Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • پاکستانی ماہرین نے مستند کرونا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے اپلیکیشن تیار کر لی

    پاکستانی ماہرین نے مستند کرونا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے اپلیکیشن تیار کر لی

    اسلام آباد: دبئی میں پاکستانی ماہرین نے مستند کرونا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے جدید اپلیکیشن تیار کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق دستیاب مستند ڈیٹا کو محفوظ بنانے کی کوشش کے سلسلے میں دبئی میں مقیم پاکستانی ماہرین نے جدید ایپلیکشن تیار کر لی ہے۔

    ایپ میں کرونا متاثرین کی تعداد، علاج اور شرح اموات کا مکمل اور مستند ڈیٹا موجود ہوگا، اس ایپ کے ذریعے مستند اعداد و شمار کو یقینی بنا کر مستقبل کے لیے درست منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔

    میڈز لاک نامی ایپ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی ڈیٹا فراہم کرے گی، ایپلیکیشن متحدہ عرب امارات میں ایونٹاس نامی آئی ٹی کمپنی کے پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے، ماہرین نے ایپ جائزے کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کو پیش کر دی۔

    یہ ایپلیکیشن حکومتی ادارے اور نجی شعبے بھی استعمال کر سکیں گے، ایپ کے ذریعے عالمی برادری کے ساتھ رابطوں کے موقع پر اعداد و شمار کا تبادلہ کیا جا سکے گا، میڈز لاک نامی اس ایپ میں کرونا سے متاثرہ ڈیٹا سالہا سال تک محفوظ رہے گا۔

  • کورونا وائرس، یو اے ای سے اچھی خبر آ گئی

    کورونا وائرس، یو اے ای سے اچھی خبر آ گئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات سے اچھی خبر ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 5 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے کورونا وائرس کے شکار 5 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاج کے بعد سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ جو 5 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ان میں 3 کا تعلق متحدہ عرب امارا، ایک کا مصر اور ایک کا تعلق مراکش سے ہے۔

    دوسری جانب امارات میں مزید 15 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد امارات میں مہلک وائرس کے شکار افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔

    وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ جو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے 3 اطالوی، 2 اماراتی، 2 برطانوی، 2 سری لنکا،2 بھارتی، ایک جرمن، ایک جنوبی افریقی، ایک ایران اور ایک تنزانیہ ہیں۔

  • یو اے ای کے تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

    یو اے ای کے تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

    دبئی: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں کو 4 ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ اتوار سے تمام اسکولز اور ہائر ایجوکیشن انسٹیٹوٹ 4 ہفتوں کے لیے بند کیے جا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے نیوز ایجنسی نے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ موسم بہار کی تعطیلات اس بار قبل از وقت کی جارہی ہیں۔

    عمومی طور پر موسم بہار کی چھٹیاں 29 مارچ سے 12 اپریل تک ہوتی تھیں تاہم کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر کے تحت 8 سے 29 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

    والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر میں طلبا کے لئے تعلیم کا ایک سازگار ماحول فراہم کریں جب کہ والدین یہ بھی یقینی بنائیں کہ ان کے بچے تمام اسباق کو مکمل کریں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد امارات میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وفود سر جوڑ کر بیٹھ گئے

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وفود سر جوڑ کر بیٹھ گئے

    اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وفود کے درمیان اہم سیاسی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وفود کے درمیان پہلا سیاسی مشاورتی اجلاس دفترخارجہ میں منعقد ہوا، یو اے ای وفد کی قیادت معاون وزیر برائے سیاسی امور خلیفہ شاہین المرر نے کی۔

    جبکہ پاکستان کے وفد کی نمائندگی ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ خالد میمن نے کی۔ اجلاس میں پاک یو اے ای دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا باہمی دلچسپی کے علاقائی وبین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

    پاکستان کی یو اے ای کی کمپنیوں کو بڑی پیشکش

    اجلاس میں یو اے ای کے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے درمیان خوش گوار تعلقات ہیں۔ حالیہ دنوں وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا زرعی شعبے میں متحدہ عرب امارات سب سے بڑا انویسٹر ہے، پاکستان آنےکی خواہشمنددبئی کمپنیوں کو زمین اور ایکسپرٹیز آفر کر سکتے ہیں ، ہمارے پاس یو اے ای کی کمپنیوں کے لئے پرکشش بزنس ڈیلز ہیں۔

  • کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک، یو اے ای میں دو نئے کیسز

    کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک، یو اے ای میں دو نئے کیسز

    لندن: کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جاپانی محکمہ صحت نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ برطانوی شہری کی ہلاکت جاپان میں ہوئی، کروناوائرس سے اب تک 6 جہاز کے مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کروناوائرس کا شکار پہلا برطانوی شہری ڈائمنڈ پرنسس بحری جہاز کا مسافر تھا۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارا میں کروناوائرس کے 2 مزید کیسز سامنے آگئے ہیں، یو اے ای میں مقیم اٹلی کے 2 شہریوں میں کرروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل میں آج صبح سائیکل ریس منسوخ کر دی گئی ہے۔

    برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

    ابوظہبی اسپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ تمام سائیکلسٹ اسٹاف اور آرگنائزر کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں، حالیہ دنوں جاپان سے لیور پول واپس آنے والے بحری جہاز کے چار مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    جاپانی حکام کی جانب سے 23 افراد کو بغیر ٹیسٹ کے جہاز پر جانے دیا گیا تھا جس کے بعد برطانوی طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے مذید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

  • یو اے ای: محکمہ صحت نے مزید 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی

    یو اے ای: محکمہ صحت نے مزید 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے ملک میں مزید 6 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت یو اے ای نے کہا ہے کہ متاثرہ مریضوں نے ایران کا دورہ بھی کیا تھا، مریضوں میں 4ایرانی باشندے، ایک بحرینی اور ایک چینی شہری ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔

    کرونا وائرس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلا رکھی ہے، اماراتی وزارت صحت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تمام اسپتالوں میں کرونا وائر س کے متاثرین کا مفت علاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان

    مفت علاج کی یہ سہولت اُن تمام مریضوں کو میسر ہوگی ، جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہو ، یا اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کا شُبہ ہو، مشتبہ مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت ہوں گے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم شہریوں نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ماسک کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہوائی اڈوں پر بھی سکریننگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • اماراتی خاتون کی 25 سال بعد زندگی میں بھائیوں سے پہلی ملاقات

    اماراتی خاتون کی 25 سال بعد زندگی میں بھائیوں سے پہلی ملاقات

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون 25 سال بعد بھائیوں سے ملنے پر آبدیدہ ہوگئی۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ریاست ام القوین کی رہائشی خاتون جانتی تھی کہ اس کے بھائی بھی ہیں لیکن وہ زندگی میں کبھی ان سے نہیں ملی، یہاں تک کہ اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ بھائی دیکھنے میں کیسے لگتے ہیں۔

    خاتون نے پولیس کے سوشل سپورٹ سینٹر سے رجوع کر کے معاملے سے آگاہ کیا اور وہ بھائیوں کے شناختی دستاویزات لینے دفتر پہنچی تو ڈاکومنٹس میں تصاویر دیکھ کر رونے لگی۔

    خاتون نے کہا کہ اس نے آج تک بھائیوں کی شکل نہیں دیکھی تھی کیونکہ والد نے بہت پہلے والدہ کو طلاق دے دی تھی، بس اتنا معلوم تھا کہ میرے بھائی بھی ہیں جنہیں میں جانتی نہیں۔

    خاتون کی درخواست پر سوشل ورکر نے بھائیوں کی تلاش شروع کی تو وہ کسی طرح والدہ تک پہنچ گئی جس نے اجازت دی کہ خاتون اپنے بھائیوں سے ملاقات کر سکتی ہے۔

    سوشل ورکر کا کہنا ہے کہ خاتون کو والدہ کے گھر پر بھائیوں سے ملاوایا گیا تو وہ زار و قطار رونے لگی، خاتون نے زندگی میں پہلی بار بھائیوں سے ملاقات کی تھی اور ان مناظر نے دلوں کو موم کردیا تھا۔

  • خاتون کا ڈیڑھ لاکھ درہم کا جرمانہ ختم

    خاتون کا ڈیڑھ لاکھ درہم کا جرمانہ ختم

    دبئی ٹریفک پولیس نے رعایتی اسکیم کے تحت خاتون کا ڈیڑھ لاکھ درہم کا جرمانہ ختم کردیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ایک خاتونہ خانہ اس وقت حیرت زدہ ہو گئی جب اسے معلوم ہوا کہ ڈبئی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کردہ ڈیڑھ لاکھ درہم کا جرمانہ معاف کردیا ہے۔

    عمیرہ اسماعیل نامی خاتون کو دو کاروں پر جرمانہ کیا گیا تھا اور وہ لائسنس کی جدید کی بھی سکت نہیں رکھتی تھیں، بھاری جرمانے کی وجہ سے ان پر ڈیڑھ لاکھ درہم واجب الادا تھے جو وہ دو سال سے ادا نہیں کر سکی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹریفک جرمانوں میں 100 فیصد رعایت

    دبئی پولیس نے اعلان کیا کہ خاتون کا جرمانہ رعایتی اسکیم کے تحت ختم کردیا گیا ہے، پولیس نے گزشتہ سال اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 57 ہزار 430 ڈرائیورز رعایتی اسکیم سے مستفید ہوئے۔

    فائدہ اٹھانے والوں میں 4 لاکھ 44 ہزار 661 خواتین اور ایک لاکھ 14 ہزار 769 مرد شامل ہیں۔

    دبئی پولیس کے مطابق 100 فیصد رعایتی اسکیم کے ذریعے کار سواروں نے مجموعی طور پر ساڑھے پانچ کروڑ درہم بچائے جس میں اوسط فی کار سوار قریباً ایک ہزار درہم ہے۔

    مزید برآں پولیس کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں 16 فیصد کمی ہوئی جب کہ حادثات میں شدید زخمیوں کی شرح میں 38 فیصد کمی ہوئی۔

  • ٹریفک جرمانوں میں 100 فیصد رعایت

    ٹریفک جرمانوں میں 100 فیصد رعایت

    دبئی پولیس نے ٹریفک جرمانوں میں 100 فیصد رعایت کی اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ٹریفک جرمانوں میں 100 فیصد رعایتی اسکیم کا اجرا کردیا گیا ہے،6 فروری کو ختم ہونے والے ایڈیشن کے بعد دوسرے ایڈیشن سے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں۔

    پولیس نے گزشتہ سال اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 57 ہزار 430 ڈرائیورز رعایتی اسکیم سے مستفید ہوئے۔

    فائدہ اٹھانے والوں میں 4 لاکھ 44 ہزار 661 خواتین اور ایک لاکھ 14 ہزار 769 مرد شامل ہیں۔

    دبئی پولیس کے مطابق 100 فیصد رعایتی اسکیم کے ذریعے کار سواروں نے مجموعی طور پر ساڑھے پانچ کروڑ درہم بچائے جس میں اوسط فی کار سوار قریباً ایک ہزار درہم ہے۔

    مزیڈ برآں پولیس کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں 16 فیصد کمی ہوئی جب کہ حادثات میں شدید زخمیوں کی شرح میں 38 فیصد کمی ہوئی۔

  • خاتون نے پولیس افسر کا بازو چبا ڈالا

    خاتون نے پولیس افسر کا بازو چبا ڈالا

    دبئی: اماراتی خاتون نے بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کے لیے پولیس افسر کا بازو چبا ڈالا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق واقعہ الورقع علاقے میں پیش جہاں الرشیدہ پولیس کی پارٹی 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تو اسے ملزم اور والدہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پرا۔

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا تو اسے اپنا آئی ڈی کارڈ دکھا کر ساتھ چلنے کو کہا مگر وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا اور اہل خانہ کو چلا کر مدد کے لیے پکارنے لگا۔

    افسر کے بقول جب ملزم کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تو خاتون نے مزاحمت کی اور بائیں بازو پر کاٹ دیا، جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ماں اور بیٹے کو پولیس افسر پر حملہ کرنے اور گرفتاری پر مزاحمت کرنے پر چارج کیا۔

    مقدمے کی ابتدائی سماعت میں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے جس کے بعد مزید سماعت یکم مارچ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔