Tag: یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

  • اسرائیل کی 11ہفتے کی ناکہ بندی ظالمانہ، فلسطینی بھوکے مررہے ہیں، یواین سیکریٹری جنرل

    اسرائیل کی 11ہفتے کی ناکہ بندی ظالمانہ، فلسطینی بھوکے مررہے ہیں، یواین سیکریٹری جنرل

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام قحط اور شدید انسانی بحران کا سامنا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این نےغزہ کی صورتحال کو جنگ کا سب سے ظالمانہ مرحلہ قرار دیا ہے، انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیل کی 11 ہفتے کی ناکہ بندی کے باعث فلسطینی بھوکے مررہے ہیں، غزہ کو روزانہ 500 امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔

    اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی 80 فیصد آبادی کو اسرائیلی فوجی زون یا انخلا کے احکامات کا سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی تنظیموں کےلیے رسائی خطرناک اور غیرمستحکم ہے، غزہ میں فوری، محفوظ اور مستقل امداد کی رسائی کی ضرورت ہے۔

    دریں اثنا اسرائیل میں غزہ جنگ کیخلاف مظاہروں میں اضافہ ہوگیا، 600 افراد نے سرحد پر احتجاج کیا، مظاہرین نے نعرے لگائے کہ کوئی فوجی کوئی قبضہ نہیں، غزہ جنگ فوری بند ہونی چاہیے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ غزہ میں فوجی خدمات سے انکار کرنے والوں کی بھی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، اسرائیلی حکومت کی جنگی حکمت عملی کےخلاف عوامی ردعمل بڑھ رہا ہے۔

    اسرائیلی حکومت کی جنگی حکمت عملی پر اسرائیلی عوام سیاسی مفادات کا الزام لگا رہے ہیں، جنگ بندی کے خاتمے اور تازہ فوجی کارروائیوں کے بعد اسرائیل میں احتجاج میں شدت آگئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/cruelty-to-palestinians-silent-spectator-antonio-guterres/

  • ’’اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 14 ہزار فلسطینی بچے مارے جاچکے‘‘

    ’’اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 14 ہزار فلسطینی بچے مارے جاچکے‘‘

    یو این سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 14 ہزار کے قریب فلسطینی بچے مارے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے پر فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرے، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 14 ہزار کے قریب فلسطینی بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    انتونیوگوتریس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں خوراک اور دیگرسامان کی فراہمی کیلئے محفوظ راستے کھولے، غزہ میں دشمنی کے خاتمے سے پورے خطے میں کشیدگی کم ہوگی۔

    یواین سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔

    انتونیوگوتریس نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں یواین کے 250 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کی بھی تحقیقات کی جائیں۔