Tag: یو اے ای کے صدر

  • ملکی معیشت کے لئے بڑی خبر ! یو اے ای نے  2 ارب ڈالرز کی ادائیگی رول اوور کردی

    ملکی معیشت کے لئے بڑی خبر ! یو اے ای نے 2 ارب ڈالرز کی ادائیگی رول اوور کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یواے ای صدر نے دو بلین ڈالر کی ادائیگی کو رول اوور کردیا، ادائیگی میں وقت دینے پر یواےای صدر کے شکر گزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو رحیم یارخان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ، یواےای کے صدر سے مثبت گفتگو ہوئی، ملاقات میں باہمی تعلقات، سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ یواے ای صدر نے کہا ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں اور سرمایہ کاری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ساتھ جنوری میں جو 2 بلین ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے اس میں توسیع کررہے ہیں، 2 بلین ڈالر کی ادائیگی میں وقت دینے پر یواے ای صدر کے شکر گزار ہیں۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای کے صدر کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ

    ان کا کہنا تھا کہ معاشی سفارتکاری کے ثمرات آرہے ہیں ، اسی ماہ انڈونیشیا کے صدر پاکستان تشریف لارہے ہیں، انڈونیشیا کے صدر کیساتھ بات چیت کیلئے ایجنڈا مرتب کر رہے ہیں۔

    یاد رہے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان کے ساتھ معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

    انہوں نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ اس نئی اقتصادی قوت نے دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون میں اضافے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔

  • یو اے ای کے صدر کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ

    یو اے ای کے صدر کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا عندیہ

    رحیم یار خان: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان کے ساتھ معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

    ملاقات میں اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ سمیت متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید، نوجوانوں میں صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

    شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کے ساتھ کان کنی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں متحدہ عرب امارات کی گہری دلچسپی کو اجاگر کیا۔

    انہوں نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت کی تعریف کی۔

    یو اے ای صدر نے زور دیا کہ اس نئی اقتصادی قوت نے دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون میں اضافے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے عوام کے روابط اور مشترکہ خوشحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون کے ضمن میں متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت پر شیخ زید محمد بن النہیان کا شکریہ ادا کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر زور دیا اور میٹنگ کا اختتام دونوں ممالک کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی طور پر ترجیحی شعبوں میں وسیع تر تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

  • یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے  سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    دبئی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ہیلی کاپٹر اڑا کر سب کو حیران کردیا اور شیخ محمد بن زید النہیان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں یو اے ای کے صدر کو   ابو ظہبی میں ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران انہوں نے مختلف علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔

    یو اے ای کے صدر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ سے گریجویٹ ہیں، جہاں انھوں نے ہیلی کاپٹر چلانے ، ٹیکٹیکل فلائنگ اور پیرا ٹروپس کی تربیت حاصل کی۔

    یاد رہے اس سے قبل مارچ 2017 میں  شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ ابوظبی کے علاوہ پہاڑی علاقے کا فضائی دورہ کر رہے تھے۔

  • آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر  سے ملاقات ، شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت

    آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات ، شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت

    ابو ظہبی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زايد النہيان سے ملاقات میں شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ متحدہ عرب ا مارات کے حوالے سے بتایا کہ صدر یواےای محمد بن زايد النہيان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ، جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ خلیفہ کےا نتقال پر تعزیت کیا۔

    یاد رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحدہ عرب امارات پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر نئے امارتی صدر اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا تھا۔