Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • دبئی، طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

    دبئی، طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں طاقتور شخص نے 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں طاقتور شخص لیری ویلز ولیمز نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر شائقین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

    دبئی میں اسکول کے باہر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول اسٹاف، طالبعلم اور میڈیا کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے تین سے پانچ پروگرامز کا انعقاد رواں ماہ کیا جائے گا۔

    طاقتور شخص کا کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر کافی معلومات شیئر کی ہیں جو طالب علموں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں، ولیمز کا کہنا تھا کہ جب میں 13 سال کا تھا تو میری رہنمائی کے لیے والدین، دوست اور بھائی بہن کوئی موجود نہیں تھا۔

    ولیمز کے مطابق جب وہ چھوٹے تھے تو انہوں ںے سپر ہیروز کو اپنا آئیڈیل بنایا جیسے سپر مین، بیٹ مین اور دنیا کا سب سے طاقتور شخص وغیرہ۔

    ایک گریڈ فائیو کے طالب علم کا کہنا تھا کہ ’وہ واقعی بہت طاقتور شخص ہیں مجھے تو یہاں پر کار کو کھینچنا بھی مشکل لگ رہا تھا لیکن انہوں نے مجھے غلط ثابت کردیا۔

    گریڈ تھری کے طالب علم سلیم کھلینی کا کہنا تھا کہ ’میں اس چلتی بس میں موجود تھا شروع میں تو مجھے بہت گھبراہٹ ہورہی تھی لیکن جب بس چلنا شروع ہوئی تو مجھے اچھا لگنے لگا یہ میرے لیے بہت ہی شاندار لمحہ تھا۔

  • عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

    عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عرب نیوز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس کے پاکستان اور عرب امارات کے درمیان مذاکرات تقریباً مکمل ہوگئے۔

    پاکستان میں موجود اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری رواں سال کے اختتام تک کی جائے گی، ریفائنری منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں لگایا جائے گا۔ ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

    سفیر کے مطابق یہ منصوبہ پاک یو اے ای تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہوگا۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای نے رواں برس پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔

    وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ عرب امارات کے بعد یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کیش دینے اور 3 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگیوں کی سہولت دی تھی۔

  • دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

    دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 نیپالی ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ صبح 4 بجکر 54 منٹ پر شیخ محمد زین روڈ شارجہ کی جانب پیش آیا۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی سیاح جوڑا ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • دبئی، گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

    دبئی، گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عمارت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق بُردبئی کے علاقے الغریر کے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتجے میں 47 سالہ بھارتی شہری ہلاک اوران کی دو بیٹیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق مکینک گیس لیکیج کی شکایت پر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا۔

    دبئی پولیس کے مطابق گیس پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ منخول کے علاقے میں رہائشی عمارت کے کچن میں گیس لیکیج کے مرمتی کام کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گیس لیکیج ٹھیک کرنے والا مکنیک بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    مقتول کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا ہمارے اپارٹمنٹ کے آگے والے گھر میں ہوا، میں گھر میں موجود تھی جبکہ میرے شوہر بیٹیوں کو ٹیوشن سے گھر لے کر اپارٹمنٹ میں آرہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں میرے شوہر کے جسم پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ بچیاں بھی زخمی ہوئیں تاہم شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دبئی میں 9 سال سے رہائش پذیر ہیں اور ہمارا تعلق بھارت کے شہر لکھنو سے ہے، شوہر کی میت کو جلد سے جلد لکھنو لے جانا چاہیں گے۔

  • یو اے ای، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی کے ہاں ننھی پری کی آمد

    یو اے ای، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی کے ہاں ننھی پری کی آمد

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مریم بنت محمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    شیخہ مریم گزشتہ سال 5 جنوری 2018 کو سہیل بن جمہ المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    شیخہ لطفیہ بنت حمدان راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیخہ مریم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد پیش کی ہے۔

    شیخہ لطیفہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ننھی پری کا نام لکھتے ہوئے کہا کہ فاطمہ بنت سہیل کی آمد پر مبارک باد پیش کرتی ہیں۔

    شیخہ لطیفہ نے دعا کی کہ فاطمہ اچھی بچی بنیں اور اللہ ننھی پری کو سلامت رکھے۔

  • ابوظبی، گاڑیوں میں ہولناک تصادم، 5 طالبات زخمی

    ابوظبی، گاڑیوں میں ہولناک تصادم، 5 طالبات زخمی

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں 8 گاڑیوں میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات زخمی ہوگئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی میں اسکول بس اور 7 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 طالبات زخمی ہوگئیں، ریسکیو ٹیموں میں جائے وقوعہ پر زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کیا۔

    ابوظبی پولیس کے مطابق المقتا برج کے نزدیک گاڑیوں میں تصادم ہوا جس میں 5 طالبات زخمی ہوئی، زخمی طالبات کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق زخمی طالبات کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ صبح 9 بجکر 35 منٹ پر پیش آیا، حادثے کی وجہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے درمیان فاصلے کی کمی کو بتایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ابوظبی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 بچے اور خاتون جاں بحق

    لیفٹیننٹ کرنل جابر المنصوری نے ڈرائیور کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑیوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جاسکے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں ابوظبی کے ضلع الفلاح میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں خطرناک ٹریفک حادثے میں بھارت سے تعلق رکھنے والا سیاح جوڑا ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اسی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • یو اے ای، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک

    یو اے ای، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مریم بنت راشد المکتوم شیخ خالد بن محمد بن حمدان النہیان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    شیخہ مریم بنت راشد المکتوم کے شوہر شیخ خالد بن محمد بن حمدان ابوظبی کی رائل فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

    View this post on Instagram

    19/9/2019 Our Warmest Congratulations to Sheikh Khaled Bin Mohammed Bin Hamdan Al Nahyan & Sheikha Maryam 2nd Bint Mohammed Bin Rashid Al Maktoum on Their nuptials. The Couple announced their Engagement On August 2018. Their Wedding Date still unknown. The Couple are Second Cousins, The Grandchildren of Sheikha Latifa Bint Hamdan Al Nahyan & Sheikh Hamdan Bin Hamdan AL Nahyan of Abu Dhabi. ٠ الف مَبْروك عقد قرآن الشيخ خالد بن محمد بن حمدان آل نهيان و الشيخة مريم الثانية بنت محمد بن راشد آل مكتوم. تم إعلان خطبتهما منتصف اغسطس ٢٠١٨و لم يتم الإعلان عن موعد الزفاف بعد. ٠ الشيخ خالد هو نجل الشيخ محمد بن حمدان بن حمدان بن زايد الأول آل نهيان و الشيخة صالحة بنت زايد بن صقر آل نهيان ، بينما الشيخة مريم هى ابنة الشيخ محمد بن راشد بن سعيد آل مكتوم نائب رئيس دولة الإمارات العربية المتحدة رئيس مجلس الوزراء، وزير الدفاع وحاكم إمارة دبي بدولة الإمارات العربية المتحدة و الشيخة هند بنت مكتوم بن جمعة آل مكتوم.. "والدا العروسان أولاد خال وعمة". ٠ #RoyalWedding #UAE #Dubai #abudhabi

    A post shared by أريبيان رويال إيچينسيي (@arabianroyalagency) on

    شیخہ مریم کی بڑی بہن شیخہ لطیفہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

    شہزادہ شیخہ مریم کے دیگر بہن بھائیوں نے بھی گزشتہ روز اخد میں ہونے والی شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کو سوشل میڈیا پر مبارک باد دی۔

    نکاح کی رسم کے بعد اس موقع پر مردوں کی جانب سے روایتی اماراتی رقص پیش کیا گیا، شیخہ مریم کی منگنی گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال مئی میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم، دبئی کے امیر شیخ محإد بن راشد المکتوم کے تینوں صاحبزادے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

  • ابوظبی پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

    ابوظبی پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی ٹریفک پولیس کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ڈرائیور سگنل بند ہونے کے باوجود گاڑی نہیں روکتا اور دوسری جانب سے آنے والی کار سے تصادم ہوجاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کی جانب لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس نے ڈرائیورز کو تنبیہ کی ہے کہ سگنل بند ہوجانے کے باوجود نہ رکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا اور 12 بلیک پوائنٹس دئیے جائیں گے اور گاڑی کو 30 دن کے لیے ضبط کرلیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اسی طرح کا اقدام دوبارہ دہرانے پر 3000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایک سال کے لیے لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

    ابوظبی پولیس کا کہنا تھا کہ ریڈ لائٹ جلنے کے باوجود گاڑی چلانا ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں خطرناک حادثات رونما ہوتے ہیں اور عوام اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    پولیس انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ڈرائیور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی چلاتے ہیں جو بڑے حادثے کا سبب بنتا ہے۔

  • ابوظبی: کینیڈین شہری نے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    ابوظبی: کینیڈین شہری نے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں کینیڈین خاتون شہری نے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اس کی زندگی بچالی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی میں خاتون اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک پل سے نیچے چھلانگ لگانے ہی والی تھی کہ کینیڈٰین خاتون نے موقع پر پہنچ کر اس کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

    خاتون نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں برج پر خودکشی کرنے جارہی تھی، کینیڈٰن خاتون میرے پاس آیا اور مجھ سے بات کی اور پل سے اترنے میں میری مدد کی۔

    ابوظبی کے ڈائریکٹرکرمنل سیکیورٹی بریگیڈیئر جنرل محمد سہیل الراشدی کے مطابق ہم کینیڈا کی خاتون کے کردار اور اس عورت کی مدد کرنے میں اس کے اچھے طرز عمل اور پولیس کو واقعے کی اطلاع کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ابوظہبی: ایک شخص نے پیڈسٹرین برج سے لٹک کر خودکشی کرلی

    بریگیڈیئر جنرل محمد سہیل الراشدی نے کہا کہ ابوظبی پولیس کمیونٹی کے ممبروں کو معاشرے میں ان کے مثبت کردار اور شراکت کے کردار کو سراہتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں ابوظبی کے شیخ راشد بن المکتوم روڈ پر بنے پیڈسٹرین برج سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا، خودکشی کرنے والے شخص کی لاش پیڈسٹرین برج سے اتارنے کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

    پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا ایشین شہری ہے، ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات، ملٹری آپریشن میں‌ شریک کیپٹن سمیت 6 فوجی اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات، ملٹری آپریشن میں‌ شریک کیپٹن سمیت 6 فوجی اہلکار شہید

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے آرمڈ فورسز کے عہدیدار نے کہا ہے کہ 6 فوجی جوان ملٹری آپریشن کے دوران گاڑیوں کے تصادم کے دوران شہید ہوگئے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای آرمڈ فورسز جنرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 6 فوجی جوان ملٹری آپریشن کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ گاڑیوں کے تصادم کے دوران شہید ہوگئے۔

    شہید جوانوں کی شناخت کیپٹن سعید احمد راشد المنصوری، وارنٹ آفیسر علی عبداللہ احمد الدھنانی، وارنٹ آفیسر زید مسلم سہیل المری، وارنٹ آفیسر صالح حسن صالح بن امرو، وارنٹ آفیسر نصیر محمد حماد القابی، سرجنٹ سیف دھاوی راشد التنوجی شامل ہیں۔

    یو اے ای کی آرمڈ فورسز کمانڈ نے فوجی جوانوں کی شہادت پر شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ ان کی روح پر رحمت نازل فرمائے، جنت کو ان کا آخری ٹھکانا بنائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔