Tag: یو ایس بی ڈیوائس

  • سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے والی یو ایس بی

    سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے والی یو ایس بی

    واشنگٹن: ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے یو ایس بی ڈیوائس بنانے والی کمپنی نے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش 2 ٹیرا بائٹ کی یوایس بی متعارف کروادی، کمپنی کی جانب سے 1 ٹی بی کی یوایس بی بھی متعارف کروائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگسٹن نے ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش کی یوایس بی مارکیٹ میں فروخت متعارف کروادی ہے، جس کی فروخت فروری میں شروع کی جائے گی تاہم ابھی اس کی قیمت کا کوئی تعین نہیں کیا گیا۔

    کمپنی کے مطابق مارکیٹ میں پیش کی جانے والی یو ایس بی ڈیٹا کی ترسیل میں پچھلی ڈیوائس سے تیز ہے اور اس کی کارکردگی بھی بہت عمدہ ہے، اس یو ایس بی کا بیرونی حصہ زنگ اور میٹل باڈی کا بنایا گیا ہے۔

    گنگسٹن کے مینجر کا کہنا ہے کہ ’’ہم صارفین کے ڈیٹا کو آسان طریقے سے محفوظ کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں مختلف پروجیکٹس پر کام بھی جاری ہے جبکہ 2 ٹی بی کی یوایس بی کی تیاری کا سلسلہ 2013 سے شروع کیا گیا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’جدید وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کے لیے آئندہ مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی ‘‘۔

    خیال رہے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے کنگسٹن نے 16 سال قبل 8 ایم بی (میگا بائٹ) کی یو ایس بی متعارف کروائی تھی، صارفین کی ضرورت اور وقت کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اس کے ڈیٹا کی گنجائش میں اضافہ کیا اور اب یہ سلسلہ ٹی بی (ٹیرا بائٹ) تک جا پہنچا ہے۔

  • یو ایس بی ڈیوائس میں کمپیوٹر

    یو ایس بی ڈیوائس میں کمپیوٹر

    نیویارک : کمپیوٹر کا سب سے چھوٹا ورژن مارکیٹ میں آگیا ہے، یو ایس بی ڈیوائس میں کمپیوٹر متعارف کرادیا گیا ہے۔

    انٹل نے ایک کمپیوٹ اسٹک متعارف کرائی ہے، یہ کمپیوٹ اسٹک یعنی پورٹیبل یو ایس بی اسٹک میں کواڈ کور ایٹم پراسیسر، بتیس جی بی میموری، ٹو جی بی ریم، وائی فائی اور بلو ٹوتھ شامل ہیں۔

    اگر اسے ایچ ڈی ایم آئی مانیٹر کے ساتھ لگادیا جائے تو پورا کمپیوٹر مکمل ہوجاتا ہے۔ اگر اسے ٹی وی میں لگایا جائے تب بھی اس پر ویڈیو اور فوٹو دیکھے جاسکتے ہیں۔

    کمپیوٹ اسٹک کا ایک ورژن لینکس کے ساتھ بھی دستیاب ہے مگر اس میں ریم 1 جی بی ہے، کمپیوٹ سٹک کا سائز بالکل گوگل کے کروم کاسٹ جتنا ہے، اس پر بہت ساری ایپلی کیشن استعمال کی جاسکتی ہیں۔

    اس سے پہلے امریکہ میں انٹل کمپنی نے بٹن کے سائز جتنا حیرت انگیز انٹل کیوری نامی پروسیسر متعارف کرا دیا ہے، انٹیل ایڈیسن سے بھی چھوٹا بٹن کے سائز کا یہ پروسیسر اس سال کے وسط میں دستیاب ہوگا۔