Tag: یو ٹرن

  • چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کا ایک بار پھر یو ٹرن!

    چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کا ایک بار پھر یو ٹرن!

    بھارت کرکٹ کے عالمی ایونٹس کی پاکستان کی میزبان میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالتا آیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اس نے ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے۔

    آئی سی سی چیمئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث وہ اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔

    ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح میزبان ملک پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہونی ہے۔ اس تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ممالک کی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کرنی ہے۔

    بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے۔

    گزشتہ روز تک بھارتی میڈیا اس تقریب کے لیے بلیو شرٹس کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کی تصدیق کر رہا تھا تاہم اب اس حوالے سے بھی اس نے یوٹرن لے لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا اب نئی فتنہ انگیزی کرتے ہوئے خبر دے رہا ہے کہ روہت شرما افتتاحی تقریب اور کپتانوں کی میٹنگ کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جب بی سی سی آئی کے نئے بورڈ سیکریٹری دیواجیت سائیکیا سے روہت شرما کے پاکستان جانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بورڈ کو اب تک ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، نہ ہی ایسی کوئی بات آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حصہ رہی ہے۔

    روہت شرما پاکستان آ رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی

    رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی بورڈ کسی صورت پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش پوری نہیں کریں گے جب کہ بھارتی ٹیم کی عدم موجودگی میں افتتاحی تقریب اور کپتانوں کی ملاقات کو محدود رکھا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-semi-final-and-final-which-teams-played-prediction/

  • ٹائیگر فورس کی خدمات سے متعلق سندھ حکومت نے یو ٹرن لے لیا

    ٹائیگر فورس کی خدمات سے متعلق سندھ حکومت نے یو ٹرن لے لیا

    کراچی: سندھ حکومت نے یہ کہہ کر کہ ٹائیگر فورس سیاسی ہے، ریلیف مہم میں شامل نہیں کر سکتے، بڑا یو ٹرن لے لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راشن تقسیم کے سلسلے میں وفاق کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو سندھ میں رضا کارانہ شامل کرنے سے متعلق سندھ حکومت نے بڑا یوٹرن لے لیا ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر ہدایت جاری کی تھی کہ بتایا جائے کہ ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم کے لیے کیسے شامل کیا جائے، اب سندھ کے وزیر امتیاز شیخ نے اُس خط سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

    سندھ حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ کے خط سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس کو ریلیف مہم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سندھ ریلیف آپریشن کے سلسلے میں امتیاز شیخ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آپریشن کو قطعی طور پر غیر سیاسی رکھا گیا ہے۔

    وفاق کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے پر سندھ حکومت کا خیر مقدم

    وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ مستحقین تک راشن کی ترسیل شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا ورکر ریلیف آپریشن کا حصہ نہیں، جب کہ ٹائیگر فورس سیاسی ورکرز پر مشتمل ہے۔

    ان کا کہنا تھا یو سی سطح پر کمیٹیاں، این جی اوز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اس آپریشن کا حصہ ہیں، سندھ میں ریلیف کا کام رنگ و نسل، اور سیاسی وابستگی کے بغیر کیا جا رہا ہے، کسی سیاسی جماعت کی فورس یا ورکر کو ریلیف آپریشن کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا، ڈپٹی کمشنرز کو اس قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔