Tag: یو اے ای کا دورہ

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یو اے ای کا دورہ، آئی ایس پی آر

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یو اے ای کا دورہ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے یو اے ای کا سرکاری دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو اے ای کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن محمد بن مبارك بن فاضل المزروعی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف المزروعی اور سیکریٹری جنرل توازن کونسل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی۔

    ملاقاتوں کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اوردفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی، دفاعی تعاون اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے دورے کے دوران ’’توازن‘‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نصر حمید النوعیمی سے بھی ملاقات کی جبکہ ’’توازن‘‘ انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اورمختلف پیداواری تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مزید کہنا ہے کہ یو اے ای قیادت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے گفتگو میں مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی کے لیے قربانیوں کا برملا اعتراف کیا۔

  • پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے: وزیرِ اعظم کا ورلڈ سمٹ سے خطاب

    پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے: وزیرِ اعظم کا ورلڈ سمٹ سے خطاب

    دبئی: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اصلاحات لے کر آئے ہیں، اور اصلاحات تکلیف دہ ہوتی ہیں، ہم اپنے نظام کو بہتر بنائیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے سربراہی اجلاس میں کہا کہ خوشی ہے اسلامی دنیا میں بھی ایسی کانفرنسز ہو رہی ہیں، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا ترقی کی طرف بڑھنے والا ملک تھا، کانفرنس کے شرکا کو بتانا چاہتا ہوں کہ عالمی کھلاڑی کس طرح سیاست میں آئے۔

    [bs-quote quote=”پہلی بار پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے، پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب”][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا ’میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے کیا کرنا چاہتا ہوں، یو اے ای کی ایئر لائن کو پی آئی اے نے معاونت فراہم کی، جب کرکٹ شروع کی تو پاکستان کی ٹیم کم زور ترین تھی، کرکٹ چھوڑی تو پاکستان ورلڈ چیمپئن تھا، وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں ترقی کی رفتار برقرار نہ رہ سکی، لیکن قوموں کی تاریخ میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔‘

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم بہت مضبوط اور مخیر ہے، خیرات میں ہم بہت آگے لیکن ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں، کیوں کہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشی پر خرچ ہوتے رہے۔

    انھوں نے خطاب میں کہا کہ ہم کوشاں ہیں مالیاتی خسارے کو کم اور معیشت کو مضبوط کریں، معیشت میں اصلاحات سے بہتری لا رہے ہیں، پاکستان سیاحت کے لیے بھی پرکشش ملک ہے، سیاحت سے ملائیشیا 22 اور ترکی 42 ارب ڈالر کماتا ہے۔

    [bs-quote quote=”خیرات میں ہم بہت آگے لیکن ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں، کیوں کہ ماضی میں ٹیکس حکمرانوں کی عیاشی پر خرچ ہوتے رہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہزار کلو میٹر طویل ساحلی پٹی ہے، پاکستان 5 ہزار سال پرانی تہذیبوں کا مرکز ہے، خیبر پختون خوا گندھارا تہذیب کا مرکز ہے، مذہبی سیاحت کے بھی پاکستان میں بے پناہ مواقع ہیں، ہم نے دنیا کے لیے پاکستان کی اوپن ویزا رجیم کو متعارف کرایا۔

    وزیرِ اعظم نے کہا ’70 کی دہائی کے بعد پاکستان میں ایسی سوچ آئی جو سرمایہ کاری کے خلاف تھی، بعض عناصر منافع کمانے کو برا سمجھتے تھے، پہلی بار پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جو سرمایہ کاری کا فروغ چاہتی ہے، سرمایہ کاروں کو منافع کمانے کی آزادی ہوگی تو سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا تو روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لگارڈ کی ملاقات

    عمران خان نے مزید کہا ’سمجھ دار قیادت ہمیشہ مواقع سے فائدہ اٹھا کر قوم کو ترقی دیتی ہے، سرمایہ کاروں کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، پاکستان ترقی کی طرف جا رہا ہے، یہی وقت سرمایہ کاری کا ہے۔‘

  • وزیرِ اعظم سے کل آئی ایم ایف چیف کرسٹینا لگارڈ ملاقات کریں گی: فواد چوہدری

    وزیرِ اعظم سے کل آئی ایم ایف چیف کرسٹینا لگارڈ ملاقات کریں گی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے کل آئی ایم ایف کی چیف کرسٹینا لگارڈ اہم ملاقات کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کرسٹینا لگارڈ کل وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔

    [bs-quote quote=”مسئلہ آئی ایم ایف نہیں ہے، بلکہ مانیٹری فنڈ کی شرائط کا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”وفاقی وزیر اطلاعات”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ ملاقات وزیرِ اعظم کے دورۂ یو اے ای کے دوران ہوگی۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور وزیرِ خزانہ اسد عمر بھی عمران خان کے ہم راہ جائیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ آئی ایم ایف نہیں ہے، بلکہ مانیٹری فنڈ کی شرائط کا ہے، ہم ایسی شرائط نہیں چاہتے جن سے ترقی کا عمل متاثر ہو۔

    وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ایسی ڈیل چاہتی ہے جس سے مختصر اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر دبئی جائیں گے

    خیال رہے کہ کل وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی جا رہے ہیں، انھیں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دورے کی دعوت دی ہے۔

    دبئی دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے بھی خطاب کریں گے، وزیرِ اعظم عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کے عالمی مقررین میں شامل ہیں۔