Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • عجمان، اماراتی نوجوان سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    عجمان، اماراتی نوجوان سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں اماراتی نوجوان سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں جم کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر اماراتی نوجوان جاں بحق ہوگیا، واقعے کا ذمہ دار جم کے کوچ کو قرار دیا جارہا ہے۔

    عجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اماراتی نوجوان کے جاں بحق ہونے کا کیس سرکاری وکیل کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے تیراکی کے کوچ کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ اماراتی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    عجمان پولیس چیف بریگیڈیئر عبداللہ احمد الحمرانی کا کہنا ہے کہ جمنازیم کا کوچ کسی دوسرے کام میں مصروف تھا جس کی وجہ سے اماراتی نوجوان کی موت واقع ہوئی۔

    مزید پڑھیں: تیراکی سیکھتے ہوئے 11 سالہ بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک

    رپورٹ کے مطابق مقتول تیراکی نہیں جانتا تھا اور کوچ کو جب واقعے کا علم ہوا تو نوجوان جاں بحق ہوچکا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شارجہ کے علاقے النہدا میں 11 سالہ بچہ تیراکی سیکھتے ہوئے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ شارجہ کے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں چار سالہ طالب علم 14 نومبر کو ڈوب گیا تھا، اسکول انتظامیہ کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے بچے کو ایمبولینس کے ذریعے القاسمی اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں دو بچے اُس وقت سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جب والدین افطاری کرنے میں مصروف تھے۔

  • دبئی کی سڑک پر پیسے لٹانا ایشیائی شہری کو مہنگا پڑ گیا

    دبئی کی سڑک پر پیسے لٹانا ایشیائی شہری کو مہنگا پڑ گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی سڑک پر پیسے لٹانا ایشیائی شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی سڑک پر پیسے لٹانے والے ایشیائی شہری نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تو اسے دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    [bs-quote quote=”یو اے ای کے شہری سوشل میڈیا پر اس طرح کے اقدام سے گریز کریں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”کرنل القاسم”][/bs-quote]

    دبئی پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا، پولیس کی جانب سے مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    پولیس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل فیصل القاسم کے مطابق عوام کو سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔

    دبئی پولیس کی جانب سے یہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے مذکورہ شخص جو کرنسی لٹا رہا تھا وہ اماراتی درہم ہیں یا کسی دوسرے ملک کی کرنسی ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ شہری متحدہ عرب امارات کے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس طرح کے اقدام سے گریز کریں۔

    کرنل فیصل القاسم نے کہا کہ یو ای اے میں اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات، سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کے طالب علموں پر اثرات

    متحدہ عرب امارات، سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کے طالب علموں پر اثرات

    دبئی: ایک سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں طلباء و طالبات روزانہ 5 گھنٹے سے زائد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں واقعہ کینیڈین یونیورسٹی نے سوشل میڈیا کے استعمال کے دماغ پر اثرات سے متعلق ایک سروے کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ یو اے ای میں طلبا و طالبات روزانہ 5 گھنٹے سوشل میڈیا پر صرف کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 69.7 فیصد طلبا و طالبات روزانہ کی بنیاد پر 5 گھنٹے یا اس سے زائد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

    ملٹی میڈٰیا کی طالبہ فاطمہ علی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے حالیہ تحقیق ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال براہ راست دماغی بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: انسٹاگرام صارفین کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لیے کوشاں

    پروفیسر اوڈی امیزی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے سبب طلباء ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور ہورہے ہیں اور اس کا بے جا استعمال ان کے دماغ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    ڈاکٹر مدینہ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اہداف، کلیدی پیغامات اور برانڈ کی تشہیر کی وضاحت کرنی ہوگی۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کئی طرح سے نوجوانوں پر اثر انداز ہورہا ہے کیونکہ یہ تنقید، احساس کمتری اور دیگر نفسیاتی عارضوں کی وجہ بن رہا ہے۔

  • دبئی: نوجوان لڑکے سے گاڑی چھیننے والے 5 جعلی پولیس اہلکاروں کو سزا

    دبئی: نوجوان لڑکے سے گاڑی چھیننے والے 5 جعلی پولیس اہلکاروں کو سزا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں نوجوان لڑکے کو اغوا کرنے اور گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 5 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی عدالت میں گزشتہ روز 11 سالہ بھارتی لڑکے کو اغوا کرکے اس سے گاڑی چھیننے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی، جج نے جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔

    دبئی کی عدالت سے سزا پانے والے پانچوں ملزمان پاکستانی شہری ہیں جن کی عمریں 25 سے 41 سال کے درمیان ہیں، ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق گاڑی چوری کا کیس گزشتہ سال 28 اکتوبر میں لاباب پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: دبئی: پاکستانی گارڈ کو اماراتی لڑکی کو ہراساں کرنے کےجرم میں سزا

    پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ملزمان نے بھارتی لڑکے کو گاڑی فارم ہاؤس سے اغوا کیا اور اس سے 150 اماراتی درم، موبائل فونز چھینا اور کچھ دور جاکر اسے چھوڑ کر گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

    ایک اور 32 سالہ پاکستانی ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان نے لڑکے کو فارم ہاؤس کے قریب اتارا اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے ۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری فنگرپرنٹس کی مدد سے عمل میں آئی اور ملزمان کے قبضسے سے موبائل فونز اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

    دبئی کی عدالت نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر تین سال کی سزا سنائی اور ملزمان کو سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔

  • قطری میڈیا امارات اور سعودیہ میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،قرقاش

    قطری میڈیا امارات اور سعودیہ میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،قرقاش

    ابوظبی: اماراتی وزیر برائے خارجہ امور انوارقرقاش نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’قطر نے دوسرے ممالک کے درمیان انتشارپیدا کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا‘۔

    تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خلیج پیدا کرنے یا دونوں برادر مسلمان ملکوں کے اتحاد کو پارا پارا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی،یمن اور ایران کے باب میں امارات اور سعودی عرب دونوں ایک صفحے پر ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں کہا کہ قطری میڈیا جہالت کا شکار ہے، اسے اندازہ نہیں کہ سعودی عرب اور مارات نے اتحاد کے لیے کتنی قربانیاں دی ہیں، دونوں ملکوں نے گہرے نفوذ پرمبنی تعلقات، بات چیت، دوستی، ایک دوسرے کے دفاع تحفظ کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

    انور قرقاش نے قطر اور اس کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی مذمت کی اور کہا کہ قطر نے دوسرے ممالک کے درمیان انتشارپیدا کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مفادات اور چیلنجز ایک ہیں اور دونوں ملک تمام مسائل کا مشترکہ حکمت علی کے تحت جواب دیں گے۔

  • دبئی، گھر کے کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی، 8 ماہ کی بچی جاں بحق

    دبئی، گھر کے کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی، 8 ماہ کی بچی جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 8 ماہ کی بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی، آگ لگنے کے واقعہ دبئی کے علاقے البشرا میں پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق کمرے میں جب آگ لگی تو معصوم بچی سو رہی تھی جبکہ اہل خانہ دوسرے کمرے میں موجود تھے۔

    کمانڈر انچیف دبئی پولیس میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے مطابق جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    دبئی پولیس کی جانب سے کمانڈر انچیف کو آگ لگنے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ کمانڈر انچیف نے واقعے کی واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    دبئی پولیس کے فیس بک پیج سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے سبب کمرہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل اماراتی ریاست راس الخیمہ میں واقع الورود کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی کے دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

    الورود میں پیش آنے والے آتشزدگی کے سانحے میں ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے 176 کمسن بچوں کو باحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا تھا۔

    سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اسکول کے عملے یا بچوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ البتہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کےلیے کیس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات، گرمی کا زور ٹوٹ گیا تیز بارش، موسم خوشگوار

    متحدہ عرب امارات، گرمی کا زور ٹوٹ گیا تیز بارش، موسم خوشگوار

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں راس الخیمہ ماسافی، اسفانی ودیگر میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    نیشنل میٹرولوجی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تیز بارش کی ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے موسم گرم رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

    بارش کے سبب ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی میں سفر کرنے والے افراد دھیان سے گاڑی چلائیں، ہوسکتا ہے کہ بارش کے باعث حد نگاہ کم ہوجائے۔

  • دبئی، 5 افراد کی 16 سالہ لڑکے سے زیادتی، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    دبئی، 5 افراد کی 16 سالہ لڑکے سے زیادتی، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں 5 افراد نے 16 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور مذکورہ واقعے کی ویڈیو بنا کر لڑکے کو بلیک میل کرتے رہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق پانچ اماراتی شہریوں کو 16 سالہ لڑکے سے دبئی کے ایک ویلا میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنانے پر دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کی عمریں 19 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔

    پراسیکیوٹر کے مطابق پانچ اماراتی نوجوانوں نے 16 سالہ لڑکے کو گاڑی سکھانے کے بہانے ایک ویلا میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے کے مطابق میں نے اسنیپ چیٹ پر ملزم سے رابطہ کیا اور اس سے درخواست کی کہ وہ مجھے گاڑی چلانا سکھا دے جس پر اس نے مجھے صبح سوا چھ بجے آنے کا کہا تھا۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزم نے مجھے اپنے چار دوستوں کے ساتھ گھر سے لیا اور گاڑی سکھانے کے بہانے ایک بنگلے میں لے گئے اور چاقو سے ڈراتے اور دھمکاتے رہے اور 8:30 بجے کے قریب مجھے گھر چھوڑ گئے۔

    متاثرہ لڑکے کے مطابق میں واقعے کے بعد اسکول گیا لیکن میرے ساتھ بیتے افسوسناک واقعے کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتاسکا، ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی سے کچھ کہا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے وقوعہ کے دوسرے روز رات کو اپنے بھائی کو واقعے کے بارے میں سب کچھ بتادیا جس کے بعد والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

    پولیس نے ملزمان کو ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا اور تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں مقدمے کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

  • دبئی میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دبئی میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ایک ویلا میں ایک شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے ویلا میں مصری شخص نے 35 سالہ فلپائی خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہی تھی، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

    پبلک پراسیکیوٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال 21 ستمبر کو پیش آیا جب 23 سالہ مصری نوجوان نے دبئی کے علاقے البادا کے ویلا میں فلپائنی خاتون کو صبح 4 بجکر 30 منٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    فلپائنی 35 سالہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میں اور مذکورہ نوجوان دبئی کے ویلا کے علیحدہ علیحدہ کمروں میں ٹھہرے ہوئے تھے، میں اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، جب آنکھ کھلی تو وہ کمرے سے جاچکا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارت: بی جے پی کا ایک اوررہنما خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

    زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

    دبئی پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے کرایا گیا جس کی رپورٹ پازیٹو آںے کے بعد ملزم کو ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ملزم مصری نوجوان اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دوسری عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو سال قبل دبئی کی عدالت نے کینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث دو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی جبکہ دو ملزمان زیادتی میں تعاون کے مرتکب پائے گئے تھے۔

  • نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ نیول فورسز یونٹ اورگن ٹاؤٹ نیول بیس بھی گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف نے ابو ظہبی شپ بلڈنگ یارڈ کا دورہ کیا۔

    ابو ظہبی شپ بلڈنگ یارڈ آمد پر چیئرمین شپ یارڈ نے نیول چیف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ نیول چیف کو شپ بلڈنگ یارڈ میں جہازوں کی تعمیر اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف نے نیول فورسز یونٹ اورگن ٹاؤٹ نیول بیس کا دورہ بھی کیا اور ان یونٹس کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دورے کے اختتام پر نیول چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں مممالک میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان باالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔