Tag: یو ایس اوپن

  • کیٹ مڈلٹن اور یو ایس اوپن کی فاتح کے درمیان ٹینس کا میچ

    کیٹ مڈلٹن اور یو ایس اوپن کی فاتح کے درمیان ٹینس کا میچ

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یو ایس اوپن چیمپیئن شپ جیت کر وطن واپس لوٹنے والی اسٹار کھلاڑی ایما روڈا کانو کی استقبالیہ تقریب کے موقع پر ان کے ساتھ ٹینس کھیلی۔

    برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ٹینس کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹینس کٹ پہن کر ان کے ساتھ میچ کھیلا، اس دوران وہ بہت لطف اندوز ہوئیں اور پرجوش دکھائی دیں۔

    یو ایس اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والی کھلاڑی ایما نے شہزادی کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بہترین لمحات کیٹ مڈلٹن کے ساتھ ٹینس کھیل کر گزارے ہیں اور جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

    اسٹار کھلاڑی 18 سالہ ایما کی شاندار کامیابی پر ان کے اعزاز میں یہ استقبالیہ تقریب نیشنل ٹینس سینٹر میں منعقد ہوئی تھی جس میں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے شرکت کی اور یو ایس اوپن چیمپئین شپ جیت کر لوٹنے والی کھلاڑی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    شہزادی کیٹ مڈلٹن نے برطانوی ٹینس اسٹار ایما روڈاکانو سے ملاقات کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک میچ ان کے خلاف کھیلا تو ایک میچ میں وہ ان کی پارٹنر بنیں۔

    39 سالہ برطانوی شہزادی نے 18 سالہ ٹینس اسٹار کی کامیابی پر بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹینس کے میدان میں شاندار کامیابی نہایت متاثر کن ہے۔

    یاد رہے کہ ایما روڈا کانو 44 سال میں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہیں۔

  • یو ایس اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

    یو ایس اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

    واشنگٹن یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یوایس اوپن ٹینس میں سربین اسٹارنوواک جوکووچ کا سفر ختم ہوا، کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے۔

    جوکووچ کا پری کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی اسٹان وارنکا سے مقابلہ ہوا، وارنکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو سیٹ لگاتار اپنے نام کیے۔

    تیسرے سیٹ کا کھیل مکمل نہ ہوسکا، سوئس اسٹار راجرفیڈرر کی ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے، ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    ویمنز کیٹگری میں سرینا ولیمز نے ٹخنے میں تکلیف کے باوجود ہمت نہ ہاری، سرینانے کروشیا کی پیٹراماٹرچ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔

    اپنی انجری سے متعلق نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ کندھے پر انجری ایونٹ شروع ہونے سے پہلے سے تھی، جس کے باعث کھیل کے دوران مسلسل درد کا احساس ہورہا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی انجری کی وجہ سے زندگی نہیں رکتی، وہ چلتی رہتی ہے۔

  • یو ایس اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    یو ایس اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    نیویارک : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن کے مسکڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    نیویارک میں کھیلے جانے والے مسکڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور روس کی ایلا کا مقابلہ امریکی جوڑی سے تھا، اعصام اور ایلا نے حریف جوڑی کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے ک بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے زیر کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔

    دوسرے سیٹ میں پاک روس جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کیا اور چھ تین سے میدان مار لیا، مینز ڈبلز میں اعصام کی جوڑی پہلے ہی راؤنڈمیں ناکام ہوگئی تھی۔