Tag: یو اے ای حکومت

  • یو اے ای : ویزا اور اقامہ کے حوالے سے وارننگ جاری

    یو اے ای : ویزا اور اقامہ کے حوالے سے وارننگ جاری

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں ویزے اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جعلی دستاویزات استعمال نہ کریں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن نے رہائشی ویزا اور رہائشی اجازت نامے کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔

    ویزا اور رہائشی اجازت نامے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے انتباہ کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید کی سزا بھی مقرر کی ہے۔

    دبئی میں پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے ویزوں اور رہائشی اجازت ناموں سے متعلق قانون سازی کے بارے میں ایک اہم یاد دہانی سوشل میڈیا کے ذریعے بھیجی گئی۔

    حکام کے مطابق قانون توڑنے کے مقصد سے ویزا، رہائشی اجازت نامہ یا ان چیزوں سے متعلق کوئی اور سرکاری دستاویز جعلی بنانے کے جرم کی سزا دس سال تک قید ہے۔

    جرمانہ نہ صرف ان افراد پر لاگو ہوتا ہے جو جعلی دستاویزات بناتے ہیں بلکہ یہ ان افراد پر بھی لاگو ہوتا ہے جو اس بات سے آگاہ ہوتے ہوئے کہ وہ جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہیں۔

    حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال ساڑھے 10 ہزار سے زائد غیر قانونی باشندوں کو اس مقدمے کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا تھا۔

  • یو اے ای حکومت کا بڑا اعلان : مسافروں کے لئے اہم  خبر آگئی

    یو اے ای حکومت کا بڑا اعلان : مسافروں کے لئے اہم خبر آگئی

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا، ا طلاق آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اماراتی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے احتیاطی تدابیر اور پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

    اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ماسک کا استعمال ہر جگہ اختیاری ہے لازمی نہیں، پبلک مقامات اور رفاح عامہ کے اداروں میں داخلے کے وقت ’گرین پاس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’صحت اداروں اور معذوروں سے متعلقہ مراکز میں ماسک کا استعمال ضروری ہوگا‘۔

    کووڈ ویکسین کی پابندی ویکسین سرٹیفکیٹ تک محدود رہے گی جو ملک کے اندر اور باہر ٹیسٹ رپورٹ طلب کرنے پر پیش کی جائے گی.

    کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ’ ملکی اور مقامی سطح پر اسپورٹس منتظمین پیشگی ٹیسٹ طلب کرسکتے ہیں اور حسب ضرورت ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندی لگا سکتے ہیں‘۔

    امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کا دوسرا دور شروع کررہے ہیں۔ یہ فیصلہ پورے ملک میں وبائی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔