Tag: یوکرینی خاتون

  • یوکرینی خاتون صحافی کی روس کی حراست میں موت

    یوکرینی خاتون صحافی کی روس کی حراست میں موت

    ایوارڈ یافتہ یوکرینی فری لانس خاتون صحافی وکٹوریا روشچینا روسی قید میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے قیدیوں کے کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے یوکرینی خاتون صحافی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ خاتون صحافی کی موت کیسے ہوئی، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    یوکرینی صحافی 27 سالہ وکٹوریا مقامی یوکرینی میڈیا اور امریکی نشریاتی ادارے ریڈیو لبرٹی کے لیے روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقوں سے بطور فری لانس صحافی رپورٹس تیار کرتی تھیں۔

    روس کے زیرِ قبضہ علاقوں میں رپورٹنگ کے دوران گزشتہ سال اگست میں وکٹوریا لاپتہ ہو گئی تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں ان کے والد کو روسی وزارتِ دفاع نے وکٹوریا کے زیرِ حراست ہونے کی اطلاع دی تھی۔

    میڈیا حقوق کے گروپ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (RSF) کے مطابق روس نے 2 روز قبل وکٹوریا کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی کہ وکٹوریا 19 ستمبر کو انتقال کرگئی ہیں۔

    جین کیولیئر کے مطابق روسی حکام نے خاتون صحافی کے اہلِ خانہ، یوکرینی حکام اور آر ایس ایف کی متعدد درخواستوں کے باوجود خاتون صحافی کی حراست کے بارے میں کبھی کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

    ایرانی صدر نے روسی صدر کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی

    جین کیولیئر نے مطالبہ کیا ہے کہ روسی حکام صحافی کے زیرِ حراست حالات اور ان کی موت کی وجوہات سے وضاحت پیش کریں۔

  • روسی فوجیو! جیبوں‌ میں‌ سورج مکھی کے بیج لیتے آنا: یوکرینی خاتون نے ایسا کیوں کہا؟

    روسی فوجیو! جیبوں‌ میں‌ سورج مکھی کے بیج لیتے آنا: یوکرینی خاتون نے ایسا کیوں کہا؟

    کیف: یہ ڈیجیٹل پینٹنگ ایک یوکرینی بہادر خاتون کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، لیکن کیا آپ اس کا پسِ منظر جانتے ہیں؟ تصویر میں یوکرینی زمین میں دفن ایک روسی فوجی کا منظر ہے اور اس کے اوپر سن فلاور (سورج مکھی) کی فصل اُگی ہوئی ہے۔

    تین چار دن قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، یوکرین کے کھیرسن ریجن میں ہینی چسک کے علاقے میں ایک خاتون کو ایک روسی فوجی کے ساتھ جھگڑتے دیکھا گیا، اس ویڈیو نے یوکرینی عوام میں جذبے کی ایک نئی روح پھونکی۔

    دراصل خاتون نے بے خوفی کے ساتھ روسی فوجی کا سامنا کیا، اور پوچھا کہ وہ ہماری سرزمین پر کیوں آئے ہیں۔ اس کے بعد خاتون نے روسی فوجی سے بہت عجیب بات کہی، اس نے کہا جب یہاں آؤ تو اپنی جیبوں میں سورج مکھی کے بیج رکھ کر آنا، تاکہ جب تم مرو تو یوکرین کی زمین پر پھول اُگیں۔

    یوکرین کی اس بہادر خاتون سے متاثر ہو کر کسی شہری نے ڈیجیٹل آرٹ کے ذریعے اس کی خوب صورت منظر کشی کی ہے۔ ٹوئٹر پر اس کے علاوہ بھی اسی طرح کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

    بہادری پر مبنی خاتون کا یہ عمل یوکرینی عوام کے لیے ایک علامت بن گئی ہے، اور وہ اس کے ذریعے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • راولپنڈی سے اغواء ہونے والی یوکرینی خاتون تھرپارکر سے بازیاب

    راولپنڈی سے اغواء ہونے والی یوکرینی خاتون تھرپارکر سے بازیاب

    مٹھی: تین سال قبل راولپنڈی سے اغواء ہونے والی یوکرینی خاتون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھرپارکر سے بازیاب کروالیا ہے۔

    ایس ایس پی ضلع تھرپارکرکے مطابق اکتیس سالہ کترینہ نامی خاتون کوخنیسر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقعہ کتھو نامی علاقے سے بازیاب کرواتے ہوئے مبینہ اغواء کارکو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    مغوی خاتون کے مطابق انہیں عبدالمناف نوہریو نامی شخص راولپنڈی سے اغواء کے تھرپارکر لایا تھا۔

    تاہم ملزم کے والدین نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے یوکرینی خاتون سے شادی کی ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ میندرا میں 130/2013 ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔