٹس کو متعارف کرایا گیا تھا، اور اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت یوٹیوب شارٹس کے روزانہ کے ویوز اوسطاً 30 ارب سے زیادہ ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 گنا ہے، اور جنوری سے مارچ کے دوران یوٹیوب کی آمدنی 6.87 ارب ڈالرز رہی۔

    گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا ہم ہمیشہ پراڈکٹس پر کام کرتے ہیں، ہم پہلے صارف کے بہترین تجربے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور اس کے بعد وقت کے ساتھ کمانے پر توجہ دیتے ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کنکٹڈ ٹی ویز میں روزانہ لوگ 70 کروڑ گھنٹے یوٹیوب دیکھتے ہیں، اور یوٹیوب کی جانب سے اس سال کنکٹڈ ٹی ویز کے لیے نئے اسمارٹ فون فیچرز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ صارفین کے لیے کمنٹ اور مواد شیئر کرنا آسان ہو جائے۔

  • یوٹیوب ٹی وی پر ڈزنی چینلز بحال

    یوٹیوب ٹی وی پر ڈزنی چینلز بحال

    ڈزنی کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ یوٹیوب ٹی وی پر ڈزنی چینلز بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    گوگل کے یوٹیوب ٹی وی نے اتوار کو اعلان کیا کہ ڈزنی کی ملکیتی پروگرامنگ کچھ مذاکرات کے بعد پلیٹ فارم پر واپس آ رہی ہے۔

    الفابیٹ انکارپوریشن (گوگل) کے یوٹیوب نے پلیٹ فارم پر والٹ ڈزنی چینلز تک رسائی بحال کرنا شروع کر دی ہے، دونوں کمپنیاں دو روزہ بلیک آؤٹ کو ختم کر کے آخر کار ڈسٹربیوشن ایگریمنٹ پر پہنچ گئی ہیں۔

    یوٹیوب نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے ڈزنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور ESPN اور FX جیسے چینلز تک رسائی کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔

    یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈزنی چینلز کی بحالی کا معاہدہ یوٹیوب ٹی وی کے ممبرز کے لیے 64.99 ڈالرز فی مہینے پر طے ہوا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈزنی نیٹ ورکس جیسا کہ ای ایس پی این اور ایف ایکس تک رسائی بحال ہونا شروع ہو گیا ہے، لائیو اور آن ڈیمانڈ مواد بھی بحال ہو رہا ہے، ایسی کوئی بھی ریکارڈنگ جو پہلے سے آپ کی لائبریری میں تھی اس تک رسائی بھی بحال ہو گئی ہے، مقامی ABC اسٹیشنز کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ہفتے کے شروع میں ڈزنی نے اشارہ کیا تھا کہ وہ کیرج تنازعہ کو حل کرنے کے امکان کے بارے میں "پر امید” ہے، تاہم فریقین نے کہا کہ ان کی بات چیت کسی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکی، اور اس کے بعد تمام نیٹ ورکس آدھی رات ET پر انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کردہ بنڈل سے غائب ہو گئے۔

    اتوار کو یوٹیوب نے کہا کہ اب ماہانہ سبسکرپشن 64.99 ڈالر ہو گئی ہے، لیکن متاثرہ صارفین کو ایک بار 15 ڈالر کی رعایت دی جائے گی۔

    ڈزنی نے نے کہا کہ ہم منصفانہ شرائط تک پہنچنے کے لیے گوگل کے تعاون کو سراہتے ہیں جو مارکیٹ سے مطابقت رکھتی ہیں۔

  • یوٹیوب میں اہم تبدیلی

    یوٹیوب میں اہم تبدیلی

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کسی ویڈیو پر ڈس لائیک کے اعداد و شمار عوام کی نظروں سے اوجھل کردیے ہیں۔

    گوگل کی 2 ارب سے زائد صارفین والی اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ڈس لائیک اٹیک کے ذریعے ہراساں کرنے کی مہمات کی روک تھام کرنا ہے، یوٹیوب کے مطابق یہ تبدیلی بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

    اس ڈس لائیک بٹن کا مقصد ناظرین کی جانب سے کسی ویڈیو کے مواد پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرنا ہے۔

    2021 کے شروع میں ڈس لائیک بٹن میں اس تبدیلی کا تجربہ کیا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق اس نے دریافت کیا کہ اس بٹن کے ذریعے چھوٹے کریٹیئرز اور لوگوں کو غیر مناسب طور پر ڈس لائیک اٹیک کا بنایا جاتا ہے۔

    کمپنی نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد اس تبدیلی سے اتفاق نہ کریں مگر ہمارا ماننا ہے کہ یہ ہمارے پلیٹ فارم کے لیے درست قدم ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس قدم کا مقصد سروس میں صارفین کے تحفظ اور احترام کو بہتر بنانا ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات مستقبل قریب میں کیے جائیں گے۔

    یوٹیوب نے بتایا کہ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور اس حوالے سے مزید کام جاری رکھا جائے گا، اب ڈس لائیک بٹن تو موجود ہوگا مگر اس کا کاؤنٹ صرف ویڈیو پوسٹ کرنے کا والا ہی دیکھ سکے گا۔

  • یوٹیوب کی کمپیوٹر صارفین کے لیے مزید آسانی

    یوٹیوب کی کمپیوٹر صارفین کے لیے مزید آسانی

    ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈ بٹن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فی الحال یہ تجرباتی فیچر پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے جو اس لیے حیران کن نہیں کیونکہ سبسکرائبرز کو پہلے ہی موبائل ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔

    ویب ورژن میں یہ ڈاؤن لوڈ بٹن کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر شیئر آپشن کے ساتھ موجود ہوگا جبکہ براؤزنگ کے دوران تھری ڈاٹ مینیو میں دریافت کیا جاسکے گا۔

    جب کسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا تو وہ آف لائن یوٹیوب ویڈیو میں محفوظ ہوجائے گی۔ ان ویڈیوز کو 144 پی سے 1080 پی ریزولوشن میں دیکھنا ممکن ہوگا۔

    بظاہر اس فیچر سے کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کا انحصار دستیاب اسٹوریج پر ہوگا۔

    یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا نہیں یا کب تک باضابطہ طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

  • ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو پیچھے چھوڑ دیا

    ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو پیچھے چھوڑ دیا

    لندن: برطانیہ اور امریکا میں‌ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    ایپ مانیٹرنگ فرم کے سروے کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے ایپ صارفین یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ فرم App Annie نے ٹک ٹاک کے حوالے سے کہا ہے کہ اس نے اسٹریمنگ اور سوشل لینڈ اسکیپ کو شدید متاثر کیا ہے۔

    خیال رہے کہ یوٹیوب مجموعی طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایپ ہے، گوگل کی ملکیت یوٹیوب کے ماہانہ صارفین 2 ارب سے زیادہ ہیں، جب کہ ٹک ٹاک کے تقریباً 700 ملین ماہانہ صارفین ہیں۔

    ٹک ٹاک صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے قریب

    اس سے قبل ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے اور اسکرین کے سامنے کم وقت گزارنے کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے تھے، ان میں 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے ایک خاص وقت کے بعد ڈاؤن لوڈز کو بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل کرایا گیا تھا۔

    16 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کو ویڈیو شئیر کرنے سے پہلے ایک پوپ ایپ میسج بھیجا جائے گا، جس میں فالوورز، فرینڈز اونلی یا صرف ان تک محدود رہنے کے آپشنز تھے۔

    صارف کو خود منتخب کرنا تھا کہ اسے اپنی ویڈیو کس کس کے ساتھ شئیر کرنی ہے، اس عمر کے صارفین کو اپنی ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ ایبل بنانے کا آپشن بھی دیا گیا تھا۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران سعودی شہریوں نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ کیا دیکھا؟

    لاک ڈاؤن کے دوران سعودی شہریوں نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ کیا دیکھا؟

    سال 2020 کرونا وائرس، لاک ڈاؤن اور کرفیو کی نذر ہوگیا، لوگوں کے گھروں میں رہنے کے دوران دنیا بھر میں آن لائن ویڈیو سروسز اور پلیٹ فارمز کی مقبولیت، استعمال اور بزنس میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق پچھلے سال سعودی عرب میں یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے والے صارفین میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، کرونا وائرس کی وبا اور کرفیو کے باعث آن لائن سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر بھی سامنے آیا۔

    ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2020 کے دوران سعودی عرب کے اندر یوٹیوب کے صارفین کی تعداد 20 ملین تک پہنچ گئی، جبکہ ویڈیوز دیکھنے کا اوسط دورانیہ 55 منٹ تک ہوگیا۔

    یوٹیوب نے سعودی عرب میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیوز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پہیلیوں اور ایڈونچر ویڈیوز کی فہرست پہلے نمبر پر ہے جبکہ مارشل آرٹس کی ویڈیوز خصوصاً فری اسٹائل ریسلنگ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہیں۔

    اسی طرح پچھلے سال سائنس اور کھیل سے متعلق مواد دیکھنے میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا، خاص طور پر عملی مہارتیں سیکھنے کی مختلف شکلوں میں، اسی طرح ویڈیو گیمز اور فلمیں دیکھنے کا شوق بھی دوگنا ہوگیا۔

    یہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب بہت ساری بین الاقوامی کمپنیوں جیسے ایمیزون پرائم نے یوٹیوب پر اپنی فلمیں نشر کرنا شروع کیں۔

    سنہ 2020 کے دوران یوٹیوب کے لیے نئی ویڈیوز بنانے میں سعودی باشندوں کی خاص رغبت دیکھی گئی، میشابل کے مطابق سعودی عرب میں دیکھی گئی ہر 10 ویڈیوز میں سے 7 ان کی اپنی پروڈکشن تھیں۔

  • یوٹیوب کا دلچسپ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف

    یوٹیوب کا دلچسپ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف

    امریکی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس نامی فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا ہے، یہ فیچر گزشتہ برس سب سے پہلے بھارت میں متعارف کروایا گیا تھا۔

    یوٹیوب نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والی شارٹ ویڈیوز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا، جس کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کروایا گیا تھا۔

    ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی اس فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا گیا تھا اور اب اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    یوٹیوب شارٹس میں 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کر کے اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔

    ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔

    اس کے علااوہ ملٹی سیگمنٹ کیمرا بھی صارفین کو متعدد ویڈیو کلپس ایک مختصر ویڈیو میں اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ یوٹیوب شارٹس کا مقصد ٹک ٹاک کی مقبولیت کو کم کرکے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کی بالا دستی کو برقرار رکھنا ہے۔

  • عرفان جونیجو کا اپنے چینل کی پہلی سبسکرائبر کے لیے یادگار تحفہ

    عرفان جونیجو کا اپنے چینل کی پہلی سبسکرائبر کے لیے یادگار تحفہ

    کراچی: معروف پاکستانی یوٹیوبر اور ولاگر عرفان جونیجو کا کہنا ہے کہ ان کی تمام بڑی کامیابیوں کی وجہ ان کی اہلیہ ہیں، عرفان کے مطابق ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر ان کی اہلیہ ہی تھیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری میں عرفان جونیجو نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ پر ان کے نام محبت بھرا پیغام لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک جس نے مجھ پر اس وقت یقین کیا جب مجھے خود بھی اپنی ذات پر یقین نہیں تھا۔

    عرفان نے لکھا کہ میری اہلیہ نے اس وقت مجھ پر بھروسہ کیا جب کسی کو میری موجودگی کے بارے میں علم بھی نہیں تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ آج میں سالگرہ کے موقع پر ایسا تحفہ دینا چاہتا ہوں جو مکمل طور پر میرے جذبات کی ترجمانی کرے۔

    عرفان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر ان کی اہلیہ تھیں اور انہوں نے اہلیہ کی وجہ سے ہی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    خیال رہے کہ عرفان جونیجو ولاگنگ کی دنیا کا ایک اہم نام ہیں اور ان سے متاثر ہو کر کئی نوجوانوں نے ولاگز بنانا شروع کیے تھے۔ وہ گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔