Tag: یوکرین

  • یوکرین میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

    یوکرین میں طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

    کیو: یوکرین میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کا انٹونوو 12 کارگو طیارہ مغربی حصے میں ایئرپورٹ کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    حکام کے مطابق ایندھن ختم ہونے پر طیارے کو فوری ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس میں طیارے کو کامیابی نہیں ملی۔

    طیارہ فٹ بال اسٹیڈیم اور ایک قبرستان کے قریب مٹی اور پودوں میں اترا، طیارہ ہوائی اڈے سے 1.5 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا تاہم طیارے میں آگ نہیں لگی، حادثے کے سبب ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 8 افراد سوار تھے، حکام نے طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا، دوسری جنگ عظیم کے دور کا قدیم طیارہ تباہ، 7 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں دوسری جنگ عظیم کے دور کا قدیم طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

    امریکی ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ عام پروازوں کے لیے رجسٹرڈ تھا اور اسے فوجی استعمال میں نہیں لیا جارہا تھا۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرتباہ ہوا۔

  • یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ابتدائی تیاریاں مکمل

    یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ابتدائی تیاریاں مکمل

    کیف :یوکرائن اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی تیاریاں کر لی ہیں، اس ڈیل کے تحت روس سے ایک یوکرائنی فلم ساز اور نیوی سیلرز کو رہا کر کے یوکرائن روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرائن اور روس نے قیدیوں کے تبادلے کی ایک ڈیل پر عمل درآمد کے لیے ابتدائی تیاریاں کر لی ہیں۔ اس ڈیل کے تحت روس سے ایک یوکرائنی فلم ساز اور نیوی سیلرز کو رہا کر کے یوکرائن روانہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ایک یوکرائنی عدالت نے ایک سینئر روسی صحافی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، اس روسی صحافی پر روس نواز باغیوں کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی بحریہ کے چوبیس سیلرز کو روسی نیوی نے گزشتہ برس اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    یوکرائنی صدر وولودومیر زیلنسکی کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی ماسکو حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل طے نہیں ہوئی۔

  • سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی یوکرین کے نئے صدر کو مبارک باد

    سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی یوکرین کے نئے صدر کو مبارک باد

    ریاض: سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرین کے نومنتخب صدر ولادی میر زیلنسکی کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین میں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر صدر ولادی میر زیلنسکی کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوکرین میں صدارتی انتخابات میں جیت کے موقع پر ہم مسرت کے ساتھ آپ کو مملکت سعودی عرب کے عوام، حکومت اور اپنی جانب سے آپ کو نیک تمناؤں کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

    پیغام میں مزید کہا گیا کہ امید کرتے ہیں کہ یوکرین کے دوست عوام مزید ترقی اور پیش رفت کی منازل طے کریں گے۔

    اسی طرح سعودی ولی عہد کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوکرین میں صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی پر میں اس امر پر مسرت محسوس کر رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پورے اخلاص کے ساتھ آنجناب کے لیے صحت اور مسرت اور یوکرین کے عوام کے لیے مزید ترقی کے حوالے سے اپنی امیدوں اور تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ یکم اپریل کو صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ویلودومیر زیلنسکی نے 30 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے مرحلے میں انہوں نے اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

    کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی یوکرین کے صدر منتخب

    صدارتی انتخابات میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا لیکن کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا اور دوسرے مرحلے میں حتمی نتائج کا انتظار تھا لیکن اب ویلودومیر زیلنسکی کی کامیابی کے بعد وہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

  • روس کا نومنتخب یوکرینی صدر کے لیے مشکلات نہ کھڑی کرنے کا فیصلہ

    روس کا نومنتخب یوکرینی صدر کے لیے مشکلات نہ کھڑی کرنے کا فیصلہ

    ماسکو: روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے یورکرین میں نئے منتخب ہونے والے صدر ویلودومیر زیلنسکی کے لیے مشکلات پیدانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک اور لوہانسک سے متعق روس اور یوکرین کے درمیان شدید تنازع ہے، البتہ ولادی میرپیوٹن نے نومنتخب صدر نے لیے مشکلات نہ کھڑی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغی اور ملکی افواج کے مابین جنگی صورت حال رہ چکی ہے، باغیوں اور حکومت کے مابین مسائل تو پہلے سے چلے آ رہے تھے لیکن لڑائی کا باقاعدہ آغاز اپریل دو ہزار تیرہ کو ہوا۔

    بعد ازاں روس نواز باغیوں نے مشرقی یوکرائن کے متعدد شہروں بشمول ڈونیٹسک، لوہانسک اور خارکیف میں کئی سرکاری عمارتوں اور یوکرائنی سکیورٹی سروس’ ایس بی یو‘ کے دفاتر پر قبضہ کرلیا تھا۔

    دریں اثنا اقوام متحدہ کی مداخلت کے بعد لڑائی رکی، اور تنازع کو حل کی جانب لے جانے کی کوشش کی گئی۔ گذشتہ روز روسی صدر نے یوکرائن کے علیحدگی پسند خطوں ڈونَیٹسک اور لُوہانسک کے باشندوں کو کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے لیے روسی پاسپورٹوں کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ یوکرائن کے ڈونَیٹسک اور لُوہانسک نامی علاقوں کے رہائشیوں کو تقریباﹰ کوئی حقوق حاصل نہیں ہیں لیکن پھر بھی نئی حکومت کے لیے حالات سازگار رہیں گے۔

    کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی یوکرین کے صدر منتخب

    یاد رہے کہ دو روز قبل معروف کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی نے یوکرین کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر کو شکست دے چکے ہیں، اب وہ ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی یوکرین کے صدر منتخب

    کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی یوکرین کے صدر منتخب

    کیو: معروف کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی نے یوکرین کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر کو شکست دے دی، اب وہ ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدارتی انتخابات میں مزاحیہ پروگرام پیش کرنے والے کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی نے کامیابی حاصل کرلی۔

    صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کئی تھنک ٹینکس کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں ویلودومیر زیلنسکی کو واضح برتری حاصل ہوئی۔

    ویلودومیر زیلنسکی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک میں باقاعدہ طور پرصدر نہیں ہوں لیکن یوکرین کے شہری کے طور پر سویت یونین سے نکلنے والے تمام ممالک کو کہہ سکتا ہوں کہ ہماری طرف دیکھیے، سب کچھ ممکن ہے۔

    یوکرین کے انتخابی نتائج کے مطابق ریلنسکی نے مک کے تمام حصوں میں کامیابی حاصل کی اور صدر پوروشنکو کو شکست دی۔

    ویلودومیر زیلنسکی نے صدارتی انتخابات میں ملک کے موجودہ صدر پیٹرو پوروشنکو کو چیلنج کیا تھا اور انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ یکم اپریل کو صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ویلودومیر زیلنسکی نے 30 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے مرحلے میں انہوں نے اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

    صدارتی انتخابات میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا لیکن کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا اور دوسرے مرحلے میں حتمی نتائج کا انتظار تھا لیکن اب ویلودومیر زیلنسکی کی کامیابی کے بعد وہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

  • باپ اور ننھی بیٹی کی محبت ماں سے برداشت نہیں ہوئی، بیٹی کو قتل کردیا

    باپ اور ننھی بیٹی کی محبت ماں سے برداشت نہیں ہوئی، بیٹی کو قتل کردیا

    کیو: یوکرین میں 21 سالہ ماں تین ہفتے کی بیٹی اور شوہر کی محبت برداشت نہ کرسکی اور معصوم بچی کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ یوکرینی ماں نے تین ہفتے کی معصوم بیٹی کو اس کے لیے قتل کردیا کہ اس کا شوہر اس سے زیادہ زیادہ بیٹی سے محبت کرنے لگا تھا۔

    انتظامیہ کی جانب سے خاتون کا نام نہیں دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق 21 سالہ خاتون نے بیٹی کو اس وقت چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا جب شوہر چند منٹ کے لیے گھر سے باہر کچرا پھینکنے کے لیے گیا تھا۔

    شوہر کا کہنا ہے کہ جب میں واپس آیا تھا تو دیکھا کہ بیوی کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے تھے، دوسرے کمرے میں جاکر بیٹی کو دیکھا تو وہ نہیں ملی جب واش روم گیا تو پول میں بیٹی مردہ حالت میں پائی گئی۔

    ننھی بچی کی دادی ماریا موموٹ تفصیلات بتاتے ہوئے

    مزید پڑھیں: روس: موڈ خراب ہونے پر ماں نے دو سالہ بیٹی کو 9 ویں فلور سے نیچے پھینک دیا

    ننھی بچی کے باپ نے فورا ایمرجنسی سروس میں کال کی، معصوم بچی کی دادی کا کہنا ہے کہ میری بہو بیٹے کی جانب سے معصوم بچی کو زیادہ پیار کرنے پر خفا تھی اس لیے اس نے انتہائی اقدام اُٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بچوں سے بہت پیار کرتا ہے وہ اپنی ساری توجہ اور پیار بیٹی پر نچھاور کرتا تھا۔

    ماریا موموٹ نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ ہم پر کیا بیت چکی ہے۔

    ایمرجنسی سروس کے مطابق جب ہم گھر پہنچے تو بیوی کو اپنے شوہر سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ تم رو کیوں رہے ہو۔

    وہ گھر جہاں واردات رونما ہوئی

    پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، خاتون کو کچھ یاد نہیں ہے کہ اس نے بیٹی کو قتل کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق خاتون گزشتہ سال نومبر میں نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے کے سبب اسپتال میں زیر علاج رہ چکی ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اگر اس پر جرم ثابت ہوتا ہے تو اسے 15 برس قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

  • دراز زلفوں کا ریکارڈ، یوکرین کی 15 سالہ لڑکی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

    دراز زلفوں کا ریکارڈ، یوکرین کی 15 سالہ لڑکی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

    کیو: یوکرین کی 15 سالہ لڑکی نے اپنی دراز زلفوں سے ناصرف دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا بلکہ ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی 15 سالہ دوشیزہ کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ ہے۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیو سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ اولینا بچپن سے اپنے بال بڑھا رہی ہیں، اولینا ناصرف اپنے بالوں کا بے حد خیال رکھتی ہیں بلکہ بالوں نشونما کے لیے خاص جڑی بوٹیاں بھی استعمال کرتی ہیں۔

    دوسری جانب اولینا کی والدہ ان کی بیٹی بالوں کو لمبا کرنے کے لیے کوئی خاص چیز استعمال نہیں کرتی ہے بلکہ عام لڑکیوں کے ساتھ شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کرتی ہیں۔

    اولینا نے اپنی زندگی میں آج تک بال نہیں کٹوائے، سنہری زلفوں نے جہاں دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے وہیں اُس نے اپنے خوبصورت بالوں کی بنا پر نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکی کے سب سے بال ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    اس اعزاز کو جلد باقاعدہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ گنیز ریکارڈ 16 سالہ بھارتی لڑکی نیلاشی نے 5 فٹ 7 انچ لمبے بالوں کے ساتھ قائم کیا تھا۔

  • یوکرین میں 3 سال قبل ایم ایچ 17 طیارہ حادثے کی خوفناک ویڈیو

    یوکرین میں 3 سال قبل ایم ایچ 17 طیارہ حادثے کی خوفناک ویڈیو

    یہ 3 سال قبل 17 جولائی 2014 کی بات ہے۔ دنیا ابھی ملائیشین ایئر لائنز کے طیارے ایم ایچ 370 کی پراسرار گمشدگی سے خوف و ہراس میں مبتلا تھی کہ اسی بدقسمت ایئر لائن کا ایک اور طیارہ ایم ایچ 17 بدترین حادثے کا شکار ہوگیا۔

    یہ ایک معمول کی پرواز تھی جسے ایمسٹرڈیم سے کوالا لمپور جانا تھا، سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ جیسے ہی طیارہ یورپی ملک یوکرین کے مشرقی حصے میں داخل ہوا، جہاز میں ایک دھماکہ ہوا اور جہاز بدترین تباہی کا شکار ہوگیا۔

    حادثے میں جہاز میں موجود تمام 283 مسافر اور عملے کے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: جہاز کے حادثے کی صورت میں ان اقدامات سے جان بچانا ممکن

    جیسا کے بعد کی تفتیش سے علم ہوا کہ اس طیارے کو روسی میزائل سے اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب یہ یوکرین میں روس کے حمایت یافتہ باغیوں کے علاقے کے اوپر سے گزر رہا تھا۔

    حادثے کی تحقیقات میں ڈچ سیفٹی بورڈ بھی شامل تھا اور اب اسی بورڈ نے حادثے کی ایک کمپیوٹر جنریٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر کس طرح پیش آیا ہوگا۔

    ویڈیو میں جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کی ساخت اور اس کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

    گو کہ گزشتہ برس مرنے والوں کے لواحقین نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں روس اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا، تاہم تاحال اس بھیانک حادثے کے ذمہ داران آزاد ہیں۔

    آپ بھی یہ خوفناک ویڈیو دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ ان معصوموں کی اس دردناک موت کا ذمہ دار کون ہے اور انہیں کس طرح کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پانی کی زیر زمین لائن پھٹنے سے سڑک دھماکے سے تباہ

    پانی کی زیر زمین لائن پھٹنے سے سڑک دھماکے سے تباہ

    کیف: یوکرین میں پانی کی زیر زمین پائپ لائن پھٹنے سے سڑک دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ دھماکے میں سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور آس پاس موجود عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک پرسکون صبح اس وقت ہنگامہ خیز ہوگئی جب زیر زمین پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پورا علاقہ سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زمین کو ہلتا ہوا محسوس کیا اور ایک گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دی۔ تاہم اس سے قبل کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا سڑک ایک دھماکے سے پھٹی اور ٹکڑے ٹکڑے ہو کر فضا میں بکھر گئی۔

    سڑک کے پھٹتے ہی دلدلی پانی کا ایک سیلاب امڈ آیا۔ واقعے میں قریب موجود عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ان کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ سڑک پر کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

    پولیس کےمطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یوکرین میں جھلملاتی روشنیوں کا میلہ

    یوکرین میں جھلملاتی روشنیوں کا میلہ

    کیف: یوکرین کا دارالحکومت کیف جگمگاتی جھلملاتی روشنیوں سے سج گیا۔ روشنیوں کے سالانہ فیسٹیول نے ہر طرف رنگ بکھیر دیے۔

    یورپی ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سالانہ رنگا رنگ لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔

    13

    11

    روشنیوں سے بھر پور اس میلے کے دوران شہر کی بلند و بالا خوبصورت عمارتوں کو رنگ برنگی ہزاروں روشنیوں سے سجایا گیا۔

    9

    6

    عمارتیں کبھی سرخ تو کبھی گلابی رنگ بدلتی رہیں۔

    8

    10

    مختلف عمارتوں پر شاندار لائٹ پروجیکشن کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

    5

    4

    روشنیوں کے ذریعے عمارتوں پر قد آدم جانداروں کی پرچھائیوں نے شائقین کو خوب محفوظ کیا۔

    7

    3

    اس فیسٹیول کے لیے دنیا بھر سے فنکاروں اور ویژول آرٹ کے ماہرین کو اپنے فن کے مظاہرے کے لیے مدعو کیا گیا۔

    سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پروجیکشن کے فنکاروں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔