Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • متحدہ عرب امارات کے 4 اعلیٰ عہدیداروں کو سزا

    متحدہ عرب امارات کے 4 اعلیٰ عہدیداروں کو سزا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں چار اعلیٰ عہدیداروں کو غبن کے الزام میں قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ریاست راس الخیمہ کی کرمنل کورٹ نے انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر خردبرد کا الزام ثابت ہونے پر مجرمان کو قصور ٹہرا دیا۔

    عدالت نے سابق سی ای او راس الخیمہ انویسٹمنٹ اتھارٹی اور موجودہ سی ای او راکین جیوریجا پراپرٹی ڈویلپرز سمیت 4 آفیشلز کو 36 ملین درہم جرمانے کے ساتھ ساتھ 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    عدالت نے مجرمان کو غبن کرنے کے جرمان ملازمتوں سے بھی فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔

    اس ہائی پروفائل کیس سے متعلق عدالت نے خصوصی سیشنز کیے جو طویل دورانیے پر محیط تھے اور تمام دستیاب ثبوتوں اور ریکارڈز کی بنیاد پر مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

    سزا پانے والے چاروں مجرمان مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    دبئی: پاکستان کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کا اہم قدم سامنے آ گیا، یو اے ای کے سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہم دردی کے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ پیش کر دیا، پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

    قبل ازیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹ میں اطلاع دی تھی کہ ابو ظبی کے ولی عہد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا ہے، یہ 200 ملین ڈالر چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے۔

    ابوظبی ولی عہد کا وزیراعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مالی تعاون دونوں ممالک میں گہرے تعلقات کی عکاس ہے، ہم ابوظبی کے ولی عہد کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

    واضح رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • اماراتی شہریوں کو سال نو کا پہلا تحفہ مل گیا

    اماراتی شہریوں کو سال نو کا پہلا تحفہ مل گیا

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو سال نو کا تحفہ مل گیا، ابوظہبی اور راس الخیمہ کے درمیان بس سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور راس الخیمہ کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بس سروس کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں، اس اقدام کا مقصد سرکاری اداروں کے مابین تعاون اور عوامی خدمات کی سہولیات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

    بسیں جمعرات سے ہفتہ کو راس الخیمہ سے ابوظہبی روٹ پر چلیں گی اور اس کا پہلا بیچ صبح دس اور دوسرا سہ پہر تین بجے روانہ ہوگا، اس روٹ کا یکطرفہ کرایہ 45 درہم مقرر کیا گیا ہے۔

    ابوظہبی سے راس الخیمہ کے روٹ پر ان ہی دنوں میں پہلا قافلہ دوپہر ڈھائی اور دوسرا شام ساڑھے سات بجے روانہ ہوگا تاہم اس کا کرایہ 35 درہم طے پایا ہے۔

    اس معاہدے سے دو اماراتوں کے درمیان رہنے والے شہریوں کو بہترین سفری سہولت میسر آئے گی جب کہ مناسب کرایوں کی بدولت دونوں جانب کے مکین بخوشی اس سروس سے فائدے اٹھائیں گے۔

  • سعودی عرب کا پہلی بار ثقافتی اسکالر شپ دینے کا اعلان

    سعودی عرب کا پہلی بار ثقافتی اسکالر شپ دینے کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب نے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے طلبہ وطالبات کے لیے ثقافتی اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مملکت کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ و طالبات ثقافتی اسکالرشپ کے تحت بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں میں فن وثقافت کے شعبے میں خصوصی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحال آل سعود نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے طالبعلموں کے لیے فن و ثقافت کے شعبے میں مہارت حاصل کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔

    ثقافتی میدان میں بیرون ملک سعودی اسکالر شپس کئی دہائیوں سے بند تھی تاہم اب طالبعلم بیرون ملک اسکالرشپ پر جا کر آثار قدیمہ، ڈیزائننگ، میوزیم ، موسیقی ، تھیٹر ، فلم پروڈکشن، لڑیچر اور بصری فنون کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

    واضح رہے کہ اصلاحتی عمل کے تحت سعودی عرب میں سخت گیر پالیسیوں میں نرمی کی جارہی ہے، اس ضمن میں خواتین کو ڈرائیوننگ کی اجازت اور سیاحت کے فروغ کے لیے آسانیاں فراہم کرنے کےساتھ ساتھ تھیٹر اور فن و ثقافت کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

  • یو اے ای کی ریاست میں دو چھٹیوں کا اعلان

    یو اے ای کی ریاست میں دو چھٹیوں کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین کی حکومت نے سال نو کی خوشی میں دو دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

    خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق ام القوین نئے سال کے آغاز پر دو روز کے لیے تمام سرکاری اداروں میں تعطیل ہو گی، اس حوالے سے ایک باقاعدہ سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ کے مفت دورے کا سنہری موقع

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سال نو کے آغاز پر یکم جنوری بدھ اور 2 جنوری جمعرات کو تمام سرکاری اداروں اور شعبہ جات میں چھٹی کے باعث بند رہیں گے۔

    اس سے قبل دبئی حکومت کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ یکم جنوری کو تمام فیڈرل اور لوکل گورنمنٹ ایجنسیز میں آفیشل تعطیل ہوگی، اسی طرح تمام پرائیوٹ سیکٹرز میں بھی سال نو کی آمد پر چھٹی ہوگی۔

  • یو اے ای؛ اگلی نشست پر بچے کو بٹھانے پر  جرمانہ ہوگا؟

    یو اے ای؛ اگلی نشست پر بچے کو بٹھانے پر جرمانہ ہوگا؟

    دبئی: اگر آپ متحدہ عرب امارات کے کسی حصے میں سفر کر رہے ہیں اور گاڑی کی اگلی نشست پر کوئی بچہ بیٹھا ہے تو کیا آپ پر کوئی جرمانہ ہوگا؟

    اس اہم معاملے پر یو اے ای پولیس نے وضاحت پیش کی ہے کہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر 10 سال سے کم عمر بچہ بیٹھا ہوا پایا گیا تو ڈرائیور پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    یو اے ای پولیس کے مطابق دوران سفر گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھنے والا بچہ 10 سال سے کم یا اس کا قد 145 سینٹی میٹر سے کم ہوا تو ڈرائیور کو 400 درہم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    اماراتی پولیس نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور بچوں کو اگلی نشست پر بٹھانے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں گاہے بگاہے ٹریفک رولز اور جرمانوں سے متعلق مواد کی تشہیر کی جارہی ہے۔

    حال ہی میں یو اے ای کی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں گاڑی کی اگلی نشست پر بچہ بیٹھا ہے اور اس حوالے سے والدین اور شہریوں کو رہنمااصولوں کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط سے آگا کیا جارہا ہے۔

  • یو اے ای میں خوبرو ملازمہ کی لاش برآمد

    یو اے ای میں خوبرو ملازمہ کی لاش برآمد

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کثیر المنزلہ عمارت میں رہائش پذیر خوبرو گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس کو الماہاتہ القسیمہ کے علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے غیرملکی خاتون کی لاش ملی ہےاور موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کو فرانزک لیب منتقل کردیا گیا ہے۔

    متوفیہ کی شناخت 28 سالہ ٹیجسٹ کے نام سے ہوئی جو ایتھوپیئن ہے اور غیر قانونی طور پر امارات میں موجود تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس یو اے ای کا ریذیڈنس ویزہ نہیں تھا۔

    پولیس نے اپارٹمنٹ کے چوکیدار اور متوفیہ کے تین دوستوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے جب کی اپارٹمنٹ میں رہنے والے افراد نے بتایا کہ متوفیہ ایک عرب فیملی کے ہاں ملازمہ ہے جس نے اسے 3 ماہ کی تنخواہ نہیں دی اور اس کے زیورات تک لے لیے۔

    پولیس کو دیے گئے بیان میں مکینوں کا کہنا تھا کہ کسمپرسی کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے خاتون کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی چیزیں مہیا کیں مگر اس نے کچھ کھانے سے انکار کردیا گیا۔

  • متحدہ عرب امارات نے بھارت کے لیے سفری وارننگ جاری کر دی

    متحدہ عرب امارات نے بھارت کے لیے سفری وارننگ جاری کر دی

    دبئی: بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف جاری احتجاج اور پر تشدد مظاہروں کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے بھارت کے لیے سفری وارننگ جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے بھارت کے لیے سفری وارننگ جاری کرتے ہوئے اماراتی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور اسرائیل بھی بھارت میں اپنے شہریوں کے لیے سفری وارننگ جاری کر چکے ہیں۔

    تازہ ترین:  جامعہ ملیہ کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو لائک کرنے پر بالی ووڈ‌ اداکار پر تنقید

    شہریت کے متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد بھارت کے متعدد شہروں میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے بھی اپنی قیادت میں بہت بڑی ریلی نکالی۔

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مذموم قدم کے بعد اب مسلمان مخالف قانون کی منظوری کی وجہ سے جو ممالک پہلے خاموش تھے اب انھوں نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور اور یو اے ای نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کر دی، ان ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے متنبہ کر دیا ہے۔

    دو دن قبل ریاستی پولیس نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامعہ ملیہ کے طالب علموں پر لاٹھیوں اور رائفلوں کے بٹوں سے شدید تشدد کیا تھا، پولیس نے جامعہ اور مسجد میں گھس کر پناہ لینے والی طالبات کو بھی نہیں بخشا اور ان پر بد ترین تشدد کیا۔

  • گولڈن ویزہ کیلیے ویب سائٹ متعارف

    گولڈن ویزہ کیلیے ویب سائٹ متعارف

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارے برائے شناخت و شہریت نے گولڈن ویزہ کے خواہشمندوں کے لیے ویب سائٹ متعارف کروادی۔

    خلیجی میڈیا کے مطابق سرمایہ کار، کاروباری حضرات، خصوصی ہنر مند، باصلاحیت و ذہین افراد اور محققین طویل مدتی گولڈن ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    اہل امیدوار ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن فارم جمع کرواسکتے ہیں اور متعلقہ سرکاری ادارے اس درخواست کا جائزہ لیں گے کہ آیا امیدوار اہلیت پر پورا اترتا ہے کہ نہیں۔

    یہ ویب سائٹ متعارف کروائے جانے کے بعد سے پوری طرح فعال ہے، بزنس ویزہ سے کاروباری افراد کو یو اے ای میں بزنس کی آزادی کی حاصل ہوگی تاکہ وہ اپنا اور اہل خانہ کا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔

    اس حوالے سے چیئرمین فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت علی محمد الشمسی کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے کاروباری حضرات کو مزید سروسز اور سہولیات میسر آئیں گی جب کہ بہت سے مراحل بھی کم ہو جائیں گے۔

    گولڈن ریزیڈینسی ویزہ یا گولڈ کارڈ کے حامل افراد 5 سے 10 سال تک یو اے ای میں رہائش اختیار کرسکتے ہیں تاہم اس کے لیے کچھ شرائط و ضوابط لاگو ہیں جس پر پورا اترنے والوں کی مدت معیاد کی ازخود تجدید ہوجائے گی۔

    گولڈ ویزہ پراسس رواں سال کی 21 مئی سے شروع کیا گیا تھا اور جنرل ڈائریکٹر برائے ریذیڈینس و فارن افیئرز نے 6ہزار 8 سو ویزہ کارڈ کے اجرا کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

    ویب سائٹ: https://business.goldenvisa.ae/

     

  • یو اے ای؛ اونچی آواز میں میوزک بجانے والوں کی شامت آگئی

    یو اے ای؛ اونچی آواز میں میوزک بجانے والوں کی شامت آگئی

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں گاڑی میں اونچی آواز سے میوزک بجانے پر 400 درہم جرمانے کے ساتھ ساتھ 4 بلیک پوائنٹس بطور سزا دیے جائیں گے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق ایسے ڈرائیور جو گاڑیوں میں اونچی آواز میں موسیقی سنتے ہیں اور اس گرجنے والی آواز سے اردگرد کے افراد کو پریشان کرتے ہیں انہیں اب بخشا نہیں جائے گا۔

    خصوصاً ڈرائیونگ کرتے ہوئے یا پھر رہائشی علاقوں میں میوزک کی گونج سے آنے والی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا، ڈرائیور کو 400 درہم جرمانہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی 4 بلیک پوانٹس دیے جائیں گے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ رہائشیوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ گاڑیوں میں گونجے والی میوزک کی اونچی آواز سے ان کے معمولات زندگی میں خلل پڑتا ہے اور انہیں پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے ، ان شکایات کی روشنی میں جرمانے تجویز کیے گئے ہیں۔

    وفاقی ٹریفک قوانین کی دفعہ 20 کے تحت ڈرائیونگ کے دوران اونچی آواز سے میوزک بجانے والے پر 2 ہزار درہم اور 12 بلیک پوائنٹس کا جرمانہ عائد ہوتا ہے کیونکہ قانون کی اس خلاف ورزی سے سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیوں اور رہائشی علاقوں کے قریب سے گزرنے سے پریشان کن صورتحال پیدا ہوتی ہے۔