Tag: یوکرائن

  • امریکی سینیٹ کی یوکرائن حکومت کے خلاف قرارداد منظور

    امریکی سینیٹ کی یوکرائن حکومت کے خلاف قرارداد منظور

    امریکی سینیٹ نے یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے پر یوکرائن کے خلاف پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔

    یوکرائن میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سینیٹرز نے یوکرائن حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف حکومتی طاقت کے استعمال پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک قرارداد کی منظوری دے دی۔

    جس میں ویزا پر پابندی اور ذمہ دار افراد کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کو کہا گیا تھا، یوکرائن اور روس پہلے ہی امریکی اقدامات کو روس اور یوکرائن کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی کرنے کے مترادف قرار دے چکا ہے۔

    یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا، جب یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • کیف: ہزاروں افراد کا صدر کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

    کیف: ہزاروں افراد کا صدر کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

    یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا، حکومت کے خلاف مظاہرے میں دو سو سے زائد گاڑیوں کے قافلے نے اہم شاہراہ سے صدر کی رہائش گاہ تک مارچ کیا۔

    یوکرائن کے صدر وکٹر یونوکووچ کی رہائشگاہ کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، دوسری جانب لاکھوں افراد یورپین اسکوائر پر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں، پولیس نے مظاہرے میں شریک افراد کو گاڑیوں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کیخلاف اپوزیشن کیجانب سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل بھی کی گئی، یوکرائن میں عوام کیجانب سے یورپی یونین سےاتحاد کے مطالبے پرحکومت سے اختلاف کے باعث احتجاج جاری ہیں، عوام نے حکومت کا یورپی یونین کی تعاون کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے روس سے اتحاد کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
       

  • کیف: یوکرائن میں خاتون صحافی پر وحشیانہ حملے کی پرزور مذمت

    کیف: یوکرائن میں خاتون صحافی پر وحشیانہ حملے کی پرزور مذمت

    یوکرائن میں حزب اختلاف کی جانب سے حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران خاتون صحافی پر وحشیانہ حملے کی پر زور مذمت کی گئی۔

    یوکرائن کے دارالحکومت میں جاری حکومت مخالف مظاہروں، کرپشن اور تحقیقات کرنے پر نامعلوم افراد کیجانب سے خاتون صحافی کو شدید زخمی کر دیا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے انتہائی نگہداشت میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    مظاہرین نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرہ کیا، دارالحکومت میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم کرے، صدر وکٹر یانوکووچ حکومت سے مستعفی ہوں اور حکومت یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ نہ کرے۔
       

  • یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

    یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

    یوکرائن میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کا سلسلہ روکنے میں نہیں آرہا ہے، صدر وکٹر یانوکووچ کے اقدامات کے خلاف مظاہروں کوجاری رکھا ہوا ہے۔

    یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یوکرائن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کیف میں صدر وکٹر یانوکووچ کے اقدامات کے خلاف مظاہرروں کو جاری رکھا ہوا ہے، یوکرائن کی حکومت کی جانب سے یورپی یونین سے تجارتی معاہدہ نہ کرنے اور روس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔

    تمام سیاسی جماعتوں نے صدر وکٹر یانوکووچ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طوری حکومت سے مستعفی ہوجائیں، یوکرائن میں مظاہروں کا یہ سلسلہ گذشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا تھا، کسی بھی واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جمع ہیں۔
        
       

  • کیف:حکومت مخالف مظاہرے جاری، گرفتار مظاہرین کی رہائی کا امکان

    کیف:حکومت مخالف مظاہرے جاری، گرفتار مظاہرین کی رہائی کا امکان

    یوکرائن میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یوکرائن کی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار مظاہرین کی سزا معاف کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

    مظاہرین نے یورپی یونین سے آزاد تجارتی معاہدہ نہ کرنے بعد حکومت کے خلاف مظاہرے کا آغاز کیا اورمظاہرین صدر وکٹر یانوکووچ کے استعفی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

    حکومت نے نومبر کے آخر میں حکومت مخالف مظاہرین کی بڑی تعداد کو گرفتار کیا، جس پر بین الاقوامی رہنماؤں نے حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے تمام مسئلے بات چیت کے زریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔

    یوکرائنی پارلیمنٹ نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گرفتار مظاہرین کی سزا معاف کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ گرفتار کئے گئے مظاہرین کی رہائی کب تک عمل میں آئے گی۔

  • کیف: معاہدے سے یوکرائن دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، وزیراعظم

    کیف: معاہدے سے یوکرائن دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، وزیراعظم

    یوکرائن کے وزیراعظم مائیکولا ازاروف نےکہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ اہم تاریخی معاہدہ ہو جانے کے بعد یوکرائن دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

    وزیراعظم مائیکولا ازاروف نے پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے ساتھ پندرہ بلین ڈالرز کے تاریخی تجارتی معاہدے کی وجہ سےیوکرائن دیوالیہ ہونےسےبچ گیا، انکا کہنا تھا کہ یوکرائن میں صنعت، توانائی اور ہاؤسنگ کے شعبے میں ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    وزیراعظم نے معاہدے کو سراہتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومت ملک میں جاری صورتحال کو مزید عدم استحکام کا شکار ہونیکی اجازت نہیں دے گی۔
       

  • کیف: حکومت ختم کر کے ہی دم لیں گے، یوکرائن میں مظاہرین ڈٹ گئے

    کیف: حکومت ختم کر کے ہی دم لیں گے، یوکرائن میں مظاہرین ڈٹ گئے

    یوکرائن میں مظاہرین نے حکومت کے خاتمے تک احتجاج، دھرنے اور مظاہرے جاری رکھنے کی ٹھان لی۔

    یوکرائن میں سخت سردی کے باوجودحکومت مخالف جماعت کے رہنما اور عوام کی کثیر تعداد نے دارالحکومت کیف میں حکومت کے خلاف احتجاج اورمظاہروں کےسلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

    اپوزیشن رہنماؤں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے تک احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا، مظاہرین نے یوکرائن اور ماسکو کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔

    اس قبل یوکرائن کے وزیراعظم مائیکولا عازاروف کا کہنا تھا کہ ماسکو کےساتھ ہونیوالے تجارتی معاہدے سے یوکرائن دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، دوسری طرف روس کا کہنا ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے سے یوکرائن میں سیاسی اور اقتصادی بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔