Tag: یوگینڈا

  • نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    یوگینڈا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 41 رنز کا آسان ہدف دیا، جسے نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں یوگینڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    یوگینڈا کے ٹاپ اسکورر کینیت ویسوا 11 رنز بنا کر نمایا رہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جبکہ سینٹینر، ٹرینٹ بولٹ اور رویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے باعث پاکستان کا سفر ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا۔

    سپر ایٹ مرحلے کے لیے چار گروپس سے ٹیمیں لائن اپ ہو چکی ہیں۔ بھارت اور امریکا گروپ اے سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

    آسٹریلیا اب تک گروپ بی سے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے گروپ سی سے ترقی کی ہے۔ جنوبی افریقا نے گروپ ڈی سے کوالیفائی کیا ہے۔

    ’بابر اعظم نے شب خون مار کر ٹیم کی کپتانی حاصل کی تھی‘

    سپرایٹ مرحلے کے گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا اور بھارت پہنچ چکے ہیں جب کہ اس گروپ میں ایک ٹیم مزید شامل ہوگی۔

  • بارشوں اور سیلاب سے روانڈا اور یوگنڈا میں 136 افراد ہلاک

    بارشوں اور سیلاب سے روانڈا اور یوگنڈا میں 136 افراد ہلاک

    نیروبی: تباہ کن بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے روانڈا اور یوگنڈا میں 136 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کو روانڈا حکام نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روانڈا میں کم از کم 129 اور یوگنڈا میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ امدادی کارکن گھروں میں پھنسے بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق خطے میں ہفتوں کی بارش کے بعد افراتفری کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، سرکاری ملکیتی روانڈا براڈکاسٹنگ ایجنسی نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیچڑ کا پانی ایک زیر آب سڑک پر گر رہا ہے اور مکانات کو تباہ کر رہا ہے۔

    کئی علاقوں میں مکینوں پر چھتیں اس وقت منہدم ہو کر گریں جب وہ رات کو سو رہے تھے، اور انھیں جانیں بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ روانڈا کے مغربی صوبے کے گورنر فرانکوئس کا کہنا تھا کہ ان کی بنیادی ترجیح اب ہر اس گھر تک پہنچنا ہے جسے نقصان پہنچا ہے، تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جا سکے۔

    یوگنڈا ریڈ کراس کے مطابق روانڈا کی سرحد کے قریب پڑوسی ملک یوگنڈا کے ایک پہاڑی علاقے میں بدھ کے روز چھ افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہوئے۔

    واضح رہے کہ روانڈا اور یوگنڈا مارچ کے آخر سے شدید اور مسلسل بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں، یوگنڈا کے دیگر بلند علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں، جہاں سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

  • یوگنڈا میں نابینا بچوں کے اسکول میں آتشزدگی، 11 طلبہ ہلاک

    یوگنڈا میں نابینا بچوں کے اسکول میں آتشزدگی، 11 طلبہ ہلاک

    کمپالا: یوگنڈا کے بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں  آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی یوگنڈا میں نابینا افراد کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے کم از کم گیارہ طلباء ہلاک جب کہ چھ دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 30 کلومیٹر مشرق میں واقع میوکونو میں واقع بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ رات 1 بجے کے قریب لگی، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے، اسکول کی قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک میں اسکولوں میں آتشزدگی کے واقعات تعلیمی حکام کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

    2008 میں افریقی ملک یوگنڈا کے شہر کمپالا کے قریب ایک بورڈنگ اسکول میں رات کے وقت آگ لگنے سے 19 طلباء ہلاک ہو گئے تھے۔