Tag: یو اے ای کا ویزہ

  • یو اے ای کا ویزہ ! پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی

    یو اے ای کا ویزہ ! پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ، اب پاکستانی پانچ سال کا یو اے ای کا ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ممتحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے گورنر ہاوس کا دورہ کیا، جہاں گورنر سندھ سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے۔

    گورنرسندھ نے صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر حماد عبید الزہبی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ویزے کے مسائل حل ہوگئے ، پاکستانی پانچ سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔

    یو اے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کو کراچی میں قائم ویزہ سینٹر آنے کی دعوت بھی دی اور کہا گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے لائق تحسین ہیں۔

    یو اے ای کے سفیر نے گورنر ہاوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور پرچم کشائی بھی کی،مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

    UAE News- متحدہ عرب امارات کی خبریں

  • یواے ای: ویزہ ایمنسٹی اسکیم میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    یواے ای: ویزہ ایمنسٹی اسکیم میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طورپرمقیم تارکینِ وطن کے لیے جاری ایمنسٹی اسکیم میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، یہ فیصلہ یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر کیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے اس اسکیم کو مزید ایک ماہ جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے اور اب غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کل سے دوبارہ اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

    یہ اسکیم توسیع کے بعد ۴ دسمبر سے دوبارہ شروع ہوگی رواں برس کے آخری دن یعنی کہ 31 دسمبر تک جاری رہے گی، اور ایمنسٹی حاصل کرنے کے خواہش مند اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    یاد رہے کہ رواں برس اگست میں یواےای میں غیرقانونی تارکین اور رہائشی افراد کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نےایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی گئی تھی جس کے تحت شہری اپنا رہائشی اسٹیس تبدیل کرواسکتے تھے اور ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود درخواست دے کر قانونی طور پر سکونت اختیار کرسکتے تھے ۔

    حکومت کی جانب سے متعارف کرانی جانے والی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے روز غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پندرہ سو تینتالیس (1543) افراد نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے اکثر کی خواہش دبئی میں ہی مزید قیام کرنا تھا جبکہ کچھ نے اپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت بھی مانگی۔

    ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے یو اے ای حکومت نے اپنے ملک میں قائم تمام سفارت خانوں کے نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہریوں کو وطن واپس جانے یا پھر متحدہ عرب امارات میں قیام کو قانونی بنانے کی ترغیب دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔