Tag: یو اے ای سے گرفتار

  • قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

    کراچی: قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم سال 2022 میں قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ملزم محمد ندیم کو یو اے ای سے گرفتارکر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے ، ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سال 2022 میں قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

    ملزم کیخلاف پیر محل تھانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی دفعات کےتحت مقدمہ درج تھا ، جس کے بعد ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نےملزم کی گرفتاری کیلئےریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کو لاہور ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالےکر دیا گیا ہے، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آبادکی انٹرپول ابوظہبی کےرابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی ملزم یو اے ای سے گرفتار، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی ملزم یو اے ای سے گرفتار، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کراچی : مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار عبداللہ کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو آج کراچی کی نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ملزم نے سات ارب20کروڑ روپے کی جعلسازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے والے مضاربہ اسکینڈل کی بد عنوانی میں ملوث بدنام زمانہ ملزم عبداللہ کو انٹرپول کی مدد سے یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا، جسے آج کراچی کی نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ مضاربہ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے، ملزم نے شفیق الرحمان سے مل کرسات ارب بیس کروڑ کی جعل سازی کی۔

    کراچی سے جعلی اسکیم بارہ افراد پر مشتمل گروہ چلا رہا تھا، اسکیم میں سیکڑوں لوگوں کو اسلام کے نام پر شرعی منافع کا جھانسہ دے کرلوگوں کو بیوقوف بنایا گیا، ملزم کا کردار غیرقانونی کاروبار کو اسلامی قوانین کے مطابق فتویٰ دینا تھا،۔

    مزید پڑھیں: مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان کو 10 سال قید کی سزا

    مذکورہ گروہ اب تک انویسٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے اربوں روپے بٹور چکا ہے۔ خیال رہے کہ یکم اپریل2018کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے اور بدعنوانی میں ملوث19ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔