Tag: یو ایس اوپن ٹینس

  • یو ایس اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، فیڈرر کی شکست ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

    یو ایس اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، فیڈرر کی شکست ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

    نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، سوئس اسٹار راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں غیر متوقع شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم مقابلے میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو روس کے گریگر ڈیمیٹرو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، فیڈرر کی شکست ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

    روسی کھلاڑی نے وہ کر دکھایا جس کا کسی کو گمان بھی نہ تھا، پہلے چار سیٹ میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا، پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں ڈیمیٹرو نے فیڈرر کو قابو کیا۔

    آخری سیٹ میں روسی کھلاڑی نے فیڈرر کی ایک نہ چلنے دی اور 6-2 سے سیٹ جیت کر تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔

    سوئس اسٹار کی اپ سیٹ نے شکست دنیا کو حیران کردیا، ٹویٹر پر بھی فیڈرر کی ہار ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی اور مختلف تبصرے کیے جاتے رہے۔

    واضح رہے کہ یو ایس اوپن سے دو بڑے کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں، سربیا کے نوواک جووکووچ کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے وہ ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے۔

    ادھر ویمنز کیٹگری میں امریکا کی سرینا ولیمز کی فتوحات کو بریک نہ لگ سکا، سرینا نے چینی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں انٹری دے دی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایونٹ کے پہلے ہی مقابلے میں سرینا ولیمز نے روسی کھلاڑی ماریا شراپووا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس : نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

    یو ایس اوپن ٹینس : نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

    نیویارک : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبرون نوواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں فرانس کے ویلفرائیڈ ٹسونگا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    نیویارک میں جاری سال کا چوتھا اورآخری گرینڈ سلم اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کی کامیابی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ یہ دسویں بار ہے کہ وہ مسلسل یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

    کوارٹرفائنل میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے اور دو سیٹ ہارنے کے بعد میچ سے دستبردار ہوگئے۔

    اس کے علاوہ فرانس کے گائیل مونفلز بھی اپنے ہم وطن پوویلایل کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلم سیمی فائنل ہے۔

    ویمنز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کی اینجلک کربر نے بھی باآسانی سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

     

  • یو ایس اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست

    یو ایس اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست

    نیویارک : برطانیہ کے اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اور سمونا ہیلپ نے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

    نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کا چوتھا راونڈ ورلڈ نمبر تھری برطانیہ کے اینڈی مرے کے لئے آخری راونڈ ثابت ہوا۔

    مرے کو فیفٹین سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈریسن نے عصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ جنرل ساونڈ پیٹرسن نے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

    دوسرے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکہ کے جاہن ایسنر کو زیر کیا۔ فیڈرر نے ابتدائی دونوں سیٹ ٹائی بریکر پر جیتے تاہم تیسرا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    سوئٹزرلینڈ کے اسٹنلیس وورینکا نے امریکہ کے ڈونلڈ یانگ کے خلاف چار سیٹ کے مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔ ویمنز سنگلیز میں بیلاروس کی ویکٹوریہ ازارینکا نے امریکہ کی لیپچنکو کو چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے زیر کیا۔

     سکینڈ سیڈ رومانیہ کے سامونا ہیلپ نے پہلے سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود جرمنی کی سبین لیسکی کو مات دی جرنل ساونڈ ہیلپ کی فتح کا اسکور چھ سات ، سات پانچ اور چھ دو رہا۔

  • سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    میامی: عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، مینز فائنل آف اینڈی مرے اور نواک جوکووچ کے درمیان ہوگا۔

    عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کی کامیابیوں کو بریک نہ لگ سکی، اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز نے اسپین کی کارلا سوریز کو روند کر آٹھویں مرتبہ میامی اوپن کے ٹائٹل کا تاج اپنے سر سجایا۔

    چھپن منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں حریف کھلاڑی سرینا ولیمز کے سامنے بے بس نظر آئی، سرینا نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کے ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

     دوسرے سیٹ میں بھی سرینا ولیمز ہی چھائی رہی، عالمی نمبر ایک نے چھ صفر سے دوسرا سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مینز سنگل کا فائنل آج عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    نیویارک: امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے روس کی ایکاٹرینا مکاروا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں ورلڈ نمبرون امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی مکاروا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    پہلے سیٹ میں دفاعی چیمپئین نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سرینا کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے چھ تین سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا،دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے کیرولین وزنسکی نے چین کی پینگ شو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

    ڈینش کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سابق ورلڈ نمبر ون کھلاڑی کو چار تین کی برتری حاصل تھی کہ چینی کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئیں اور میچ جاری نہ رکھ سکیں۔ وزنیسکی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

  • یوایس اوپن ٹینس: راجرفیڈررنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    یوایس اوپن ٹینس: راجرفیڈررنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    نیویارک: ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فرانس کے گیل مونفلس کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں فیڈرر اور مونفلس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔۔ سوئس کھلاڑی نے چوتھے سیٹ میں دو میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدائی دو سیٹس چار چھ اور تین چھ سے جیت کر میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ فیڈرر نے تیسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے تینوں سیٹس چھ چار، سات پانچ اور چھ دو سے اپنے نام کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    یہ نویں مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ فیڈرر ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہوں۔

  • یوایس اوپن ٹینس: جوکووچ کی سیمی فائنل تک رسائی، مرے باہر

    یوایس اوپن ٹینس: جوکووچ کی سیمی فائنل تک رسائی، مرے باہر

    نیو یارک :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا  ہے۔

    نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سنسنی خیز رہا۔ آخری دو سیٹس میں سرب کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات، چھ دو اور چھ چار رہا، دوسرے کوارٹرفائنل میں جاپان کے کی نیشکوری نے تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد زیر کیا،  ویمنز سنگلز میں پانچ مرتبہ کی چیمپئین امریکہ کی سرینا ولیمز بھی آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

  • یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    نیو یارک :روس کی ماریہ شراپوا اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پولینڈ کی رڈوانسکا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے برازیل کے تھوماس بیلوچی کو شکست دے دی۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    ویمنز سنگلز میں روس کی ماریہ شراپوا نے رومانیہ کی کھلاڑی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ شراپوا کی فتح کا اسکور چار چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ ایک اور میچ میں چین کی شوائے پینگ نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو اپ سیٹ کردیا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    یو ایس اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    نیویارک : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن کے مسکڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    نیویارک میں کھیلے جانے والے مسکڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور روس کی ایلا کا مقابلہ امریکی جوڑی سے تھا، اعصام اور ایلا نے حریف جوڑی کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے ک بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے زیر کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔

    دوسرے سیٹ میں پاک روس جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کیا اور چھ تین سے میدان مار لیا، مینز ڈبلز میں اعصام کی جوڑی پہلے ہی راؤنڈمیں ناکام ہوگئی تھی۔