Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • دبئی: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    دبئی: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم نے نوٹوں سے بھرا بیگ واپس کرکے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، دبئی پولیس نے محمد ناظم کے اقدام کو سراہا۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے خور فکان میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی میں برازیلین فٹبال کے کھلاڑی بسمارک فیریرا سوار ہوئے اور منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد اپنا نوٹوں سے بھرا بیگ گاڑی میں بھول گئے، برازیلین فٹ بال کے کھلاڑی خورفکان کی ٹٰیم سے کھیلتے ہیں۔

    ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم کو جب گاڑی کی پچھلی سیٹ سے بیگ ملا تو انہوں نے فوراً نوٹوں سے بھرا بیگ دبئی پولیس کے حوالے کردیا۔

    ٹٰیکسی ڈرائیور نے کہا کہ بیگ واپس کرنے پر دبئی پولیس نے میرے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ وہ مجھ سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔

    ڈرائیور محمد ناظم کے مطابق دو دن کے بعد میں حیران رہ گیا کہ دبئی پولیس کا ایک وفد میرے آفس پہنچ گیا اور مجھے اعلیٰ افسران اور میرے ساتھی ڈرائیورز کے سامنے اعزاز سے نوازا۔

    محمد ناظم نے کہا کہ بڑا فخر محسوس ہوا کہ مجھے میرے ساتھیوں اور افسران کے سامنے سرٹیفکیٹ اور تحفہ دیا گیا۔

    دبئی پولیس نے محمد ناظم کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، ٹیکسی ڈرائیور نے دیگر ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کی کوئی کھوئی ہوئی چیز انہیں مل جائے تو اسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیں۔

  • دبئی، ڈالر سے بھرے باکس کی ویڈیو وائرل، پولیس کی وضاحت

    دبئی، ڈالر سے بھرے باکس کی ویڈیو وائرل، پولیس کی وضاحت

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ڈالر سے بھرے باکس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وضاحت دبئی پولیس نے کردی ہے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ڈالر سے بھرے باکس کی ویڈیو وائرل ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک افریقی گینگ ویڈیو کا کلپ ایک شخص کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کررہے تھے جس نے ان کے جھانسے میں آنے سے انکار کردیا تھا۔

    دبئی کے ڈائریکٹر آف سیکیورٹی میڈیا کرنل فیصل القاسم کے مطابق افریقی ملزمان نے اس شخص سے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور اس کی رقم دگنا کرنے کا کہہ کر اسے دھوکا دینے کی کوشش کی اور اسے ویڈیو جعلی ڈالروں سے بھرے باکسز دکھائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    . كشف حقيقة فيديو صناديق الدولارات . بالإشارة إلى الفيديو المتداول على مواقع التواصل الاجتماعي حول صناديق الدولارات، أوضح العقيد فيصل عيسى القاسم مدير إدارة الإعلام الأمني في شرطة دبي، بأن عصابة أفريقية حاولت الاحتيال على الشخص الموجود في الفيديو، عبر التعرف عليهم عن طريق وسائل التواصل الاجتماعي وثم تواصل معهم و إغرائه بقدرتهم على مضاعفة أمواله، مستدرجين إياه إلى شقة تحوي صناديق الدولارات المزورة، ثم قاموا بتصويره في محاولة لابتزازه ودفعه إلى إعطائهم مبالغ مالية، عندها سارع لإبلاغ الإدارة العامة للتحريات والمباحث الجنائية التي اتخذت بدورها الاجراءات اللازمة للقبض عليهم. وقال العقيد القاسم إن الشخص كاد أن يقع ضحية للعصابة لولا وعيه وسرعة تبليغه للإدارة العامة للتحريات والمباحث الجنائية التي سارعت بدورها في كشف الحقيقة ، ويهيب العقيد القاسم بأفراد الجمهور بأخذ الحيطة والحذر من التواصل الغرباء والاعلانات الوهمية في التواصل الاجتماعي وعدم تصديقهم، والإبلاغ عنهم عبر منصة ecrime.ae للبلاغات الإلكترونية أو الخدمة الذكية "عين الشرطة” عبر تطبيق شرطة دبي او الاتصال بالرقم ٩٩٩ أو بالرقم ٩٠١ . In connection to the viral video circulated on social media showing boxes filled with piles of dollars,Colonel Faisal AlQasim, Director of Dubai Police Security Media, said the video was secretly taken by an african gang who used the clip to blackmail the man in the footage after he had refused to give in for their claims. Colonel AlQasim said the scammers tried to deceive the man, whom the gang had lured through social media, promising him to double his money in no time while showing him boxes filled with counterfeit dollars . “The man who almost fell a prey to the gang, disbelieved their claims and reported the matter to Dubai Police who swiftly took necessary actions to arrest the suspects,” Col AlQasim added. The director of Dubai Police Security Media urged members of the public to stay alert against all scammers and online strangers, and to immediately report suspicious activities to Dubai Police through the force’s channels including the ecrime.ae platform , the emergency number 999 , Dubai Police Call centre 901, or through the (Police Eye) feature via Dubai Police App.

    A post shared by Dubai Police شرطة دبي (@dubaipolicehq) on

    کرنل القاسم کا کہنا تھا کہ وہ شخص ملزمان کی باتوں میں نہیں آیا اور اس نے سارے واقعے سے پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے کامیابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈائریکٹر دبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور کسی بھی اجنبی شخص کو اپنے اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈز کی معلومات نہ دیں۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی اطلاع ہمارے ایمرجنسی نمبر 999، دبئی پولیس کال سینٹر 901 اور پولیس آئی دبئی پولیس ایپ پر دیں۔

  • دبئی، اسکول بس اور ٹینکر میں ہولناک تصادم، 15 طلباء زخمی

    دبئی، اسکول بس اور ٹینکر میں ہولناک تصادم، 15 طلباء زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اسکول بس اور ٹینکر میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 15 طلباء زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں آج صبح اسکول بس اور واٹر ٹینکر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 طلباء زخمی ہوگئے، زخمی طلباء کو فوری طور پر راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 15 زخمی طالبعلم الورقہ انگلش ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 15 طالب علم زخمی ہوئے ہیں جن میں 14 طالب علم کو معمولی زخم آئے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ جبکہ ایک زخمی طالب علم کی حالت تشویش ناک ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے طالب علموں کو چیک اپ کے بعد اسکول کے لیے روانہ کردیا گیا تھا۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک بحال کردیا گیا ہے، حادثے کے وقت ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو متبادل روٹس کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ڈی ایچ اے حمید ال قتامی نے اسپتال پہنچ کر زخمی طلبا کی عیادت کی تھی۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ دونوں گاڑیوں میں فاصلے کا فقدان تھا جس کی سبب حادثہ رونما ہوا۔

    یو این ایچ آر سی کمیشن بنا کر مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کرائے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یو این ایچ آر سی کمیشن بنا کر مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کرائے۔

  • دبئی کی ہائپرمارکیٹ میں ہولناک ٹریفک حادثہ

    دبئی کی ہائپرمارکیٹ میں ہولناک ٹریفک حادثہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی ہائپر مارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں ہولناک حادثہ رونما ہوا ہے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہائپر مارکیٹ یونین کوپ کی جانب سے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پارکنگ ایریا کے ایک آؤٹ لیٹ کے پاس حادثہ پیش آیا تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    حادثہ تین کاروں کے درمیان ہائپر مارکیٹ کی ام سقیم برانچ میں منگل کے روز پیش آیا، ہائپر مارکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر واضح کیا کہ حادثے میں کوئی انجری رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

    شاپنگ مال انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بلیک کار سیدھے ہاتھ سے پارکنگ ایریا میں داخل ہوتی نظر آرہی ہے، اس کے بعد ایک گاڑی اور اندر آتی ہے تو پیچھے سے تیسری گاڑی کار کو گھسیٹتے ہوئے آگے لے جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ پہلے ڈرائیور کی جانب سے ایکسی لیٹر پر غلطی سے پیر رکھنے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس نے تصدیق کی کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا ہے۔

    پولیس نے موٹریز کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط برتیں اور موٹرویز پر بھی اسپیڈ لمٹ کا خیال کیا جائے۔

  • دبئی: ریسٹورنٹ مالک نے ٹرینی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دبئی: ریسٹورنٹ مالک نے ٹرینی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ریسٹورنٹ کے مالک نے ٹرینی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے کے مطابق دبئی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ ریسٹورنٹ مالک نے الجیریا کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق واقعہ 22 مئی کو المرکبات پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آٰیا۔

    رپورٹ کے مطابق زیادتی کا شکار لڑکی الریقا میں واقعہ ریسٹورنمٹ میں نوکری کے لیے درخواست دینے گئی تھی، رات کے 10 بجے ریسٹورنٹ کے مالک نے مجھے اپنے دفتر میں بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے ریسٹورنٹ کے مالک نے اپنے کیبن میں بلا کر درخواست لاک کردیا اور نازیبا حرکات کرنے لگا۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے تھا کہ میں نے ان سے درخواست کی کہ دروازہ کھولے اور مجھے جانے دیں مگر انہوں نے میری ایک نہ سنی اور دھمکی دی کہ اگر تم نے اس عمل میں میرا ساتھ نہ دیا تو قتل کردوں گا۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لڑکی کا عدالت میں کہنا تھا کہ اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد شادی کی آفر بھی کی اور کچھ پیسے دینے کا کہا، میں نہیں جانتی کتنے پیسے تھے، پر اس نے مجھے پولیس کو اطلاع دینے سے منع کیا۔

    متاثرہ لڑکی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں آفس سے باہر نکلی تو میرے ہاتھ میں پیسے تھے اور اس نے باقی کی رقم بعد میں دینے کا کہا۔

    بعدازاں آفس کے ایک ملازم کی مدد سے میں نے پولیس کو سارے واقعے کی اطلاع دی۔

    پولیس ویمن آدھے گھنٹے میں میرے فلیٹ میں پہنچ گئی تھی، پولیس ویمن نے وہ رقم اپنے قبضے میں لی اور میرے زخم پر مرہم پٹی کی۔

    پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک کو حراست میں لیا تو اس نے کہانی گڑھنے کے لیے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے اور پیسے چاہئے اس لیے یہ سب کہانی بنائی ہے۔

    دبئی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • کشمیر کی صورت حال، یو اے ای سمیت مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں: وزیر اعظم

    کشمیر کی صورت حال، یو اے ای سمیت مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم اور  یو  اے ای کے  ولی عہد شیخ بن زید النیہان کے درمیان کشمیر سے  متعلق ٹیلی فونک رابطے کا اعلامیہ جاری ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے  رابطے پر وزیراعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق وزیراعظم نے یو  اے ای ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے.

    مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی ایل اوسی پر سیز فائر خلاف ورزیوں میں شدت آگئی ہے، کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کی جھوٹی کارروائی کا خدشہ ہے.

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نازک موڑپر قوم کی یو اے ای سمیت مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں، عالمی برادری کرفیو کے خاتمے، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے.

    مزید پڑھیں: نیا کشمیر سے آنکھیں  نہیں چرا سکتی، بھارتی مظالم نہ رُکے، تو جنگ کا خطرہ ہے: عمران خان

    اعلامیہ کے مطابق شیخ محمد بن زید نے صورت حال سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا. دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال کے پیش نظر  رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے.

    خیال رہے کہ آج وزیر  اعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستان کے کروڑوں عوام کشمیریوں سے فقیدالمثال یک جہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    بارہ بجے سائرن بجتے ہی قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ پڑھاگیا۔ ٹریفک سگنلز بندہوگئے،ٹرینز بھی رک گئیں،فضائی حدود بھی بندرہی۔

  • شارجہ میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    شارجہ میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پیر کی دوپہر موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب ریاست کی ریاست شارجہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسلا دھار بارش ہوئی ہے، شہریوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بارش کی ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔

    نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق سب سے زیادہ بارش شارجہ کے علاقے الداہد میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیور کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بارش کے دوران گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں اور اسپیڈ لمٹ کا خیال کریں۔

    شارجہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا اور دھند کے امکانات ہیں۔

  • شارجہ، شوہر کے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی

    شارجہ، شوہر کے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں شوہر کی جانب سے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی خاتون کو شوہر کی جانب سے ضرورت سے زیادہ خیال رکھے جانے پر اعتراض ہے، خاتون نے کہا چاہتی ہوں شوہر کم سے کم ایک دن کے لیے تو لڑائی جھگڑا کرے، شوہر کی جانب سے کبھی جھگڑا نہ کرنے پر خاتون نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر ان کی جانب سے کچھ کہے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں اور وہ ان کے لیے کھانا بھی پکاتے ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر انتہائی اطاعت گزار ہے، انہیں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتے اور ان سے کوئی بحث کیے بغیر ہر کام خود کرلیتے ہیں۔

    خاتون نے کہا کہ شوہر کی محبت اور ہر کام خود کرنے کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: عجمان، ’پب جی‘ گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

    رپورٹ کے مطابق عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہر طرح سے اپنی بیوی کا خیال رکھیں اور ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔

    شوہر کا کہنا تھا کہ انہیں کئی دوستوں اور رشتے داروں نے بیوی کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنے کا کہا تاہم وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

    شوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ شادی کے چند ماہ بعد ایک دن اہلیہ نے انہیں اضافی وزن کا طعنہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ورزش شروع کی جس کی وجہ سے ٹانگ میں فریکچر ہوگیا تھا۔

    خاتون کے شوہر نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اہلیہ کو اپنی درخواست واپس لینے کا مشورہ دیں گے، عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

  • متحدہ عرب امارات میں غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان

    ابوظبی: پائیدار ترقی کے لیے قائم امارات کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غربت کا مکمل خاتمہ کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پائیدار ترقی کے قومی ادارے نے اپنی پہلی رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا، غربت کا 100 فیصد خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”متحدہ عرب امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25 ڈالر (4.6 درہم) سے کم ہو” style=”style-8″ align=”left” author_name=”رپورٹ”][/bs-quote]

    رپورٹ کے مطابق ملک میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جو خط غربت کے تحت زندگی گزار رہا ہو، عالمی بینک گروپ کے مطابق یومیہ 1.25 ڈالر سے کم آمدنی غربت میں شمار کی جاتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25 ڈالر (4.6 درہم) سے کم ہو، یہ رپورٹ اولیور ویمن کنسلٹنسی نے اماراتی ادارے کے اشتراک سے تیار کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات ہلال احمر جیسی امدادی تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر بھی اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

    یو اے ای نے گزشتہ برسوں کے دوران اس مد میں بھاری رقوم خرچ کی ہیں، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امارات نے سرکاری کارکردگی کا معیار بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 93 فیصد سے زیادہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ ملک کو امن و امان والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، 2021 تک تمام سرکاری ادارے اس ہدف کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے۔

  • دبئی، بھارت کے لیے ایک اور ہزیمت، برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں نہیں کیا گیا

    دبئی، بھارت کے لیے ایک اور ہزیمت، برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں نہیں کیا گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر 15 اگست کو بھارتی جھنڈا آویزاں نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھارت کے یوم آزادی پر برج خلیفہ بھارتی جھنڈا کے رنگ میں نہیں رنگا، یو اے ای میں تعینات بھارتی سفیر نے تمام معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دے دیا۔

    بھارت کو جہاں اپنے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی مہم کی صورت میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں اب بھارتی پرچم بھی برج خلیفہ پر آویزاں نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پردوست ممالک کے یوم آزادی پر ان ممالک کے پرچم آویزاں کیے جاتے ہیں۔

    برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں نہ کیے جانے کے معاملے پر بھارتی سفیر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے دن برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا گیا تھا۔