Tag: یوکرین

  • بیکری پر یوکرین کے حملے میں 20 افراد ہلاک

    بیکری پر یوکرین کے حملے میں 20 افراد ہلاک

    ماسکو: یوکرین کی فوج نے روس کے زیر تسلط علاقے لوہانسک پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

    روئٹرز کے مطابق روس کی وزارت ہنگامی صورت حال نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز مشرقی یوکرین میں روسی زیر قبضہ علاقے لوہانسک کے شہر لائسیچانسک میں ایک بیکری والی عمارت پر یوکرین نے حملہ کیا، جس کے بعد ملبے سے 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

    اس واقعے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ حملے میں یوکرین نے مغربی ممالک سے حاصل کیے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ یوکرینی حکام نے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ حملے کے وقت عمارت میں درجنوں شہری موجود تھے، روس کے زیر کنٹرول لوہانسک انفارمیشن سینٹر نے کہا کہ یوکرین نے امریکی فراہم کردہ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (HIMARS) کا استعمال کرتے ہوئے بیکری پر گولہ باری کی۔

  • ‘امریکی ایف سولہ طیارے یوکرین کے لئے کارآمد نہیں’

    ‘امریکی ایف سولہ طیارے یوکرین کے لئے کارآمد نہیں’

    یوکرین گزشتہ ماہ موسم گرما کے ناکام جوابی حملے کے بعد ایک اور حملے کے لیے فوری طور پر اپنی افواج کو تیار نہیں پائے گا، کیونکہ اس کے لئے اسے فضائی برتری کی ضرورت ہوگی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوج کے ریزرو ریئر ایڈمرل، ملٹری سائنسز کے امیدوار میخائل چیکماسوف نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی نشاندہی کی۔

    روسی فوج کے ریزرو ریئر ایڈمرل، ملٹری سائنسز کے امیدوار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جرمن اخبار جو کچھ لکھتا ہے وہ کیف حکومت کے اکسانے پر بالکل ممکن ہے، یہ ایک قسم کی پی آر ہے تاکہ یوکرین امریکہ اور مغربی یورپ سے باقاعدہ سبسڈی حاصل کرسکے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین کو فضا میں مغربی طیاروں سے کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ہوگا۔ اس طرح انہوں نے جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی افواج کو اگر مغرب ایف سولہ جنگی طیارے فراہم کرتا ہے تو وہ ایک اور جارحانہ کوشش ہوگی جس سے یوکرین کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    ایکواڈور میں خانہ جنگی، فوج طلب کرلی گئی

    اُنہوں نے کہا کہ فوجی سائنس کے بنیادی اصولوں کے مطابق ایک اور جوابی حملہ شاید ہی ممکن ہوسکے، انہوں نے واضح کیا کہ فضائی برتری حاصل کیے بغیر کوئی بھی حملہ عملی طور پر ناممکن ہے۔

  • آئرلینڈ میں یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے تیارہ کردہ گھروں کو آگ لگا دی گئی

    آئرلینڈ میں یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے تیارہ کردہ گھروں کو آگ لگا دی گئی

    ڈبلن: آئرلینڈ میں یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے تیارہ کردہ گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں یوکرین کے سیاسی پناہ گزینوں کے لیے تیارہ کردہ رہائش گاہ کو نذر آتش کیے جانے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس کی آئرش حکومت نے شدید مذمت کی ہے۔

    آئرلینڈ کی کاؤنٹی گالوے میں 70 سیاسی پناہ گزینوں کی رہائش کے لیے ایک قدیم اور خالی پڑے ہوٹل کی جگہ پر گھر تیار کیے گئے تھے، آئرلینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ گزینوں کے گھروں کو آگ لگانا انھیں ڈرانے کی مذموم کوشش ہے۔

    راس لیک ہاؤس ہوٹل میں تیارہ کردہ گھروں میں آتش زدگی کو آئرلینڈ میں پناہ گزینوں کے خلاف ردعمل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، ماضی میں بھی تواتر کے ساتھ ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

    منصوبے کے مطابق ہوٹل کو اگلے جمعرات سے پناہ گزینوں کے لیے مرکز کے طور پر استعمال کیا جانا تھا، جسے آگ لگا کر ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ آتش زدگی کے واقعے سے چند گھنٹے قبل ہوٹل کے باہر مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

    راس لیک ہاؤس ہوٹل کی ملکیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے امریکی مالکان نے خریدا تھا اور اس کا نام تبدیل کر کے تزئین و آرائش اور بحالی کا کام کرنے والے تھے۔

    آئرلینڈ کے حکام نے بتایا کہ روسی حملے کے بعد یوکرینی باشندوں کی بہت بڑی تعداد پناہ کی تلاش میں آئی ہے، اور بین الاقوامی تحفظ کے متلاشی تقریباً 26 ہزار یوکرینیوں کو ریاستی ذرائع سے رہائش اور امدادی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • یوکرین میں کونسلر نے اجلاس کے دوران ہینڈ گرنیڈز پھینک دیے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    یوکرین میں کونسلر نے اجلاس کے دوران ہینڈ گرنیڈز پھینک دیے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    یوکرین میں کونسلر نے کونسل اجلاس کے دوران تین ہینڈ گرنیڈز پھینک دیے، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    یوکرین کے مغربی علاقے میں قصبے کے کونسلر نے کونسل کی میٹنگ کے دوران تین دستی بم پھینک کر 26 افراد کو زخمی کر دیا۔ جس وقت دستی بموں سے حملہ کیا گیا اس وقت اس میٹنگ کی کارروائی فیس بک پر براہ راست نشر ہو رہی تھی۔

    کونسل کی میٹنگ میں اگلے سال کے بجٹ اور رواں سال کی مالی صورت حال پر گرما گرم بحث اور کونسل کے سربراہ کو بونس دینے کے لیے ووٹنگ کی جا رہی تھی۔

    یوکرینی قومی پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ یوکرین کے ایک گاؤں کے کونسلر نے ایک میٹنگ میں ایک حملے میں دستی بم پھینکے، یہ واقعہ جمعہ کی صبح مغربی یوکرین کے پہاڑی علاقے زکرپٹیا میں کیریٹسکی گاؤں کی کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔

    ویڈیو میں سیاہ لباس میں ملبوس ایک شخص کو گرما گرم بحث کے دوران کونسل کے اجلاس میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس نے کچھ دیر انتظار کیا اور پھر بہت اطمینان کے ساتھ جیبوں سے تین دستی بم نکالے، سیفٹی پنوں کو نکالا اور انھیں فرش پر گرا دیا، جس سے میٹنگ میں موجود افراد کی چیخیں نکلیں اور پھر یکے بعد تین دھماکے ہوئے۔

    چھبیس زخمیوں میں سے چھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، بم پھاڑنے والے شخص کی حالت بھی نازک ہے، جسے ڈاکٹر بچانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، پولیس نے کہا ہے کہ یوکرین کی خفیہ سروس نے دہشت گردی کے حوالے سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    حکام نے اس شخص کا نام نہیں بتایا لیکن یوکرینی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت سیری بیٹرین کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ ایک رکن پارلیمنٹ ہے جو صدر ولادیمیر زیلینسکی کی پارٹی کا رکن ہے۔

  • یوکرین کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ کو زہر دے دیا گیا

    یوکرین کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ کو زہر دے دیا گیا

    یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کی اہلیہ کو زہر دے دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان نے کہا کہ ان کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ ماریانا بڈانووا کو دھاتوں کے ذریعے زہر دیا گیا، جہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ کو زہر دیے جانے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دیا کہ انہیں کب اور کس نے زہر دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس چیف روس کے خلاف خفیہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں، رواں سال روسی سکیورٹی اداروں کی جانب سے ان پر 10 بار قاتلانہ حملے کئے جاچکے ہیں۔

    امریکی فوج کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

    روسی میڈیا کے مطابق ملٹری انٹیلی جنسی چیف کی اہلیہ کو زہر دیا جانا ان کی اندرونی لڑائی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

  • امریکا کا یمن میں پکڑا گیا ایرانی اسلحہ یوکرین بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا کا یمن میں پکڑا گیا ایرانی اسلحہ یوکرین بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا نے فیصلہ کرلیا ہے کہ گزشتہ سال ضبط کیے گئے ایرانی گولہ بارود کے ایک ملین راؤنڈز کو یوکرین بھجوایا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22 ایم ایم کے 1.1 ملین راؤنڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔

    سینٹ کام کے مطابق جب یوکرین کی وش لسٹ پر اور میدان جنگ میں ائیر ڈیفنس سسٹم اور لانگ رینج اسلحہ سب پر چھایا ہوا ہو، ایسے میں اس گولہ بارود سے جنگ کے نتائج پر خاص فرق نہیں پڑے گا۔

    سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ راؤنڈز دسمبر 2022 میں امریکی نیوی نے پکڑے تھے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کی مدد کے لئے بھجوائے جارہے تھے۔

    سینٹ کام کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اسلحہ اور گولہ بارود یوکرین میں مسلسل مغربی اسلحے کی ترسیل سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔

  • پاکستان نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کا الزام مسترد کردیا

    پاکستان نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کا الزام مسترد کردیا

    دفترخارجہ نے آئی ایم ایف پیکج کے لیے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کے الزام کو مسترد کردیا، ترجمان نے دی انٹرسیپٹ کی خبر کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دی انٹرسیپٹ کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ضروری معاشی اصلاحات کے لیے بات ہوئی۔ آئی ایم ایف پیکج کے لیے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کا الزام بے بنیاد ہے۔

    اپنے بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مکروہ ہے۔

    پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں غیرجانبداری پرقائم ہے، پاکستان نے روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ صارف کی ضروریات کے ساتھ ہوتی ہیں۔

  • ویڈیو: روسی میزائل نے یوکرینی مارکیٹ میں تباہی مچا دی، 17 افراد ہلاک

    ویڈیو: روسی میزائل نے یوکرینی مارکیٹ میں تباہی مچا دی، 17 افراد ہلاک

    کیف: یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک میں ایک مارکیٹ پر روسی میزائل حملے میں 17 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک میں روسی میزائل حملے سے ایک بچے سمیت سترہ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہو گئے۔

    روسی میزائل حملے کی سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ روزہ مرہ خریداری کے لیے مارکیٹ میں آ جا رہے تھے، معمول کے مطابق گاڑیاں راستے کے کنارے پارک تھیں، کہ چند لمحوں میں روسی میزائل حملے سے مارکیٹ ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

    دھماکے کے بعد ہر سو چیخ و پکار مچ گئی، ہر طرف آگ اور تباہی کے مناظر تھے۔ یہ 18 ماہ سے جاری جنگ میں شہریوں پر ہونے والی سب سے مہلک بمباری تھی۔

    صدر ویلودیمیر زیلنسکی نے کیف میں ڈنمارک کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جو لوگ اس جگہ کو جانتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ ایک شہری علاقہ ہے، قریب کوئی فوجی یونٹ نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرین ژاں پیئر نے کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ روسی حملے یوکرین کے لوگوں کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔

  • روس کا یوکرین کی جانب سے 73 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

    روس کا یوکرین کی جانب سے 73 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

    کریمیا : روس نے یوکرین کی جانب سے تہتر ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کردیا، ۔روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق روس نے کریمیا پر یوکرین کا حملہ ناکام بنا دیا اور یوکرین کی جانب سے تہتر ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔

    روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی ائیر ڈیفنس نے یوکرین کی جانب سے کریمیا پر مارے جانے والے ستر سے زیادہ ڈرونز کو مار گرایا۔

    روسی حکام نے کہا کہ ہ فی الحال ڈرون حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ان حملوں سے کوئی تباہی ہوئی ہے۔

    روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ 9 ڈرونز کو فضائی دفاعی فورسز نے تباہ کیا جب کہ 33 کو الیکٹرانک وار فیئر کے ذریعے مارا گیا جو اپنے اہداف تک پہنچے سے پہلے ہی کریمیا پر گر کر تباہ ہو گئے۔

  • یوکرین کے صدارتی مشیر نے روس سے صلح کا مشورہ دے دیا

    یوکرین کے صدارتی مشیر نے روس سے صلح کا مشورہ دے دیا

    کیف: سابق یوکرینی صدارتی مشیر اولیگ سوسکن نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ یوکرین روس سے صلح کرلے۔

    غیر ملکی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دو صدر کے سابق معاون نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ لڑائی ختم کرنے میں جلدی کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ ملک میں امریکی فوجی ومالی امداد کا سامان ختم ہوجائے۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ میں سابق یوکرینی صدارتی مشیر اولیگ سوسکن کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ میں امریکا کو اہم ملک قرار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر امریکا کیف کے لیے اپنی فوجی امداد بند کردیتا ہے تو یوکرین ماسکو کے ساتھ ملک کر اندر ہی امن معاہدے پر دستخط کر دے گا۔

    اس حوالے سے سوسکن نے تجویز پیش کی کہ امریکی کانگریس یوکرین کو 24 بلین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست کو رد کر سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدارتی مشیر اولیگ سوسکن نے 1990 کی دہائی میں یوکرین کے صدر لیونیڈ کراوچک اور لیونیڈ کچما کے اقتصادی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔