Tag: یو این واچ

  • زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

    زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسرائیل نواز این جی او ’یو این واچ‘ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ کے جواب میں ’ناقابل برداشت عمل‘ کے بارے میں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش رہنا ناقابل برداشت ہے۔

    انھوں نے لکھا مقبوضہ کشمیر میں یو این چارٹر پر عمل نہ ہونے پر آپ کی خاموشی ناقابل برداشت ہے، قصہ مختصر آپ کا دہرا معیار ناقابل برداشت ہے۔

    واضح رہے کہ یو این واچ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کی ہیومن رائٹس کونسل میں رکنیت کو ناقابل برداشت کہا تھا۔

    توہین آمیز خاکے: زلفی بخاری کا یورپی اخباروں میں اہم ترین آرٹیکل، یورپی ممالک سے بڑا مطالبہ

    ادھر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ پر رد عمل میں سوال اٹھایا کہ کیا آپ واقعی اصلی ہیں؟ کشمیر جل رہا ہے آپ خاموش ہیں، فلسطین جل رہا ہے آپ خاموش ہیں۔

    اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے

    علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہزاروں افراد مرگئے اور آپ نے کچھ نہیں کہا، آپ میں اتنی ہمت ہے کہ اس قوم سے سوال کریں جو زیادہ متاثر ہوئی، آپ اس شخص سے سوال کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہے۔

  • اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے

    اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے

    اسلام آباد: اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانسیسی صدر کے بیان پر ردِ عمل میں کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین مذہب قبول نہیں۔

    وزیر اعظم نے فرانس میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف ٹوئٹ کیا، اسرائیل نواز این جی او ’یو این واچ‘ نے وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر نفرت پر مبنی جواب دے دیا، یو این واچ نے ٹوئٹ کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آپ کی موجودگی قابل برداشت نہیں۔

    واضح رہے کہ یو این واچ کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں، صرف ملتاجلتا نام رکھا گیا ہے، یو این واچ نامی این جی او کو اسرائیلی گروپس کی سرپرستی حاصل ہے۔

    فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی: وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی تھی، عمران خان سے پہلے کبھی کسی نے اسلام دشمنوں کو اتنا کھل کر جواب نہیں دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ فرانسیسی صدر کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حمایت کی، وہ انتہا پسندی مسترد کرنے کی بجائے تقسیم کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہالت پر مبنی بیانات انتہا پسندی کو مزید فروغ دیتے ہیں، دنیا مزید تقسیم کی متحمل نہیں ہو سکتی، لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ انسانوں کو متحد کرتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے تقسیم کی بجائے لوگوں کومتحد کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام اور ہمارے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نشانہ بنانے والے گستاخانہ کارٹونز کی نمائش کی حوصلہ افزائی کے ذریعے فرانسیسی صدر میکرون نے واضح طور پر اس کے بارے میں کچھ سمجھے بغیر، یورپ اور پوری دنیا کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ صدر میکرون نے دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں (خواہ وہ مسلمان ہوں، سفید فام بالادست ہوں یا نازی نظریہ پسند) کی بجائے اسلام پر حملہ کر کے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کا انتخاب کیا ہے، افسوس کی بات ہے صدر میکرون نے جان بوجھ کر مسلمانوں اور اپنے شہریوں کو مشتعل کرنے کا انتخاب کیا ہے۔