Tag: یو اے ای

یو اے ای

متحدہ عرب امارات سے تازہ ترین خبریں اور معلومات

یو اے ای

  • ابوظہبی کے ولی عہد کی بچپن کی تصویر وائرل

    ابوظہبی کے ولی عہد کی بچپن کی تصویر وائرل

    ابوظہبی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی زمانہ طالب علمی کی ایک نایاب تصویر جاری کی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بن زاید النہیان زمانہ طالب علمی میں اسکول کے بلیک بورڈ پر عربی میں عبارت لکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’عدل فرماں روا کی بنیاد ہے۔‘

    دبئی کے حکمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر کے حوالے سے تبصرے میں کہا ہے کہ عدل فرما روا کی بنیاد ہے۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ میرے بھائی محمد بن زاید النہیان کی ایک تصویر جب وہ طالب علم ہوا کرتے تھے، تہذیبوں کا قیام عدل پر ہوا، امارات کی ریاست عدل پر قائم ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کے ولی عہد زاید النہیان کا عدل ابھی تک متحدہ عرب امارات کی زندگی میں رچا بسا ہے، زاید النہیان کا عمل ابھی تک ابو خالد کے جی میں موجود ہے، ان کے خون میں گردش کررہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات نے سونے ہیروں کی تجارت کو مرکز نگاہ بنالیا

    متحدہ عرب امارات نے سونے ہیروں کی تجارت کو مرکز نگاہ بنالیا

    امارات: یو اے ای حکومت نے قیمتی پتھروں کی تجارت کو مرکز نگاہ بناتے ہوئے سونے اور ہیروں کی تجارت کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے مقامی قیمتی دھاتوں کے سیکٹر میں مسابقت برقرار رکھنے اور بین الاقوامی معیارات کے اطلاق کے لیے سونے اور ہیروں کے سرمایہ کاروں کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے استثنیٰ کا قانون متعارف کرادیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں کاروبار کرنے کی آسانی سے متعلق انڈیکس میں امارات کی درجہ بندی کو برقرار رکھا جائے۔

    سال 2016 میں امارات میں سونے کی تجارت کا مجموعی حجم 13 فیصد اضافے کے ساتھ 244.3 ارب درہم تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ برس 2017 میں یہ حجم 217 ارب دہم رہا۔ سال 2016 میں امارات میں سونے کی درآمدات کا مجموعی حجم 142.4 ارب درہم جب کہ برآمدات کا 75.9 ارب درہم رہا۔

    یو اے ای میں‌ نیا ٹیکس عائد، پراپرٹی کرایوں میں‌ اضافے کا خدشہ

    واضح رہے کہ یو اے ای حکومت رواں برس کے آغاز کے ساتھ ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے مؤثر نفاذ کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے، جس کا فیصلہ گزشتہ برس کے اختتام پر کیا گیا تھا۔ مختلف اشیا پر پانچ فیصد کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے لاگو ہونے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے سے ٹیکس فری زندگی گزارنے والے تارکین وطن کے لیے مالی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یواے ای نےغیرملکی ملازمین  کےلیےکیریکٹرسرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

    یواے ای نےغیرملکی ملازمین کےلیےکیریکٹرسرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں سمیت غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پرمعطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے حصول کے لیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی بڑی مشکل اب حل ہوگئی، یو اے ای حکومت نے غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی شرط عارضی طورپر معطل کردی۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت محنت وافرادی قوت کی جانب سے تحصیل سروس سینٹرزکو خط جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ملازمین کے ورک ویزے سے متعلق درخواستوں کو وصول کیا جائے۔

    یو اے ای کی وزارت خارجہ امور وبین الاقوامی تعاون کی جانب سے تمام سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بھی غیرملکی ملازمین کے لیے کیریکٹرسرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پرمعطل کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل

    خیال رہے کہ یکم اپریل کو متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی تھی۔

    متحدہ عرب امارات میں ’ورک ویزہ‘ سے متعلق قوانین سخت

    یاد رہے کہ رواں برس 3 فروری کو متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک سے ملازمت کے لیے آنے والے افراد کے لیے ’ورک ویزے‘ سے متعلق قوانین کو سخت کرتے ہوئے اعلیٰ کردار کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کو لازمی قرار دیا تھا۔

    ترجمان متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد ملک کو محفوظ ترین ملک بنانا ہے جہاں جرائم ریٹ نہ ہونے کے برابر ہوں اور اس سرزمین کو کوئی جرائم پیشہ شخص اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ کرسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے انڈیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستان نے انڈیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

    دبئی: پاکستان نے انڈیا کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منعقدہ دبئی بیس بال کپ میں پاکستان نے انڈیا کو دو کے مقابلے میں گیارہ رنز سے شکست دے دی۔

    واضح رہے کہ یہ مقابلہ ویسٹ ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے منسوخ ہونے والے میچ کی جگہ منعقد ہوا تھا، جس میں ہندوستانی ٹیم ویزے کے مسائل کے باعث شرکت نہیں کرسکی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں میں سری لنکا، نیپال، عراق اور ایران شامل تھیں۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں شرکت نہ کرنے سے انڈیا کی رینکنگ میں کمی آئی تھی، جس کے پیش نظر پاکستان اور انڈیا نے ایک نیوٹرل وینو پر مقابلے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ

    پاکستان بیس بال فیڈریشن (پی بی ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فخر علی شاہ نے اس جیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس مقابلے میں پاکستان نے نو اننگز میں گیارہ رنز اسکور کیے، جب کہ انڈین ٹیم فقط دو رنز اسکور کر سکی۔عمیر عماد کو پانچ رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔انھوں نے ایک ہوم رن بھی اسکور کیا۔

    یو اے ای بیس بال فیڈریشن کے عہدے داروں نے اس مقابلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ اس سے دبئی میں بیس بال کے کھیل کو فروغ ملے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کو مشکلات، قومی اسمبلی نے رپورٹ مانگ لی

    سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کو مشکلات، قومی اسمبلی نے رپورٹ مانگ لی

    اسلام آباد: ارکان اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا، سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کو اقامہ اور تنخواہ نہ ملنے کے معاملے پر اسپیکر نے متعلقہ وزارت سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر بات کی۔

    وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کے پاس اقامہ نہیں ہے، 6ماہ سے نہ پاکستانیوں کو اقامہ دیا جارہا ہے اور نہ ہی تنخواہ دی جارہی ہے۔

    مسلم لیگ کے رہنما و وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    رکن اسمبلی شیر اکبر نے کہا کہ پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک ناقابل برداشت ہے، کتنے پاکستانیوں کے اقامےختم ہیں بتایا جائے۔

    انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو قائمہ کمیٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں گا۔

    بعدازاں اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزارت اوورسیز سے اس ضمن میں تفصیلات طلب کرلیں۔

  • دبئی: سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عید الاضحی کی چھٹیوں‌ کا اعلان

    دبئی: سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عید الاضحی کی چھٹیوں‌ کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری سیکٹر کے لیے 5 اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عرب ممالک نے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد تعطیلات کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے 16 روزہ تعطیلات کے اعلان کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات حکومت کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر 5 روز کے لیے سرکاری ادارے بند رہیں گے، یہ تعطیلات 31 اگست سے 4 ستمبر تک ، بروز جمعرات تا پیر جاری رہیں گی۔


    ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی 16 روزہ تعطیلات کا اعلان


     پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان

    خلیج ٹائمز کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 31 اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گی، تاہم تین ستمبر کو اتوار ہے تو پرائیویٹ سیکٹر چار چھیٹوں کا لطف اٹھا سکتا ہے۔

  • دبئی: سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کی قیمت دگنا کرنے کا اعلان

    دبئی: سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کی قیمت دگنا کرنے کا اعلان

    دبئی: سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات نے بھی سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کی قیمت میں سو فیصد اضافے کا اعلان کردیا، یکم اکتوبر سے یہ اشیا دگنی قیمت پر فروخت ہوں گی۔

    عرب نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وزارت مالیات (فنانس) کے سیکریٹری یونس حاجی الخوری نے منگل کو کیا۔

    ٹیکس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ یکم اکتوبر سے پورے متحدہ عرب امارات میں سگریٹ اور انرجی ڈرنکس 100 فیصد اضافے کے ساتھ فروخت ہوں گی چاہے وہ ڈیوٹی فری شاپس پر ہی کیوں نہ فروخت ہوں ۔

    یاد رہے کہ خلیجی تعاون کونسل (گلف کوآپریشن کنٹریز ، جی سی سی) کے کئی ماہ قبل منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمباکو سے بنی تمام اشیا مع سگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس پر سن ٹیکس یعنی گناہ ٹیکس عائد کرکے ان کی قیمت دگنی کردی جائے گی کیوں کہ پرتعیش اشیا ہیں، ٹیکس سے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔


    یہ ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں سگریٹ اور انرجی ڈرنک پر’’ گناہ ٹیکس‘‘ عائد


    سب سے پہلے سعودی عرب نے ان اشیا پر ٹیکس عائد کیا اور سگریٹ، انرجی ڈرنکس کی قیمت میں انتہائی اضافہ کردیا اور اب متحدہ عرب کی حکومت نے بھی یہ اعلان کردیا ہے۔

  • یو اے ای میں پلاسٹک کے چاول کی فروخت، حکام کی وضاحت

    یو اے ای میں پلاسٹک کے چاول کی فروخت، حکام کی وضاحت

    دبئی: حکام نے دبئی کے بازاروں میں پلاسٹک کے چاول کی فروخت کو مسترد کرتے ہوئے ایسی اطلاعات کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا  فوڈ ڈپارٹمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی باتوں پر کان نہ دھریں۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میونسپلٹی کی خاتون ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ ایمن البستکی نے قرار دیا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور کہا ہے کہ وقت بے وقت ایسی خبروں کے آنے کا مقصد یو اے ای کی منڈیوں میں موجود خوراک کے حفاظتی اقدامات پر سوال اٹھانا ہے ۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دبئی کے بازاروں میں اصل چاول کی مانند پلاسٹک کے چاول فروخت کیے جارہے ہیں۔

    جواب میں دبئی میونسپلٹی نے واضح کیا ہے کہ بازاروں میں ایسا نہیں ہورہا اور نہ پلاسٹک کے چاول کہیں نظرآئے ہیں یہ صرف من گھڑت باتیں ہیں۔

    خاتون ڈائریکٹر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں فروخت ہونے والے تمام چاول قدرتی ہیں جن میں اعلیٰ اور کم معیار کے چاول دونوں شامل ہیں جو خاص طور پر منظوری کے بعد مارکیٹ میں لائے جاتے ہیں ۔


    یہ پڑھیں: دبئی میں‌ توپ چلا کر افطار کا اعلان، سیاح‌ حیران


     ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے بازاروں میں پلاسٹک کے بنے ہوئے چاول نہیں ہیں، اگر ہیں بھی تو انہیں پکانے اورکی دیگر اشیا میں شامل کرتے ہوئے سینسر کے ذریعے شناخت کرنا بہت آسان ہے جیسا کہ مکھن یا آئل میں ملاکر انہیں پکایا جاتا ہے تو اگر وہ پلاسٹک کے ہوں گے اسی وقت گرمی سے چرمرا جائیں گے۔

    ڈائریکٹر فوڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی گمراہ کن اور غیر حقیقی اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔

    . رداً على إشاعة الأرز البلاستيكي، تؤكد بلدية دبي على عدم مصداقية الشائعة وكونها لا ترقى لكونها شائعات بل هي استخفاف بعقول المستهلك والتي تصدر من وقت لآخر بغرض التشكيك في سلامة الأغذية حيث جميع أنواع الأرز الموجود بالأسواق طبيعي فضلاً عن وجود أنواع ذات جودة عالية أو منخفضة وضمن المواصفات المعتمدة ولا يوجد بالأسواق ما يعرف بالأرز البلاستيكي لأنه أشبه بالخيال ومن السهل كشفه من خلال الخواص الحسية وأثناء الطهي أو إضافة أي مواد كالدهن أو الزيت والذي ببساطة سيتحول إلى كتلة بلاستيكية بفعل الحرارة. وعليه تهيب البلدية المستهلكين بعدم نقل تلك الشائعات المضللة وغير واقعية. In response to the Plastic Rice Rumor, Dubai Municipality affirms the lack of credibility of the rumor and the fact that it is not a rumor, but it is a manipulation of the consumer, which is issued from time to time for the purpose of questioning the safety of food where all types of rice in the market are normal as well as the existence of different types of high quality or low are within the approved standards. There is no such thing in the market known as the plastic rice because it is like a fantasy and easy to detect through sensing it or cooking it or by adding any substances, such as fat or oil that will simply turn into a plastic mass by heat. Therefore, the Municipality urges consumers not to publish misleading and unrealistic rumors. #دبي #بلدية_دبي #الخبر_اليقين #مبادرة_الخبر_اليقين #Dubaimunicipality #Dubai #mydubai #No_More_Rumors

    A post shared by Dubai Municipality (@dubaimunicipality) on


    یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی ملازمین کا والدین کو دبئی بلانا ممکن


  • یو اے ای میں بارش کے ساتھ اولے برس گئے

    یو اے ای میں بارش کے ساتھ اولے برس گئے

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ اولے برسے ہیں، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے اختتام تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اینڈ سسمولوجی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے علاقوں ختم الشکلہ، میزید اور ام غفا میں تیز بارشیں ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا، مشرقی، شمالی اور جنوب مغری علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔

    امید ہے کہ متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو صبح ہلکی اور متعدل ہواؤں کا سامنا ہوگا جب کہ بحیرہ عرب اور عمان کے نزدیک سمندر متعدل رہے گا۔

    محکمہ موسمیات یو اے ای کی ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے علاقے مزید میں اولے بھی پڑے ہیں جب کہ انتہائی تیز ہوائیں بھی چلی ہیں۔

  • ڈاکٹرعاصم نے یو اے ای کے سفارتخانےجانےکی اجازت مانگ لی

    ڈاکٹرعاصم نے یو اے ای کے سفارتخانےجانےکی اجازت مانگ لی

    کراچی : ڈاکٹرعاصم نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے جانے کی اجازت مانگ لی,کرپشن کے الزام میں سابق مشیر پٹرولیم پرفردجرم آج بھی نہ لگ سکی۔

    پراسیکیوٹرکی عدم موجودگی،ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کیس میں فردجرم پھرٹل گئی،احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم کیخلاف چارسوباسٹھ ارب روپےکی کرپشن کیس کی سماعت،ڈاکٹرعاصم کے وکیل نےکہاتاحال ریفرنس سےمتلعق دستاویزات نہیں دی گئیں، عدالت نےملزم کے وکیل کودستاویزات فراہم کرنےکی ہدایت دیں۔

    ڈاکٹرعاصم نے متحدہ عرب امارات کےسفارتخانہ جانےکی درخواست بھی دائرکی،ڈاکٹرعاصم نےاستدعاکی کےانھیں سفارتخانے سے کچھ ضروری کاغذات دستخط کرانےہیں، لٰہذا انہیں سفارتخانےجانےکی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی درخواست پرنیب کونوٹس جاری کردیا احتساب عدالت نےکیس کےمفرورملزمان عبدالحمیداورمسعود حیدر کےایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی۔