Tag: یو ٹیوب اسٹار

  • یوٹیوب اسٹار شام ادریس کی اہلیہ فروگی پر کراچی میں حملہ، ویڈیو وائرل

    یوٹیوب اسٹار شام ادریس کی اہلیہ فروگی پر کراچی میں حملہ، ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس کی اہلیہ سحر عرف فروگی پر کراچی کے نجی شاپنگ مال میں ایک شہری نے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مزاحیہ ویڈیوز بنا کر لوگوں کو ہنسانے والے شام ادریس اور ان کی اہلیہ فروگی کو کراچی کے شہری نے رلادیا، دونوں ایک مال میں موجود تھے جہاں ان پر حملہ ہوا۔

    پاکستانی نژاد کینیڈٰین یوٹیوب اسٹار شام ادریس کی اہلیہ فروگی پر کراچی کے مال میں حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں شام ادریس اس شخص کے پیچھے بھاگ رہے ہیں جبکہ وہ اس دوران غصے میں یہ بھی کہتے ہوئے دکھائی دئیے ’لڑکی پر ہاتھ اٹھانے والے بے غیرت‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’لڑکی کو مکا مارتا ہے۔‘

    فروگی نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ شاپنگ مال میں مداحوں سے ملنے گئی تو ایک لڑکا منہ پر مکا مار کر بھاگ گیا، فروگی نے الزام عائد کیا کہ حملہ یوٹیوبر سعد عرف ڈکی اور اس کے مداحوں نے کیا۔

    فروگی نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد سے بہت خوف زدہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سے شام ادریس اور ڈکی کے درمیان ویڈیوز پر تنازع چل رہا ہے۔

    دونوں یو ٹیوبر کے درمیان تنازع کی بات کی جائے تو سعد الرحمان جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہے ان سے شام ادریس کا تنازع اس وقت شروع ہوا جب ڈکی بھائی کی جانب سے شام ادریس کے خلاف ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

  • امریکی ٹریول بلاگر اور یو ٹیوب اسٹار ڈریو برنسکی پاکستان کے فین بن گئے

    امریکی ٹریول بلاگر اور یو ٹیوب اسٹار ڈریو برنسکی پاکستان کے فین بن گئے

    کراچی: امریکی ٹریول بلاگر اور یوٹیوب اسٹار ڈریو برنسکی پاکستان کے گرویدہ ہوگئے، بار بار پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی.

    تفصیلات کے مطابق اپنے ٹریول بلاگز کے لیے مشہور ڈریو برنسکی کو پاکستانیوں کی ملن ساری اور مہمان نوازی نے گرویدہ بنا لیا. اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو  باخبر سویرا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا۔

    ڈریو برنسکی نے کہا کہ پاکستانی بہت ملنسار ہیں، اپنی مثال آپ ہیں، بار بار پاکستان آنا چاہوں گا.

    انھوں نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں میرا آخری دن ہے، گذشتہ دو ہفتے میں ہم نے کراچی سے لاہور اور پشاور تک کا سفر کیا. اب پاکستان میں میری تین پسندیدہ ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے، سب سے اہم چیز اس ملک کے باسیوں کی مہمان نوازی اور ملن ساری ہے.

    انھوں نے کہا کہ مجھے میزبانوں نے پیسے خرچ نہیں کرنے دیے، کھانے بہت شان دار تھے، دوبارہ یہاں آنے کے لیے پرتجسس ہوں.

    پروگرام میزبانوں کے مطابق ڈیور دو سو ڈالر لے کر پاکستان پہنچے، مگر ان کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا  اور وہ تمام پیسے بچا کر واپس لے گئے، کیوں‌ کہ یہاں کے لوگوں‌ نے میزبانی کا خوب حق ادا کیا.