Tag: یو اے ای بارش

  • یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان میں 17 افراد جاں بحق

    یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان میں 17 افراد جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ ہو گیا ہے، سلطنتِ عمان میں مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور ابوظبی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ ہو گیا، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک، بارش اور ژالہ باری سے جل تھل ایک ہو گیا ہے۔

    ہر سو سیلابی صورت حال کے سبب پانی جمع ہو نے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کے سبب تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، دفاتر کو بھی ورک فرام ہوم کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    سلطنتِ عمان میں موسلادھار بارشوں کے بعد مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے، بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں جمع ہو گیا، گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، سیلاب کاروں، درختوں اور راستے میں موجود ہر چیز کو بہا لے گیا۔

    بحرین میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، منامہ کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، حکام نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر سیاحوں کو ہوٹلوں میں مقیم رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب افغانستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی، 33 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے، ننگرہار میں بارشوں سے سیلابی پانی سے فصلیں تباہ اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔

  • متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فُجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردی ہے۔

    شدید بارشوں کے پیش نظر دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیر کے دن تعطیل کا اعلان کردیا گیا، سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم جاری کیا گیا، حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر عسیر اور جازان کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری، موسم سخت سرد

    سعودی محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسم آبرآلود رہے گا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

  • ویڈیو: متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں

    ویڈیو: متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں

    متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی اور فجیرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی جبکہ دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج بھی مزید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شدید بارشوں کے باعث یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی جس کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

    دبئی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے پر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر موجود پانی سے عوام محتاط رہیں اورگاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔

    روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شارجہ سے دبئی آنے والی روڈ پربارش کا پانی جمع ہے، شارجہ سے دبئی آنے والے افراد شیخ محمد بن زاید روڈ کے بجائے متبادل راستہ اختیار کریں۔