Tag: یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

  • ٹینس اسٹار ضد سے باز نہ آئے، ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا گیا

    ٹینس اسٹار ضد سے باز نہ آئے، ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا گیا

    کورونا ویکسین نہ لگوانے کے فیصلے پر بضد سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ٹورنامنٹ میں شرکت سے ایک بار پھر روک دیا گیا۔

    کورونا ویکسین نہ لگوانے کے فیصلے پر بضد سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ امریکا میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق نواک جوکووچ کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000 ایونٹس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں 10 اپریل تک غیرملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس آج سے نیو یارک میں شروع ہوگا

    یو ایس اوپن ٹینس آج سے نیو یارک میں شروع ہوگا

    نیویارک : سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے نیویارک میں ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن میں ٹائٹل کی جنگ  کا آغاز آج سے نیویارک میں ہوگا۔

    جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے ۔ ایونٹ میں مینز میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    فیڈرر سترہ گرینڈ سلم جیت چکے ہیں اور وہ گزشتہ چھ سال سے یو ایس اوپن میں ناکام ہوتے آرہے ہیں۔ سنسناٹی میں جوکووچ کو شکست دینے کے بعد سوئس کھلاڑی اٹھارواں ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    اسپین کے اسٹار پلئیر رافیل نڈال اور برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے نے بھی سال کے آخری میگا ایونٹ کے لئے کم کس لی ہے۔

    ویمن میں امریکہ کی سرینا ولیمز تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اتریں گی۔ سرینا نے سال کے ابتدائی تینوں گرینڈ سلم جیتے اور وہ یو ایس اوپن جیت کر اسٹیفی گراف کا بائیس گرینڈ سلم کا ریکارڈ برابر سکتی ہیں۔

    ادھر گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوچکی ہیں۔

  • کروشیا کے مارن سلچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    کروشیا کے مارن سلچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    نیویارک: کروشیا کے مارن سلچ نے جاپان کے کی نیشکوری کو شکست دے کر کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا فائنل یکطرفہ رہا۔

    فورٹینتھ سیڈ کروشیا کے مارن سلچ کی برق رفتار سروس کا جاپانی کھلاڑی کے پاس کوئی توڑ نہ تھا۔سلچ نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی۔ اور ٹائٹل معرکے میں اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرلی۔

    سلچ کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ تین اور چھ تین رہا۔ کی نیشکوری کا گرینڈ سلم جیتنے والے ایشیا کے پہلے کھلاڑی بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

    سلچ نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں جاپانی کھلاڑی کو زیر کرڈالا۔ سلچ دوہزار ایک کے بعد کوئی بھی گرینڈ سلم جیتنے والے پہلے کروشین کھلاڑی ہیں

  • یو ایس اوپن ٹینس: اعصام اورروہن بھوپننا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

    یو ایس اوپن ٹینس: اعصام اورروہن بھوپننا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

    نیو یارک: پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز ڈبلز میں پاک بھارت جوڑی کا سفر پہلے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔

    اعصام اور بھوپننا کا مقابلہ اٹلی کے آندریس سیپی اور ڈینئیل بریسلی کی جوڑی سے تھا۔ اٹالین جوڑی نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں اٹالین جوڑی نے ٹائی بریک پر میدان مارا۔ اٹالین جوڑی کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ چار اور سات چھ رہا