Tag: یو اے ای قونصل جنرل

  • ویزا پروگرام  : یو اے ای  قونصل جنرل  کا پاکستانیوں  کے لئے بڑا اعلان

    ویزا پروگرام : یو اے ای قونصل جنرل کا پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان

    پشاور : یو ایے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر کے پی نے یو اے ای قونصلیٹ کےبزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پشاور میں قونصل خانہ کھولے۔

    ویزا پروگرام  : یو اے ای  قونصل جنرل  کا پاکستانیوں  کے لئے بڑا اعلان

    قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ کاروباری سیکشن باہمی سرمایہ کاری کےمواقع فراہم کرے گا، بزنس دونوں ممالک میں کاروباری تعلقات کومضبوط بنانےمیں مددگار ثابت ہوگا۔

    یو اے ای قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اب 5 سالہ ویزا پروگرام حاصل کرنے کے اہل ہیں، ویزاپروگرام دونوں برادر ممالک میں دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط کرے گا۔

    یاد رہے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستانی پانچ سال کا یو اے ای کا ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

  • یو اے ای  قونصل جنرل کے بیٹے کی شادی، سندھ حکومت کی اعلی شخصیات کی شرکت

    یو اے ای قونصل جنرل کے بیٹے کی شادی، سندھ حکومت کی اعلی شخصیات کی شرکت

    کراچی : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے بیٹے کی شادی میں سندھ حکومت کی اعلی شخصیات نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے بیٹے کی شادی ابوظہبی میں ہوئی۔

    شادی کی تقریب میں سندھ حکومت کی اعلی شخصیات نے شرکت کی، خصوصی طور سے پاکستان سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن،وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔

    دبئی میں مقیم سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی شریک ہوئے ، شادی کی تقریب میں عرب روایتی انداز دیکھنے میں آیا، مہمانوں کی تواضع قہوے سے کی گئی۔

    تقریب میں پاکستانی سفیر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے صاحبزادے نے شرکت کی۔

    اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی مثالی ہے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے اور ان کی ثقافت سے محبت کرتے ہیں، یو اے ای حکومت پاکستان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑی ہے۔

  • پاکستانیوں کیلئے ویزا پر پابندی،  یو اے ای قونصل جنرل کا اہم بیان آگیا

    پاکستانیوں کیلئے ویزا پر پابندی، یو اے ای قونصل جنرل کا اہم بیان آگیا

    کراچی : یو اے ای قونصل جنرل ڈاکٹربخیط عتیق الروم نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق رپورٹس کی وضاحت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق میئرسکھر ارسلان شیخ نے کراچی میں یواےای کےقونصل جنرل سےملاقات کی ، ملاقات میں پاک امارات تعلقات سمیت پاکستانیوں کویو اے ای کےویزااوردیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹربخیط عتیق الروم نے بتایا کہ پاکستان سے 50 سال پرانےمحیط مضبوط ثقافتی، مذہبی،تجارتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئےچند دنوں میں نئےپروگرام کا آغاز کریں گے، کوئی پاکستانی کاروبار کیلئے یواےای جاناچاہتاہے توسہولیات فراہم کریں گے۔

    ڈاکٹربخیط عتیق الروم نے واضح کیا کہ پاکستانیوں کیلئے ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

    خیال رہے 10 ملین سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے 50 فیصد مشرق وسطیٰ کے ممالک میں رہتے ہیں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کئی دہائیوں سے پاکستانی مزدوروں کے لیے سرفہرست ہیں، یہ ممالک بالترتیب پاکستان کو ترسیلات زر کے سب سے بڑے اور دوسرے بڑے ذرائع بھی ہیں۔