Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • دبئی: رشوت ٹھکرانے والے پولیس افسر کو ترقی مل گئی

    دبئی: رشوت ٹھکرانے والے پولیس افسر کو ترقی مل گئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 50 ہزار درہم رشوت ٹھکرانے والے پولیس افسر کو ترقی دے دی گئی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں 50 ہزار درہم رشوت لینے سے انکار پر حکام کی جانب سے ترقی دے دی گئی، پولیس افسر کو اس کی ایمانداری پر سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

    دبئی پولیس چیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے مطابق پولیس افسر محمد عبداللہ بیلا نے بھاری رشوت لینے سے صاف انکار کیا۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے الموہسنا میں پولیس افسر کو گینگ کی جانب سے شراب کی فروخت نہ روکنے پر 30 ہزار درہم ایڈوانس اور گاڑی کی رشوت دی گئی اور کہا گیا کہ 50 ہزار درہم ہر ماہ ادا کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار

    دبئی پولیس کے فیس بک پیج کے مطابق دبئی پولیس چیف کی جانب سے محمد عبداللہ کو سرٹیفکیٹ اور ترقی کے علاوہ نقد رقم بھی بطور انعام دی گئی۔

    پولیس افسر نے دبئی پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے یہ بہت ہی اعزاز کی بات ہے، میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، عبداللہ کے ساتھی پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ نہایت ہی ایمانداری اور جانفشانی سے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل دبئی پولیس نے پاکستانی شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے جعلی پولیس اہلکاروں کے 7 رکنی گینگ کو گرفتار کیا تھا، گروہ نے پاکستانیوں سے 3.5 ملین درہم کی رقم لوٹی تھی۔

    گرفتار ملزمان میں 39 سالہ اماراتی، 38 سالہ شامی شہری شامل تھے جبکہ دیگر 5 ملزمان کا تعلق دیگر ممالک سے تھا۔

  • دبئی میں پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار

    دبئی میں پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکاروں کا گینگ گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے پاکستانی شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے جعلی پولیس اہلکاروں کے 7 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گروہ نے پاکستانیوں سے 3.5 ملین درہم کی رقم لوٹی تھی۔

    گرفتار ملزمان میں 39 سالہ اماراتی، 38 سالہ شامی شہری شامل ہیں جبکہ دیگر 5 ملزمان کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

    چار پاکستانی شہریوں کی جانب سے ملزمان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری میں پاکستانی شہری اپنی گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے ان سے شناخت دکھانے کے بہانے رقم ہتھیا لی تھی۔

    متاثرہ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خود کو پولیس آفیسر ظاہر کیا اور ہماری رقم کے بارے میں شواہد پوچھنے لگے تاہم رقم اپنے پاس رکھ لی اور کہا کہ یہ پیسے مقدمے کے ہیں فیصلہ آنے کے بعد واپس ملیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ رہائی پانے کے بعد مذکورہ پولیس اسٹیشن گئے اور اپنے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات معلوم کیں تو پتہ چلا کہ ان کے خلاف تو کوئی مقدمہ درج ہی نہیں ہوا ہے جس پر وہ حیران رہ گئے اور وہیں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی، کیس کا فیصلہ 2 اپریل کو سنایا جائے گا۔

  • دبئی کی محبت جھیل پر 9 چینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

    دبئی کی محبت جھیل پر 9 چینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی محبت جھیل پر 9 چینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی محبت جھیل پر 9 چینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی، محبت آئس لینڈ پر پہلی بار اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جسے بے حد سراہا جارہا ہے۔

    اجتماعی شادی چینی رسم و رواج کے تحت کی گئی، چینی جوڑوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چائنیز جوڑوں کی اجتماعی شادی کا مقصد متحدہ عرب امارات اور چائنا کے درمیان سیاحت کو فروغ دینا اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔

    شادی کی تقریب کے انتظامات میں متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر 18 چائنیز شہریوں نے اہم کردار ادا کیا۔

    اجتماعی شادی کا تقریب کا مقصد یہ بھی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف ممالک کے کلچرل کو روشناس کرایا جاسکے تاکہ اپنے پیاروں سے دور موجود شہری یہاں گھر جیسا محسوس کرسکیں۔

  • دبئی: سانحہ کرائسٹ چرچ کا جشن منانے والے نوجوان کو ڈی پورٹ کردیا گیا

    دبئی: سانحہ کرائسٹ چرچ کا جشن منانے والے نوجوان کو ڈی پورٹ کردیا گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا جشن منانے والے نوجوان کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے ڈی پورٹ کردیا۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سانحہ کرائسٹ چرچ میں 50 مسلمانوں کی شہادت پر جشن منانے والے نوجوان کو اماراتی کمپنی نے نوکری سے برطرف کرتے ہوئے ڈی پورٹ کردیا۔

    سیکیورٹی کمپنی ٹرانس گارڈ کی جانب سے نوجوان اور ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نوجوان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر سانحہ کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کی شہادت پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

    کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر گریک وارڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے مذہب مخالف پروپیگنڈے پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے، اس طرح کے عمل پر کوئی بھی ہو نوکری سے برطرف اور ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

    سیکیورٹی کمپنی نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اس شخص کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ چھوڑ دو، مانچسٹر کی جامع مسجد میں انتہا پسند کی کال

    واضح رہے کہ دنیا بھر سے کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی جمعے کے روز آذان کو تمام ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    چند روز قبل آسٹریلوی دہشت گرد کی جانب سے نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 50 نمازی شہید ہوگئے تھے جن میں 9 پاکستانی شامل تھے جبکہ ایک پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک ہے۔

    یاد رہے کہ آج دو پاکستانی شہریوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے اور ان کو نیوزی لینڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ دہشت گرد کو نیوزی لینڈ کی پولیس نے دو مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد تیسرے ہدف کی جانب بڑھنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا تھا، اس پر چند روز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

  • ابوظبی: خاتون کو شوہر کو سرپرائز دینا مہنگا پڑ گیا

    ابوظبی: خاتون کو شوہر کو سرپرائز دینا مہنگا پڑ گیا

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست العین میں خاتون کو پلاسٹک سرجری کروا کر شوہر کو سرپرائز دینا اہلیہ کو مہنگا پڑ گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ریاست العین میں خاتون نے شوہر کو سرپرائز دینے کے لیے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی تاکہ وہ اور جاذب النظر دکھائی دے تاہم شوہر کو بیوی کی یہ تبدیلی پسند نہیں آئی اور اس نے خاتون کو طلاق دے دی۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون کا شوہر دو ماہ کی ٹرپ پر کسی دوسرے ملک میں موجود تھا خاتون نے واپسی پر اسے سرپرائز دینے کے لیے العین کے اسپتال سے سرجری کرائی اور چہرے سے رنکلز کا خاتمہ کیا۔

    عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ مجھے ’نیچرل بیوٹی‘ پسند ہے اور پلاسٹک سرجری کرانے والی خاتون سے سخت نفرت ہے۔

    یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد خاتون کے چہرے پر کیا اثرات نمودار ہوئے تھے۔

     مزید پڑھیں: دبئی: موبائل میں بیلنس لوڈ نہ کروانے پر بیوی نے طلاق مانگ لی

    خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹرز نے پلاسٹک سرجری کروانے کا کہا تھا اگر انہیں یہ عمل پسند نہیں ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں لیکن خاتون شوہر کو قائل کرنے میں ناکام رہیں۔

    خاتون کے شوہر نے طلاق کے لیے العین کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی، فریقین کے درمیان صلح کی ہر ممکن کوشش کی گئی جس میں ناکامی کے بعد خاتون کو طلاق دے دی گئی۔

    واضح رہے کہ معمولی باتوں پر عرب امارات میں طلاق کوئی نئی بات نہیں ہے چند ماہ سے امارات میں طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اماراتی خاتون نے شوہر کی جانب سے موبائل میں 50 درہم کا بیلنس لوڈ نہ کروانے پر خلع مانگ لی تھی۔

  • آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: قومی کرکٹ ٹیم آج یو اے ای روانہ ہوگی

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: قومی کرکٹ ٹیم آج یو اے ای روانہ ہوگی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آج یو اے ای روانہ ہوں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے، سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان، امام الحق، عمراکمل، شان مسعود، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، سعد علی، یاسر شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین، عابد علی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

  • سعودی شہزادہ البنداری بن عبدالرحمان انتقال کرگئے

    سعودی شہزادہ البنداری بن عبدالرحمان انتقال کرگئے

    ریاض: سعودی شہزادہ البنداری بن عبدالرحمان بن فیصل بن عبدالعزیز السعود رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، دبئی کے ولی عہد نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ البنداری بن عبدالرحمان بن فیصل انتقال کرگئے، دبئی کے وزیراعظم اور نائب صدر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے شہزادے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیخ خلیفہ نے دعائے مغفرت کی ہے۔

    شیخ خلیفہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ البنداری بن عبدالرحمان کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ سعد بن فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    دبئی کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے ولی عہد، شیخ محمد زید بن النہیان، ابوظبی کے ولی عہد، ڈپٹی سپریم کورٹ کمانڈر یو اے ای آرمی فورسز ودیگر نے بھی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے شہزادہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    شہزادہ البنداری بن عبدالرحمان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل سعودی شہزادہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کرگئے تھے۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز، لوگو کی تقریب رونمائی

    پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز، لوگو کی تقریب رونمائی

    کراچی: پاکستان اور آستریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی، پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے اسپانسر کے ساتھ لوگو کی رونمائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 22 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لوگو کی رونمائی کردی گئی، پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے کہا کہ کوشش تھی آسٹریلیا ون ڈے سیریز پاکستان میں کھیلتی، یو اے ای ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد دے گی۔

    ذاکر خان نے کہا کہ کچھ اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا ہے، امید ہے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے اور سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: عثمان خواجہ کی ’اسٹرائیک‘، آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دوسرا میچ 24 مارچ کو شارجہ جبکہ تیسرا میچ 27 مارچ کو ابوظبی میں ہوگا، گرین شرٹس اور کینگروز کی ٹیمیں چوتھے میچ میں 29 مارچ کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

    سیریز کا آخری ون ڈے میچ 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اب تک پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 98 میچ کھیلے جاچکے ہیں جس میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، آسٹریلیا نے 62 جبکہ قومی ٹیم نے 32 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2002 میں آسٹریلیا میں ہی کامیابی حاصل کی تھی جس میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

  • پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کا ترک صدر اور ولی عہد یو اے ای سے رابطہ

    پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کا ترک صدر اور ولی عہد یو اے ای سے رابطہ

    اسلام آباد: خطے میں بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کے اقدامات کے تناظر میں وزیرِ اعظم عمران خان نے آج عالمی رہنماؤں سے خصوصی رابطے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق خطے میں پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے لیے پڑوسی ملک بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے نفرت انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے امن کوششوں پر رجب طیب اردوان کو اعتماد میں لیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    دوسری طرف خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔

    ذرایع کے مطابق ترک صدر نے وزیرِ اعظم عمران خان کی امن کے لیے مذاکرات کی کوششوں کی تعریف کی، دوسری طرف وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کوششوں پر رجب طیب اردوان کو اعتماد میں لیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ایرانی قیادت سے بھی رابطے جاری ہیں۔

    ادھر، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے پاک بھارت وزرائے اعظم کو فون کر کے خطے میں جاری کشیدگی پر گفتگو کی، شیخ محمد بن زید نے وزیرِ اعظم کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے ان کی امن کی کوششوں کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں:   دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، مائیک پومپیو

    شیخ محمد بن زید نے عمران خان اور نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائیلاگ اور رابطوں پر زور دیا۔

    یو اے ای کے ولی عہد نے کہا کہ پاک بھارت قیادت حالیہ واقعات سے نمٹنے کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیں۔

  • متحدہ عرب امارات، فون نمبر کی دوبارہ رجسٹریشن، نوجوان نے مہنگی گاڑی جیت لی

    متحدہ عرب امارات، فون نمبر کی دوبارہ رجسٹریشن، نوجوان نے مہنگی گاڑی جیت لی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں نوجوان نے موبائل فون نمبر کی دوبارہ رجسٹریشن کرواکے مہنگی گاڑی جیت لی۔

    عرب میڈیا کے مطابق بھارتی شہری بلویر سنگھ نے اپنے موبائل نمبر کی دوبارہ رجسٹریشن کرواکے لگژری سپر کار میکلرین جیت لی جس کی مالیت سات لاکھ پچاس ہزار درہم ہے۔

    بھارتی شہری بلویر سنگھ متحدہ عرب امارات میں کار پینٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں نے موبائل نمبر کی دوبارہ رجسٹریشن کرواکے اتنی مہنگی گاڑی جیت لی ہے۔

    متحدہ عرب امارات ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (ای آئی ٹی سی) کی جانب سے 31 جنوری سے قبل موبائل فون سم کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کی صورت اسے دوبارہ رجسٹرڈ کروانے پر انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    کمپنی کے مطابق 31 جنوری سے قبل جن اماراتی شہریوں کی جانب سے موبائل فون کی دوبارہ رجسٹریشن کرائی گئی ہے انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے انعام دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: دبئی : اردن کے شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی

    لگژری کار جیتنے والے بلویر سنگھ کا تعلق بھارت کے شہر پنجاب کے چھوٹے سے قصبے سے ہے، وہ متحدہ عرب امارات میں دس سال سے مقیم ہیں اور کار پینٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

    بلویر سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے دوست شاپنگ کے ذریعے لکی کوپن حاصل کرتے رہتے ہیں تاکہ بڑا انعام حاصل کرسکیں لیکن آج کا دن ان کے لیے بہت ہی اہم ہے۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ ’پیر‘ کا دن میرے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے، اس سے قبل میرے بیٹے کی پیدائش بھی 14 جنوری پیر کے دن ہوئی تھی۔

    بلویر سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہوں نے کبھی گاڑی نہیں چلائی ہے اور نہ ہی ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے۔

    بھارتی شہری نے لگژری کار 6 لاکھ 25 درہم میں فروخت کردی اور اس سے حاصل کردہ رقم کو کسی بزنس میں انویسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔