Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • رمضان المبارک، شارجہ میں 30 نئی مساجد کھول دی گئیں

    رمضان المبارک، شارجہ میں 30 نئی مساجد کھول دی گئیں

    شارجہ: ادارہ اسلامی امور کی جانب سے شارجہ کے مختلف علاقوں میں 30 نئی مساجد کھول دی گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے ادارہ اسلامی امور کی جانب سے شارجہ کے مختلف علاقوں میں یکم رمضان کو 30 نئی مساجد کھول دی گئی ہیں، نئی مساجد فن تعمیر کا شکار ہیں جہاں نمازیوں کو جدید ترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان نو تعمیر شدہ مساجد کا مقصد رمضان میں عبادت گزاروں کی بڑی تعداد کو پیش نظر رکھ کر انہیں جگہ کی تنگی کے احساس کے بغیر نماز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    ادارہ اسلامی امور کے رہنما الخیل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں تراویح اور تہجد میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مساجد کا رخ کرتی ہے، عام دنوں کے مقابلے میں یہ تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے جگہ تنگ ہوتی ہے ان نئی مساجد کے باعث معتکفین کو آسانی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: یواےای کی مساجد میں بغیر اجازت مذہبی تقریبات کا انعقاد غیر قانونی قرار

    انہوں نے کہا کہ نئی مساجد میں شاندار قالین بچھائے گئے ہیں، گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے ایئرکنڈیشنرز اور پارکنگ کی جگہ کی مختص کی گئی ہے۔

    شارجہ کے رہائشیوں نے رمضان میں حکومت کی جانب سے نئی مساجد کی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے عبادت گزاروں کو اکثر مقامات پر جگہ کی تنگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

  • دبئی، چار سالہ بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، بھارتی شہری گرفتار

    دبئی، چار سالہ بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، بھارتی شہری گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں 4 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں 4 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی، بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت میں ملزم نے اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کردیا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ چار سالہ عرب بچہ اپنی رہائشی بلڈنگ میں بنے پارک میں کھیل رہا تھا اس کی آنٹی بھی پارک میں موجود تھیں، آنٹی کی نظریں بچے سے ہٹیں تو وہاں موجود 32 سالہ بھارتی شہری اسے اپنے ساتھ لے کر چل دیا۔

    استغاثہ کے مطابق بچے نے جونہی خود کو کسی اجنبی کے پاس محسوس کیا تو رونے لگا جس پر ملزم نے اس کی آواز بند کرنے کے لیے اس کا منہ اپنے سینے میں دبا لیا۔

    مزید پڑھیں: خاتون کے اغواء اور جنسی زیادتی میں ملوث عرب شہری گرفتار

    بچے کی آنٹی نے جب ملزم کو تیز تیز قدموں سے بچے کو لے جاتا ہوئے دیکھا تو اس کا پیچھا کیا اور اس کے پاس پہنچ کر شور مچایا تو وہ بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون نے ملزم کی اپنے موبائل فون سے تصویر کھینچ لی تھی جس کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کیا۔

    ملزم نے اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کریا ہے، یہ واقعہ 21 فروری 2019 کو پیش آیا تھا جس کی رپورٹ البشرا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔

    عدالت کی جانب سے اس مقدمے کا فیصلہ 21 مئی 2019 کو سنایا جائے گا۔

  • دبئی، پاکستانی شہری نے وطن واپس نہ جانے کی خاطر ساتھی مزدور کی جان لے لی

    دبئی، پاکستانی شہری نے وطن واپس نہ جانے کی خاطر ساتھی مزدور کی جان لے لی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری نے وطن واپس نہ جانے کی خاطر بھارتی مزدور کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پاکستانی مزدور چاہتا تھا کہ وہ وطن واپس نہ جائے بلکہ جیل چلا جائے۔

    عرب میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کی جان لینے والے 27 سالہ پاکستانی مزدور کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے مطابق اس کی نازیبا تصاویر دیکھ کر بڑے بھائی نے اسے قتل کی دھمکی دی تھی، اس نے امارات میں رہنے کی خاطر یہ حرکت کی۔

    عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم نے بھارت سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی ملازم کو ایک کپڑے کی مدد سے اس کا گلا گھونٹ کر ہلاک کیا۔

    پولیس اہلکار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ واقعہ الحمر میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت میں دوپہر کے وقت پیش آیا، پولیس کو اطلاع دی گئی کہ کچھ غیرملکی مزدوروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران زخمی ہونے والا ایک مزدور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    مزید پڑھیں: دبئی :‌ قتل کے الزام میں پاکستانی شہری کو قید کی سزا

    بعدازاں پولیس کو دیگر مزدوروں نے بیان ریکارڈ کرایا کہ انہوں نے ملزم کو ایک کپڑے کی مدد سے ساتھی مزدور کا گلا گھونٹتے ہوئے دیکھا ہے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ اس کا ساتھی ورکر سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، اس نے جب اسے سوتا ہوا دیکھا تو اسے قتل کرنے کا ارادہ بنالیا، ملزم سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی تو اس کا کہنا تھا کہ ایک ساتھی نے نازیبا حالت میں تصاویر بھائی کو ارسال کردی تھی اور بڑے بھائی نے وطن واپسی پر قتل کی دھمکی دی تھی۔

    یہ واقعہ رواں سال 26 فروری کو پیش آیا جس کی رپورٹ الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی کیس کی مزید سماعت 13 مئی کو کی جائے گی۔

  • دبئی: ایک ماہ میں ایک لاکھ درہم جمع کرنے والا بھکاری گرفتار

    دبئی: ایک ماہ میں ایک لاکھ درہم جمع کرنے والا بھکاری گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں فقیروں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایشیائی بھکاری کو گرفتار کرکے ایک لاکھ درہم برآمد کرلیے گئے۔

    خلیج ٹائمز ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے قبل بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، ایک ایشیائی شہری کو دبئی کے علاقے القوز سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے ایک لاکھ درہم برآمد کیے گئے ہیں، مذکورہ بھکاری ہر ماہ ایک لاکھ درہم بھیک مانگ کر جمع کرتا تھا۔

    بریگیڈیئر عبدالحمید عبداللہ الہاشمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل بھکاریوں کی بڑی تعداد وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات پہنچتی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اپنی زکوٰۃ عطیات دیکھ بھال کر مستحق لوگوں کو فراہم کریں۔

    انہوں نے کہا کہ فقیر جس ٹور کمپنی کے ذریعے دبئی پہنچا تھا اسے 200 درہم جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ اس عمل کو دوبارہ دہرانے پر کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: عمرے کے بہانے مدینے میں موجود 210 بھکاری گرفتار

    قائم مقام ڈائریکٹر پولیس کا کہنا تھا کہ بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن رمضان المبارک کی آمد سے قبل کیا گیا ہے، فقیروں کے خلاف آپریشن کو ’ٹو گیدر اگینسٹ بیگر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قبل ازیں ایک خاتون فقیر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جو اپنے نومولود بچے کو گود میں لے کر بھیک مانگ رہی تھی۔

    دبئی پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق فقیروں کے خلاف 2018 میں کیے جانے آپریشن میں 243 فقیروں میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    اسلامک افیئر ڈیپارٹمنٹ کے محمد مہدی کا کہنا تھا کہ 17 چیئرٹیبل سوسائٹیز قائم کی گئی ہے عوام اپنے زکوٰۃ و عطیات مذکورہ سینٹر میں جمع کراکے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

  • سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ پیر کو ہوگا

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ پیر کو ہوگا

    ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب، یو اے ای میں پہلا روزہ 6 مئی بروز پیر کو ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا ہے، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ پیر 6 مئی کو ہوگا۔

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، امریکا اور آسٹریلیا میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

    سعودی عرب میں کل بروز اتوار 29 شعبان المعظم ہوگا جس کے بعد پیر 6 مئی کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

    عرب ماہرین کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے اور اسی بنا پر متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، ودیگر ممالک میں بھی رویت ہلال کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں۔

  • متحدہ عرب امارات، تین سالہ بچی اپارٹمنٹ سے گر جاں بحق

    متحدہ عرب امارات، تین سالہ بچی اپارٹمنٹ سے گر جاں بحق

    عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں تین سالہ بچی اپارٹمنٹ کے چھٹے فلور سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ریاست عجمان کی شیخ خلیفہ اسٹریٹ میں اپارٹمنٹ کے چھٹے فلور سے 3 سالہ بچی گر جاں بحق ہوگئی، بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تین سالہ بچی گھر میں اکیلی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کو فوری طور پر شیخ خلیفہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ سو رہی تھی جب میں اپنے دوسرے بچوں کو اسکول سے لینے گئی واپس آئی تو یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوچکا تھا۔

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب بچی کی والدہ واپس آئی تو بچی بالکونی کی چیئر پر بیٹھی کہ اچانک گر گئی وہ اس کو اوپر سے تھامنے میں ناکام رہیں۔

    مزید پڑھیں: عجمان، شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور سے بچے کو گرنے سے بچالیا

    پولیس کی جانب سے افسوسناک حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جبکہ بچی کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عجمان میں شامی شہری نے فلیٹ کے ساتویں فلور کی کھڑکی سے بچے کو گرنے سے بچایا تھا، پولیس کی جانب سے نوجوان کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

    شامی شہری انیس العرابی نے اپنے رہائشی فلیٹ کی کھڑکی سے باہر دیکھا تو سامنے والی بلڈنگ پر انہیں تین سالہ بچہ کھڑکی سے باہر لٹکتا نظر آیا، وہ فوری طور پر مذکورہ فلیٹ پر پہنچے۔

    تیس سالہ العرابی کا کہنا تھا کہ دروازہ کھٹکھٹانے پر گھریلو ملازمہ باہر آئی، بچے کے والدین اس وقت گھر پر نہیں تھے، ملازمہ سے کچھ کہہ بغیر میں اس کمرے کی جانب گیا جہاں بچہ خطرناک انداز میں باہر کو لٹکا ہوا تھا اور گرنے ہی والا تھا تاہم میں نے اسے بچایا اور گلے سے لگا لیا۔

  • امارات، واٹس ایپ پر بلاک کرنے پر بنگلہ دیشی شہری نے اپنی دوست کو قتل کردیا

    امارات، واٹس ایپ پر بلاک کرنے پر بنگلہ دیشی شہری نے اپنی دوست کو قتل کردیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہری نے اپنی دوست کو واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے پر قتل کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہری نے اپنی دوست کو واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے پر اسے قتل کردیا، ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تیس سالہ بنگلہ دیشی شہری نے ناصرف خاتون کو قتل کیا بلکہ اس کا موبائل فون بھی چرایا، ملزم کو 10 سالہ قید کے علاوہ موبائل فون کی چوری پر بھی 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    ملزم کو سزا مکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جائے گا، افسوس ناک واقعہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو الرفا کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا، دو بچے زخمی

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مقتولہ نے 7 ہزار رقم کا تقاضا کیا تھا اور واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے پر اس سے انتہائی قدم اٹھایا۔

    عینی شاہد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے ملزم کو کمرے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا، وہ مجھ سے جھوٹ بول رہا تھا اس کے کپڑے پر خون کے دھبے نمایاں تھے جسے وہ تولیے سے چھپانے کی ناکام کوشش کررہا تھا۔

    ملزم نے عدالت میں انکشاف کیا کہ میں اپنی دوست سے جنسی تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا مگر وہ مجھ سے رقم کا تقاضا کررہی تھی۔

    فرانزک رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ سینے جکڑنے وجہ سے ہوئی کیونکہ مقتولہ کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔

  • عجمان، ’پب جی‘ گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

    عجمان، ’پب جی‘ گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

    عجمان: متحدہ عرب امارات میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے عجمان میں 20 سالہ خاتون نے ’پب جی‘ کھیلنے سے منع کرنے پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں 20 سالہ خاتون نے شوہر کی جانب سے پب جی آن لائن گیم کھیلنے سے روکنے پر طلاق کا مطالبہ کردیا۔

    عجمان پولیس کے کیپٹن وفا خلیل الحسینی کے مطابق ہمیں متحدہ عرب امارات میں بہت سے شادی شدہ جوڑے آن لائن پب جی گیم کھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 20 سالہ عرب خاتون اپنی شکایت لے کر آئی اور کہا کہ میرے شوہر کی جانب سے مجھے پب جی گیم کھیلنے پر روکا جارہا ہے لہٰذا مجھے اس سے چھٹکارا دلایا جائے۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، والدین کا ’پب جی‘ گیم پر پابندی کا مطالبہ

    عرب خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی زندگی جینے کا پورا اختیار ہے میں اپنے مائنڈ کو فریش کرنے کے لیے گیم کھیل رہی تھی جس سے مجھے منع کیا گیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں آن لائن گیم کسی اجنبی کے ساتھ نہیں کھیل رہی تھی بلکہ اپنے دوستوں اور کزن کے ہمراہ کھیل رہی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں متحدہ عرب امارات میں والدین نے انتظامیہ سے آن لائن گیم ’پب جی‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پب جی گیم نوجوان نسل پر برے اثرات مرتب کررہا ہے۔

    دبئی میں ایک طالب علم کی والدہ گلناز عارف نے کہا کہ پب جی گیم پر پابندی ضرور لگانی چاہئے، مذکورہ گیم بچوں کے ذہنوں پر برے اثرات مرتب کررہا ہے، بچوں کا پڑھائی میں دل نہیں لگتا وہ صرف گیم جیتنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔

  • دبئی میں سپر سیل، مختلف اشیاء پر 90 فی صد رعایت

    دبئی میں سپر سیل، مختلف اشیاء پر 90 فی صد رعایت

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں تین روزہ رعایتی سیل کا نعقاد 2 سے 4 مئی تک ہوگا، جہاں صارفین مختلف اشیاء 90 فی صد خصوصی رعایت پر حاصل کرسکیں گے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک سے قبل رعایتی سیل کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں 28 بڑی ریٹیلرز کمپنیوں کی جانب سے اشیاء پر 90 فی صد رعایت دی جارہی ہے۔

    رمضان اور عید کی آمد سے قبل 90 فیصد رعایتی سیل متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے اپنے پیاروں کے لیے گفٹ اور دیگر آئٹمز خریدنے کا نادر موقع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس منعقد کی جانے والی لوٹ سیل سے نہ صرف مقامی باشندوں، غیر ملکی مزدوروں بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی استفادہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 60 فیصد خصوصی رعایت پر خریداری کرنے کا نادر موقع

    رعایتی سیل کے علاوہ شہریوں کے لیے اپنی فیملی اور بچوں کے ہمراہ شاپنگ مال میں آمد کے موقع پر بیلون ٹوئسٹنگ اور فیس پینٹنگ کا منفرد اقدام کیا گیا ہے۔

    رعایتی سیل دبئی کے آؤٹ ولیج میں ہوگی جبکہ اس کے اوقات کار صبح دس بجے سے لے کر رات 12 بجے تک ہوں گے، اس کے علاوہ ایف اینڈ بی آؤٹ لیٹ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے رات 1 بجے تک ہوں گے۔

    دبئی میں مقیم شہریوں کے لیے مشورہ ہے کہ اگر وہ دبئی یا گرد و نواح میں موجود ہیں تو لوٹ سیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا شیڈول پہلے سے ہی ترتیب دیں کیونکہ یہی وہ نادر موقع ہے کہ آپ اپنے پیاروں کے لیے قیمتی اشیاء کم قیمت میں خرید سکتے ہیں۔

  • عجمان، ٹریفک حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق

    عجمان، ٹریفک حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق

    عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں موٹرسائیکل کے حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عجمان میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بیریئر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 25 سالہ مقامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

    عجمان پولیس کے مطابق حادثہ شیخ زید روڈ کے قریب صبح پیش آیا، ایمبولینس فوری موقع پر پہنچیں تاہم نوجوان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے سبب نوجوان کو گہری چوٹیں آئیں جو اس کی موت کا سبب بنیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    عجمان پولیس کے ہیڈ میجر فہد الخاجہ کا کہنا ہے کہ شہری ڈرائیونگ کے دوران اسپیڈ لمٹ کا خیال رکھیں تاکہ حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

    NAT-190424-AJMAN-1-(Read-Only)

    مزید پڑھیں: عجمان، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عجمان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کے سبب کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں مصر سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی جو اس کی موت کی وجہ بنی جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور 3 اور 4 سالہ بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔