Tag: یوکرین

  • وہیل چیئر پر بیٹھی ماڈل نے دنیا کو دنگ کردیا

    وہیل چیئر پر بیٹھی ماڈل نے دنیا کو دنگ کردیا

    دنیا بھر میں ماڈلنگ کے رجحانات بدلتے رہتے ہیں، کبھی جسامت اور کبھی رنگت کا تنوع ماڈلنگ کا معیار ہوتا ہے۔ لیکن ماڈلنگ کے لیے ماڈل کو جسمانی طور پر مکمل اور صحت مند ہونا ضروری ہے، البتہ یوکرین کی معذور ماڈل نے اس تصور کو بھی اپنی وہیل چیئر کے پہیوں تلے کچل دیا۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیو میں منعقدہ ایک فیشن شو میں الیگزینڈرا کیوٹس نامی اس معذور ماڈل کی کیٹ واک نہ صرف اس کے خواب کی تکمیل ہے، بلکہ دنیا بھر میں معذور افراد کے لیے امید کی ایک روشن کرن بھی ہے۔

    model-4

    model-8

    اس فیشن شو میں الیگزینڈرا کو بانس کے ایک تخت پر رکھ کر لایا گیا جسے 4 افراد نے تھاما ہوا تھا۔ الیگزینڈرا اب دنیا کی وہ پہلی ماڈل بن گئی ہے جس نے جسمانی طور پر معذور ہونے کے باوجود ایک بڑے فیشن شو میں کیٹ واک کی۔

    تئیس سالہ الیگزینڈرا پیدائشی طور پر معذور تھی تاہم جب سے اس پر ماڈلنگ کے شعبہ کو اپنانے کی دھن سوار ہوئی، اسے امید تھی کہ اس کا خواب ضرور پورا ہوگا اور وہ کیٹ واک کرنے میں کامیاب ہوگی۔

    model-3

    البتہ خواب سے تکمیل تک کا سفر آسان نہیں تھا۔ الیگزینڈرا نے لاتعداد ماڈلنگ ایجنسیوں کو خطوط روانہ کر کے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے الیگزینڈرا کے حسن کی تعریف تو کی، تاہم وہ اسے بطور ماڈل پیش کرنے کا رسک لینے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔

    الیگزینڈرا یوکرین کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے جہاں اس کے اہل خانہ اسے خصوصی سہولیات دینے سے قاصر تھے۔ اس نے ایک عام اسکول میں تعلیم حاصل کی جہاں اس کے والد یا دادا اسے کاندھوں پر اٹھا کر اس کی کلاس تک چھوڑ کر آتے تھے۔

    model-7

    اس وقت کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتی ہے، ’ہاں وہ سب بے حد مشکل تھا، مگر وہ اس لیے مشکل تھا کیونکہ مجھے وہ خصوصی مراعات میسر نہیں تھیں جو کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں معذوروں کو دی جاتی ہیں‘۔

    بہت عرصہ قبل الیگزینڈرا کی ملاقات اتفاقاً ایک فوٹو گرافر سے ہوئی تھی جو اس کی کچھ تصاویر بنانا چاہتا تھا۔ جب تصاویر بن کر آئیں تو اپنی معذوری سے قطع نظر الیگزینڈرا بالکل ایک خوبصورت ماڈل کی طرح سامنے آئی۔ وہیں سے الیگزینڈرا کو ماڈل بننے کا خیال آیا۔

    model-6

    اس نے فیشن کی دنیا پر نظر دوڑائی کہ شاید کہیں کوئی مرد یا خاتون ماڈل نظر آئے جس نے معذوری کو شکست دے کر ریمپ پر واک کی ہو۔ تب اس کی نظر سے سنہ 1999 میں ہونے والا ایک فیشن شو گزرا جس میں ایمی مولنز نامی ایک پیرالمپک ایتھلیٹ نے ریمپ پر واک کی تھی اور وہ اپنی مصنوعی ٹانگوں کی نمائش کرنے میں ذرا بھی نہ شرمائی۔

    وہ الیگزینڈرا کے لیے امید کی ایک کرن تھی۔ ’مجھے خیال آیا کہ جب آج سے کئی برس پہلے یہ ہوچکا ہے، تو آج کی ترقی یافتہ دنیا وہیل چیئر پر بیٹھی ایک ماڈل کو کیوں نہیں قبول کر سکتی‘۔

    اس کے بعد جب ایک اطالوی کمپنی نے معذوری کا شکار افراد کا فیشن شو منعقد کروانے کا سوچا تو الیگزینڈرا سمجھ گئی کہ اس کی منزل قریب آگئی ہے۔

    model-2

    model-5

    الیگزینڈرا اب نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی ماڈل ہے، بلکہ وہ اپنے شہر کے میئر کی مشیر بھی بن چکی ہے جو شہر میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔

    دنیا کے لیے اس کا پیغام ہے، ’کچھ کر دکھانا، آگے بڑھنا اور ترقی کرنا ہمیشہ، ہر کسی کے لیے ممکن ہے۔ اہم چیز ان لوگوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جن کے اندر خداد صلاحتیں چھپی ہوئی ہیں‘۔

  • چوبیس سالہ اناستاسیہ یوکرائنی کی نائب وزیرداخلہ مقرر

    چوبیس سالہ اناستاسیہ یوکرائنی کی نائب وزیرداخلہ مقرر

    کیف : یوکرائن میں 24سالہ اناستاسیہ دیئویا ملک کی کم عمر ترین نائب وزیرداخلہ بن گئی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق اناستاسیہ دیئویا کو نائب وزیرداخلہ بننے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے کئی لوگوں کا ماننا ہے وہ اس اعلیٰ عہدے کے لیےکم عمر،کم تجربہ کار اور ناسمجھ ہے۔

    post2

    اناستاسیہ دیئویا کاایک انٹرویو کے دوران خود پرہونے والی تنقید کے جواب میں کہنا کہ ان کے پاس تجربے کی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ داخلہ سے قبل سوئیڈش کمپنی میں ملازمت کرچکی ہیں۔

    post-5

    انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیر داخلہ بننے سے قبل وہ سخت امتحان کے بعد 2015 میں محکمہ داخلہ میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تجربےاور قابلیت کی بنیاد پر انہیں آگے ترقی دی گئی۔

    post-3

    یاد رہے کہ24سالہ اناستاسیہ دیئویا سے قبل یوکرائن کے محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی 23 سالہ ایناکلیونچک کو اعلیٰ عہدے کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

    post-4

    واضح رہے کہ یوکرائن کے وزیر داخلہ نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ لوگ اناستاسیہ کی مخالفت صرف اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ وہ جوان اور خوبصورت ہیں۔

    post-1

  • یوکرین تنازع: امریکا نے روس پر پابندیوں میں اضافہ کردیا

    یوکرین تنازع: امریکا نے روس پر پابندیوں میں اضافہ کردیا

    واشنگٹن: امریکا نے یوکرین میں حکومت مخالف باغیوں کی حمایت کرنے اور 2014 میں کرائمیا پر قبضہ کرنے کے خلاف روس پر عائد پابندیوں میں اضافے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے روس پر نئی پابندیوں میں روس کی ’روسیا بینک‘ اور چند بڑی تعمیراتی کمپنیوں پر پابندی شامل ہے.

    ان تعمیراتی کمپنیوں میں یوکرین سے علیحدگی اختیار کرنے والی 17 کمپنیاں شامل ہیں،جن میں سے 11 کمپنیاں روسی حکومت کے عہدیداروں نے کرائمیا پر غیر قانونی قبضے کے بعد قائم کی تھیں.

    پابندی کے حوالے سے نئی فہرست میں کرائمیا میں آپریٹ کرنے والی کئی روسی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے،جن میں اہم سمندری اور دفاعی کاروبار سے وابستہ کمپنیاں بھی شامل ہیں.

    ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا مقصد دیگر ممالک میں ان کے کاروبار کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا اور عالمی کمپنیوں کو ان سے کاروباری وابستگی سے روکنا ہے.

    تاہم ان پابندیوں سے ناصرف امریکی بینکوں کے کاروبار پر اثرات مرتب ہوں گے بلکہ امریکا میں موجود غیر ملکی بینکوں کی شاخیں بھی پابندی کی زد میں آنے والی روسی کمپنیوں کو خدمات فراہم نہیں کرسکیں گی۔

    امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا ایک اور مقصد روسی اداروں کی طرف سے، موجودہ پابندیوں سے بچنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہے.

    امریکی محکمہ خزانہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جون اسمتھ کا کہنا تھا کہ روس ’مِنسک معاہدے‘ کے باوجود مشرقی یوکرین میں اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ہے،جبکہ امریکا،یوکرین کے امن،سیکیورٹی اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف پابندیاں جاری رکھے گا.

  • یوروکپ 2016 ،جرمنی نے یوکرین کو 2-0 سے شکست دے دی

    یوروکپ 2016 ،جرمنی نے یوکرین کو 2-0 سے شکست دے دی

    پیرس: یورو کپ فٹ بال دوہزار سولہ کے میچ میں جرمنی نے یوکرین کو دوصفر سے شکست دے دی.

    تفصیلات کے مطابق یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں جرمنی اوریوکرین کے درمیان میچ کا آغاز ہواتوجرمنی نے میچ کی آغاز سے ہی حریف ٹیم یوکرین کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے.

    میچ کے پہلے ہاف کے انیسویں منٹ میں جرمن کھلاڑی شوکوڈران مستفی نے فری کک پر ہیڈ لگاکر گول کیا اور جرمنی کو ایک صفر کی برتری دلادی.

    Mustafi

    میچ میں یوکرین کی جانب سےگول کرنے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہیں،تاہم جرمن کھلاڑی بسٹین شوائن نے دوسرا گول اسکور کرکے جرمنی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا.

    Schweinsteiger

  • بلوچستان سے اغواء شدہ دو غیر ملکی خواتین تین سال بعد بازیاب

    بلوچستان سے اغواء شدہ دو غیر ملکی خواتین تین سال بعد بازیاب

    کوئٹہ: ایران سے پاکستان داخل ہونے والی دوغیرملکی خواتین مارچ 2013 میں بلوچستان سے اغواء کر لی گئی تھیں،بازیاب ہو کراپنے گھروں کو پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی آئی ایچ نامی ایک این جی او سے تعلق رکھنے والی دونوں خواتین اپنے پروجیکٹ کے سلسلے میں ایران سے بلوچستان میں داخل ہوئیں تھیں جہاں انہیں اسلحہ بردار افراد نے اغواء کر لیا تھا،دونوں خواتین کا تعلق یورپی ممالک کے "جمہوریہ چیک” سے ہے۔

    اغواء ہونے کے دو ماہ بعد ہی ایک ویڈیو ریلیز کی گئی تھی جس میں اِن خواتین کی بازیابی کو عافیہ صدیقی کی رہائی سے مشروط کیا گیا تھا،پیشہ کے اعتبار سے ’’نیورولوجسٹ‘‘ عافیہ صدیقی پاکستانی نژاد امریکی خاتون تھیں،جونائن الیون کے بعد سے دہشت گردوں کی سہولت کار ہونے کے الزام میں امریکن جیل "گوانتانامو بے” میں پابند سلاسل ہیں۔

    ترکش این جی او میں کام کرنے والی یہ دونوں خواتین تین سال بعد بآحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئیں،ان کی بازیابی اور بآحفاظت گھر آمد کی تصدیق "جمہوریہ چیک” کے سرکاری حکام نے کی۔

    دونوں خواتین نے اپنی بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد سورج کو آسمان چمکتا دمکتا دیکھ کر اپنے آزاد ہونے کا احساس ہوا،انہوں نے مزید کہا اب نیند اس ڈر سے نہیں آرہی کہ کہیں یہ سب خواب نہ ہو۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں غیر ملکیوں کے اغواء ہونے کی واردات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،اغواء کر نے کی واردات میں ذیادہ تر مقامی جرائم پیشہ افراد ہوتے ہیں جو بعد ازاں اغواء شدگان کو القاعدہ یا طالبان کے حوالے کر دیتے ہیں۔

  • طیارے کی تباہی:بین الاقوامی ماہرین کو جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت

    طیارے کی تباہی:بین الاقوامی ماہرین کو جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت

    یوکرین : باغیوں نے طیارے کی تباہی کے مقام پر جنگ بندی اور بین الاقوامی معائنہ کاروں کو جائے وقوعہ تک رسائی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ملائشین طیارے کے دو بلیک باکس بھی ملائشین حکام کےحوالے کر دیئے ہیں، باغیوں نے بین الاقوامی ماہرین کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے ۔

    ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے طیارے کے دونوں بلیک باکس درست حالت میں ہیں، اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں یوکرین میں ملائشیا کے طیارے ایم ایچ سترہ کو مارگرانے کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد کے ذریعے یوکرین میں باغیوں کے علاقے میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی جائے حادثہ تک رسائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    دوسری جانب ہالینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا  ہے کہ طیارہ حادثہ تحقیقات کی قیادت کے لئے تیار ہیں، نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈچ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے باغیوں کو ایک واضح اشارہ دیا گیا ہے، جس کے بعد امید ہے کہ باغی ماہرین سے تعاون کریں گے ۔