Tag: یو اے ای حکام

  • بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی ، یو اے ای حکام  کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی ، یو اے ای حکام کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اسلام آباد : یو اے ای حکام نے  بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن  واپسی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں  کو قابل تعریف قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز زبردست اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کوششیں تیز کردی گئیں، پاکستان کے سعودی عرب،قطر ،یو اے ای سے اہم رابطے جاری ہے ،معاون خصوصی  زلفی بخاری نے یو اے ای وزیر  ناصر بن تھانی الحمیلی سے ویڈیو لنک رابطہ کیا جبکہ قطر اورسعودی عرب میں بھی اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

    زلفی بخاری نے یو اے ای وزیر سے رابطے میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سےپاکستان کی کوششوں کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔

    گلف نیوزنےپاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکومتی کوششوں کو قابل تعریف قرار دے دیا اور کہا کہ یو اے ای حکام نےپاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے، پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز زبردست اقدام ہے۔

    دونوں ممالک کے رابطوں پر یو اے ای وزارت اوورسیزنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کے جلد انخلاپر اتفاق کیا گیا ، ابتدائی طور پر ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو ترجیحی بنیاد پر بھیجا جائے گا۔

    یو اے ای سفیر حماد الزابی کا کہنا تھا کہ وزارت اوورسیز پاکستان سےمسلسل رابطے میں ہیں، حکومت پاکستان اور زلفی بخاری کی کوششوں کا خصوصی شکریہ۔

    اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان برادر ممالک ہیں،تعریف کیلئےشکریہ ،مشکل گھڑی میں ہم سب ساتھ ہیں، بھرپور ساتھ دینے کیلئےپاکستان کےعوام آپ کےشکر گزار ہیں۔

  • عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    عزیر بلوچ دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل

    دبئی: گرفتار لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    عزیر جان بلوچ کو دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا، لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

    پاکستان سے جانیوالی ایف آئی اے کی ٹیم پچھلے تین ہفتوں سےدبئی میں موجود ہے تاہم بعض معاملات کی وجہ سےعذیر جان بلوچ کی واپسی میں تاخیرہو رہی ہے ۔

    یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجہ پاکستان سے آنیوالی ٹیم کیجانب سے تاخیری حربے اختیار کیا جانا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام نے حکومت پاکستان کوخط لکھا ہے، جس میں کہا گیا پے کہ وہ عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے بھیجی گئی سندھ پولیس کی ٹیم کی مکمل دستاویزات جلدازجلد بھیجیں تاکہ ملزم کو انکے حوالے کیا جاسکے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اس بات کا بھی امکان ہےکہ عذیر بلوچ کو کراچی کے بجائے اسلام آباد لے جایا جائے۔

    دوسری جانب پاکستان منتقل کرنے کیلئے عزیر بلوچ کا عارضی پاسپورٹ بنوانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔