Tag: یٹرول اور ڈیزل

  • نگران حکومت نے  آئی ایم ایف کی  آخری شرط بھی پوری کردی

    نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی آخری شرط بھی پوری کردی

    اسلام آباد : نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی آخری شرط بھی پوری کردی اور ڈیزل پرلیوی 55 سے بڑھا کر60 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پہلے جائزہ مذاکرات سے قبل ڈیزل پرلیوی 55 سے بڑھا کر60 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

    یٹرول اور ڈیزل پر لیوی بالائی حد تک بڑھائی گئی ہے ، پیٹرول پر فریٹ مارجن 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا اور پیٹرول پر فریٹ مارجن  5روپے 41 پیسے سے بڑھاکر7 روپے 71 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

    پیٹرول پرتیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھایا ، جس کے بعد تیل کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

    پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 41 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیا ، جس سے ڈیلرز مارجن8 روپے 23 پیسے سے بڑھا کر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔

    اس کے ساتھ ڈیزل پر فریٹ مارجن32 پیسے کم کرکے 60 پیسے فی لیٹر اور تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، جس کے بعد ڈیزل پر تیل کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 65 پیسے سے بڑھا کر 8 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

    ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بھی 41 پیسے فی لیٹر بڑھایا گیا اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کردیا گیا تاہم پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔