Tag: یوکرائن

  • کیف: یوکرین میں حکومت کیخلاف احتجاج جاری، پولیس سے جھڑپیں

    کیف: یوکرین میں حکومت کیخلاف احتجاج جاری، پولیس سے جھڑپیں

    یوکرائن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری ہائی الرٹ کر دی گئی۔

    دارلحکومت کیف میں ایک بار پھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی، جس سےعلاقہ میدان جنگ بن گیا، ہزاروں مظاہرین پولیس کے سامنے کیف کی سڑکوں پر موجود ہیں۔

    مظاہروں کو روکنے کے لئے یوکرائن کے صدر نے فوری طور پر مظاہرین سے مفاہمت کی اپیل کی ہے، جسے مظاہرین نے مسترد کر دیا ہے، مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا، جب حکومت نے یورپی یونین کے بجائے روس سے تجارتی معاہدے کیے تھے۔
       

  • کیف: مظاہروں پر پابندی کے نئے قانون سے پرتشدد مظاہرے شروع

    کیف: مظاہروں پر پابندی کے نئے قانون سے پرتشدد مظاہرے شروع

    یوکرائن میں مظاہروں پر پابندی کے نئے قانون کیخلاف دارالحکومت کیف میں دوسرے دن بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔

    یوکرائن میں مظاہروں کو روکنے کے لئے نئے قانون نے پرتشدد مظاہروں کا رخ اختیار کرلیا ہے، دارالحکومت کیف میں دو لاکھ مظاہرین جمع ہیں، تقریبا دو ہزار مظاہرین پولیس چوک پر جمع ہوگئے، جس سے مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی شروع ہوگئی۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں استعمال کیں، مظاہرین نئے قوانین کو متعارف کرانیکی سخت مذمت کر رہےتھے، مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
       

  • کیف: یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی

    کیف: یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی

    یوکرائن میں مظاہروں پر پابندی کے نئے قانون کے خلاف حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی، پولیس سے جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں مظاہرین نے پولیس اور پارلیمنٹ کے راستے میں موجود تمام رکاوٹوں کو ختم کردیا، حکومت مخالف مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے حکومت کے خلاف ریلی میں شرکت کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

    حکومت کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی اس سال کی سب سے بڑی ریلی ہے، حکومت نے کچھ دن قبل مظاہروں کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی تھی، جسکی رو سے مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    دوسری طرف یوکرائن حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا ۔
       

  • احتجاج روکنے کیلئے یوکرائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا

    احتجاج روکنے کیلئے یوکرائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا

    یوکرائن میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے یوکرائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس قانون کے تحت بیرون ملک سے مالی مدد حاصل کرنے والی غیر سرکاری تظیمیں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی، قانون پر عمل نہ کرنے پر انہیں غیر ملکی ایجنٹ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

    اس قانون کی منظوری پر اپوزیشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، اس قانون کی منظوری کے لئے ابھی صدر کے دستخط باقی ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرائن کی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں گرفتار ہونے والے مظاہرین کی سزا معاف کرنے پراتفاق کیا تھا۔
       

  • کیف: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، 10افراد زخمی

    کیف: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، 10افراد زخمی

    یوکرائن میں انقلابی لیڈر لینن کا مجسمہ گرانے والے تین افراد کے خلاف عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد یوکرائن میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

    دارالحکومت کیف میں پولیس اور سینکڑوں شہریوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عدالت کیجانب سے لینن کا مجسمہ تباہ کرنے والےتین افراد کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے خلاف سینکڑوں شہری کیف کی سڑکوں پر نکل آئے۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا بھرپور استعمال کیا جس پر مظاہرین نے بھی پولیس کے خلاف بھر مزاحمت کی، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ جھڑپ میں دس مظاہرین زخمی ہوئے۔