Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • دبئی میں ’کچھ بھی ناممکن نہیں‘ کے نام سے نئی وزارت کے قیام کا اعلان

    دبئی میں ’کچھ بھی ناممکن نہیں‘ کے نام سے نئی وزارت کے قیام کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں نئی وزارت کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نام ’کچھ بھی ناممکن نہیں’ ہے، نئی وزارت کا کوئی وزیر مقرر نہیں ہوگا تاہم کابینہ کے تمام ارکان اس کے رکن ہوں گے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں ایک غیرروایتی وزارت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے نئی وزارت کا نام ’اللامستحیل’ ہے جس کا مطلب ’کچھ بھی ناممکن نہیں‘ کی وزارت ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نئی وزارت کا کوئی وزیر مقرر نہیں ہوگا تاہم کابینہ کے تمام ارکان اس کے رکن ہوں گے، کچھ بھی ناممکن نہیں وزارت مستقبل کے امکانات کا جائزہ لے گی، اسے امکانات کی وزارت کا نام بھی دیا جاسکتا ہے۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس نئی وزارت کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ امارات کی حکومت کے تحت ایک نئی اور غیرروایتی وزارت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے اس کا نام وزارت کچھ بھی ناممکن نہین رکھا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ہماری ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں، ہم ناممکنات کو ممکن بنائیں گے اسی لیے وزارت کا نام ہی کچھ بھی ناممکن نہیں رکھا ہے۔

    قبل ازیں امارت اس طرح کی غیر روایتی وزارتوں کے قیام کا فیصلہ کیا تھا ان میں سے ایک وزارت خوشی بھی ہے، اسی طرح وزازرت رواداری اور وزارت نوجوانان کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

    نئی وزارت پر ٹویٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امارات نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ناممکنات کو ممکن بنا کر دکھایا ہے۔

  • ایران میں سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب اور امارات کی امداد

    ایران میں سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب اور امارات کی امداد

    ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ایران میں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک اور دیگر سامان کی صورت میں امداد فراہم کی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرکاری امدادی ادارے ہلال احمر کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ ریلیف پروگرام کے تحت امدادی سامان سے لدا ہوا ہوائی جہاز ایران بھیجا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اماراتی ہلال احمر کی طرف سے 95 ٹن امدادی سامان لے کر ایک طیارہ تہران پہنچا، اس امدادی پروگرام کا مقصد ایران میں حالیہ ایام میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں متاثرہ شہریوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کو یقینی بنانا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی سی ون تھرٹی طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کرایران پہنچ گیا

    امدادی سامان میں کھانے کی اشیاء، خیمے اور کپڑے شامل ہیں، ایران بھیجے جانے والے امدادی طیارے میں سعودی عرب کی جانب سے بھی امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں بارشوں اور سیلاب سے پندرہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مارچ اور اپریل کے اوائل میں سیلاب کے باعث 75 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 19 مارچ کو سیلاب کے سبب 1900 کے قریب شہر اور گاؤں متاثر ہوئے تھے، 86 ہزار افراد سیلاب کے سبب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔

  • ملیے ایئربس اے380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ سے

    ملیے ایئربس اے380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ سے

    ابو ظبی : متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی عائشہ المنصوری نے ایئربس اے 380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلا ت کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں رہنے والی خاتون عائشہ المنوری نے تاریخ رقم کر دی اور ایئر بس اڑانے الی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہے۔

    عائشہ کے پائلٹ بننے کے سفر کا آغاز اس وقت ہوا جب اس کی پائلٹ بہن نے عائشہ کو العین کے ایئر شو کا دورہ کروایا۔

    عائشہ نے اماراتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایئر شو میں کچھ افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے بتایا کہ اتحاد ایئرلائن نے نیشنل کیڈٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمھیں بھی شرکت کرنی چاہیے اور میں اتحاد کے پروگرام میں شامل ہوگئی اور آٹھ ماہ بعد میں اتحاد ایئرلائن کی ایک تربیت یافتہ پائلٹ ہوں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عائشہ المنصوری کی پہلی پرواز ایئربس اے 380 کی ہے جو ابو ظبی سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے پرواز کرے گی۔

    عائشہ نے بتایا کہ اے 380 اڑانے کا اپنا ہی مزہ ہے، یہ بہت بڑا طیارہ ہے لیکن اس کا کنٹرول بلکل اے 320 کی مانند ہے، میں طیارہ اڑاتے ہوئے بہت محظوظ ہوتی ہوں۔

    عائشہ نے المنصوری اپنے خاتون سینئر پائلٹ ہونے کے کرادر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں دیگر خواتین و نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثبت مثال ہوں‘۔

  • ابوظبی: بھارتی ریسٹورنٹ صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بند کردیا گیا

    ابوظبی: بھارتی ریسٹورنٹ صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بند کردیا گیا

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوراک کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورت حال کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے ابوظبی میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوراک کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورت حال کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریسٹورنٹ حفظان صحت کے ضابطوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کے باعث شہریوں کی صحت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں امریکا سے انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد

    ترجمان ابوظبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی رشید القاسمی نے کہا کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو اس سے پہلے متعدد بار وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس بار ریسٹورنٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق بھارتی ریسٹورنٹ کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غذائی معیار اور صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ سال دو مرتبہ جبکہ پچھلے دو ماہ سے مستقل وارننگ دی جارہی تھیں تاہم ریسٹورنٹ مالک پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

    رشید القاسمی نے ابوظبی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی ریسٹورنٹ میں غذا یا صفائی کا معیار تسلی بخش نہ پائیں تو فوراً رپورٹ درج کریں، مذکورہ ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • متحدہ عرب امارات، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا کم عمر نوجوان گرفتار

    متحدہ عرب امارات، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا کم عمر نوجوان گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں پولیس نے نوجوان کو خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر حراست میں لے لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ریاست راس الخیمہ میں 18 سالہ عرب نوجوان کو دوران ڈرائیونگ اسٹنٹ دکھانے پر حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے شکایت درج کرانے پر کارروائی کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے دوران ڈرائیونگ پبلک پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، شکایت درج کرانے کے دو گھنٹے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔

    اٹھارہ سالہ نوجوان پر خطرناک ڈرائیونگ اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ نوجوان نے چھ ماہ قبل ہی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا جبکہ گاڑی اس کے والد کے نام پر تھی، مزید تحقیقات کے لیے کیس کو متعلقہ حکام کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ابوظہبی : بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 342 بچے گرفتار

    واضح رہے کہ متحدہ عرب ٹریفک قوانین کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم جرمانہ، 23 ٹریفک پوائنٹس میں کمی اور 60 دن کے لیے گاڑی تحویل میں لے لی جاتی ہے۔

    کرنل احمد النقبی کے مطابق گزشتہ سال خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 410 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، دوران ڈرائیونگ مقرر کردہ حد رفتار میں گاڑی چلائیں بصورت دیگر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • دبئی: ویب سائٹس ہیک کرنے پر بھارتی شہری کو 3 ماہ قید کی سزا

    دبئی: ویب سائٹس ہیک کرنے پر بھارتی شہری کو 3 ماہ قید کی سزا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہری کو 15 ویب سائٹس ہیک کرنے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سنادی گئی، سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کردیا جائے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق 33 سالہ بھارتی آئی ٹی پروگرامر نے اپنے مالک کی جانب سے تنخواہ میں کٹوتی پر 15 کلائنٹس کی ویب سائٹس ہیک کی تھیں جس کا الزام ثابت ہونے پر اسے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، سزا پوری ہونے کے بعد ملزم کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

    دبئی کی عدالت نے بھارتی شہری کو ویب سائٹس ہیک کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں سزا سنائی تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: دبئی :‌برطانوی سیاح سے جنسی ہراسگی، بھارتی شہری کو قید کی سزا

    کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر پروگرامر نے تنخواہ سے 4 ہزار درہم کی کٹوتی کے بعد ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    کمپنی کے مالک کے مطابق بھارتی شہری نے دوسرے کمپیوٹر پروگرامر کو دھمکی دی تھی کہ اگر کمپنی نے میرے پیسے واپس نہیں کیے تو ویب سائٹس ہیک کرلوں گا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے لیپ ٹاپ سے ملنے والے ڈیٹا سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس نے ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی تھی تاہم بھارتی شہری نے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

  • دبئی کے ولی عہد نے برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو شیئر کردی

    دبئی کے ولی عہد نے برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو شیئر کردی

    ابوظبی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو شیئر کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آسمانی بجلی کے برج خلیفہ کی چوٹی سے ٹکرانے کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے۔

    گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، کئی علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے تھے، بارشوں کے باعث متعدد اسکول بھی بند کردیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: ابوظہبی: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم

    یاد رہے کہ کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی پیش آئے، جبکہ جبل جیس میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے سڑک ٹوٹنے سے ایک ٹرک پھنس گیا اور تین سو کاریں بھی پھنس گئیں۔

    کئی علاقوں میں بارش کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں متاثر ہے، فجیرہ اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی تھی۔

  • امید ہے فوجی کونسل عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی، یو اے ای

    امید ہے فوجی کونسل عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی، یو اے ای

    ابوظبی : اماراتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان کو سوڈان کی عبوری کونسل کا نیا چیئرمین بنانے پر خیر مقدم کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں افریقی ملک سوڈان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی پر عوامی تحریک اور نئی عبوری کونسل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی حکومت امید کرتی ہے کہ سیاسی تبدیلی سوڈانی عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گی۔

    اماراتی حکومت کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ امید ہے نئی عبوری کونسل سوڈانی عوام کی خواہشات کی ترجمان بنے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی صدر کی جانب سے سوڈان میں فوجی کونسل کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے اور عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے پر غور کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سوڈان ایک نئے دور سے گزر رہا ہے، امید ہے کہ عوام اور فوجی مل کر سوڈان کو درپیش مسائل سے نکالنے میں ایک دوسرے کے معاون ثابت ہوں گے اور ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کریں گے۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • عجمان، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    عجمان، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق عجمان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کے سبب کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں مصر سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

    ٹریفک حادثہ الزورا کے علاقے میں الاتحاد کے روڈ کے قریب پیش آیا جب گاڑی اچانک 49 سالہ مصری ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بیریئر سے جاٹکرائی۔

    پولیس کے مطابق ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی جو اس کی موت کی وجہ بنی جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور 3 اور 4 سالہ بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    عجمان پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون اور ان کے بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    لیفٹیننٹ کرنل سیف عبداللہ الشمسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران تمام تر توجہ سڑک پر مرکوز رکھا کریں، خصوصاً دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کسی خوفناک حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ڈرائیونگ کرتے وقت سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔

  • ابوظبی کی عدالت نے ایشیائی باشندے کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی

    ابوظبی کی عدالت نے ایشیائی باشندے کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایشیائی باشندے کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کی عدالت نے کزن کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا، ملزم نے مقتول سے 400 درہم کی رقم ادھار لے رکھی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں کزن مختلف فارموں میں کام کرتے تھے، مقتول نے ملزم سے جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس پر ان دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، وقوعہ کی شام کو مجرم اپنے کزن کے پاس گیا اور کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    قتل کرنے کے بعد مجرم نے اپنے کزن کی ٹانگ میں رسی باندھی اور اس کی لاش کو گھسیٹتا ہوا اپنے مالک کے فارم ہاؤس لایا اور ایک گڑھا کھود کر اسے دفنا دیا۔

    مزید پڑھیں: دبئی: اپنے ہی بچوں‌کو قتل کرنے کی کوشش، سنگ دل ماں کو پانچ سال قید کی سزا

    مقتول کا کئی گھنٹوں بعد کچھ پتا نہ چلا تو فارم کے مالک نے اس کی تلاش شروع کروائی، ایک ملازم کو فارم ہاؤس کے قریب بدبو کا احساس ہوا تو وہ گڑھے کے پاس گیا اور گڑھے کو کھودا گیا تو مقتول کی لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

    مقامی عدالت نے ملزم کو بہیمانہ قتل پر موت کی سزا سنائی جس کے خلاف اس نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جہاں اس کی درخواست رد کردی گئی۔