Tag: یوکرین جنگ

  • روس یوکرین جنگ سے متعلق امریکا کی ایک اور پیش گوئی

    روس یوکرین جنگ سے متعلق امریکا کی ایک اور پیش گوئی

    واشنگٹن: روس یوکرین جنگ سے متعلق امریکا کا نیا مؤقف سامنے آ گیا ہے، امریکی جنرل نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی جنگ برسوں تک چل سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے، ایسے میں یوکرین کی مدد کرنے والے امریکا اور دیگر ممالک بھی اس جنگ میں کچھ عرصے تک شامل رہیں گے۔ خیال رہے کہ روسی حملے سے بہت قبل امریکا بار بار کہہ رہا تھا کہ روسی افواج یوکرین پر بڑا حملہ کرنے والی ہیں۔

    امریکی محکمہ دفاع کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے امریکی کانگریس میں دیے گئے بیان میں مشورہ دیا کہ امریکا کو مشرقی یورپ میں اپنے مستقل اڈے قائم کرنے چاہئیں۔

    ملی نے کہا مجھے یقین ہے کہ ہمارے بہت سے یورپی اتحادی، خاص طور پر وہ جیسا کہ بالٹکس یا پولینڈ یا رومانیہ یا کسی اور جگہ، مستقل اڈے قائم کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ انھیں تعمیر کریں گے، ان کے لیے ادائیگی کریں گے، جہاں ہمارے فوجی ایک سے دوسرے مقام پر منتقل ہوتے رہیں گے۔

    مارک ملی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج کو مستقل طور پر کسی ایک جگہ تعینات کرنے کی بجائے انھیں ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کرتے رہنا چاہیے۔

    متعدد ریپبلکنز نے ملی اور آسٹن سے پوچھا کہ کیا امریکا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوششوں میں ناکام رہا ہے؟ ملی نے جواب دیا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پیوٹن کو اس وقت تک روکا جا سکتا تھا جب تک کہ یوکرین میں امریکی افواج کی تعیناتی نہ ہوتی، اور یہ ایک ایسی تجویز ہے میں جس کی مخالفت کرتا۔

  • روس کا پہلی بار یوکرین جنگ میں جانی اور مالی نقصان کا اعتراف

    روس کا پہلی بار یوکرین جنگ میں جانی اور مالی نقصان کا اعتراف

    ماسکو : روس کا پہلی بار یوکرین جنگ میں جانی اور مالی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہ کچھ روسی فوجیوں کو قیدی بنالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگورکوناشینکوف نے یوکرین جنگ میں روسی افواج کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا روسی افواج کا جانی نقصان دشمن سے کئی گنا کم ہے۔

    میجر جنرل کوناشینکوف کا کہنا تھا کہ کچھ روسی فوجی لڑائی میں دشمن کی قید میں چلے گئے ہیں۔

    ترجمان وزارت دفاع نے ہلاک روسی فوجیوں کی واضح تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا روسی افواج خصوصی آپریشن میں ہمت وبہادری کامظاہرہ کررہے ہیں۔

    خیال رہے روسی افواج کی جانب سے یوکرین میں فوجی آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے ، لڑائی میں کئی گھنٹے تعطل کے بعد کیف اور خارکیف میں دھماکے سنے گئے۔

    دارالحکومت کیف مکمل طور پر روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور شہر کے داخلی ور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

    میئر کیف نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج شہر پر تمام اطراف سے گولہ باری کر رہی ہیں، یوکرینی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کئے۔

    یاد رہے یوکرین بیلاروس کی سرحد پر روس سے مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا ہے ، یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روسی وفود پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کریں گے۔