Tag: یکم رمضان

  • پاکستان میں یکم رمضان اور عید کب ہو گی؟

    پاکستان میں یکم رمضان اور عید کب ہو گی؟

    پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔

    پاکستان میں ماہ رجب کے آغاز کے ساتھ ہی عوام نے رمضان المبارک کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسلامی مہینوں کا آغاز چاند نظر آنے سے مشروط ہوتا ہے تاہم ماہر فلکیات اس حوالے سے کئی ماہ قبل پیشگوئی کر دیتے ہیں کہ کب کون سا اسلامی مہینہ شروع ہو گا۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔

    اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

    پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ اس ماہ مبارک میں اہل اسلام نماز فجر کا وقت شروع ہونے سے نماز مغرب تک اللہ کی رضا کے لیے بھوکا پیاسا رہ کر روزہ رکھتے ہیں اور عید اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے ان ہی روزہ دار بندوں کے لیے ایک انعام ہے۔

  • رمضان المبارک میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کا اعلان

    رمضان المبارک میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کا اعلان

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے تحت کے خیبرپختونخوا کے مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، امن وامان کی صورتحال، عوام کی فلاح ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہوجائے گا، صحت کارڈ کے لئے 5 بلین ریلیز کردیے ہیں، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، پروگرام کے تحت رمضان میں 8 لاکھ خاندانوں کو نقد 10ہزار روپے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دھکم پیل اور غیر معیاری اشیا سے بچنے کے لئے کیش دے رہے ہیں، ہمیں روزگار دینے کے لئے نوجوانوں کو ٹریننگ دینی ہے اس کے علاوہ لنگر خانے دوبارہ کھولنے کے لئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع میں وفاق کے ذمے 1510 ارب بقایاجات ہیں جانتے ہیں معاشی حالات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں یہ رقم ہرصورت ملنی چاہیے اگر ان کے پاس پیسے نہیں تو ہمارا صوبہ بجلی، گیس کا آدھا بل دے گا۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہباز شریف کا کے پی میں بارش متاثرین کو پیکج دینا اچھی بات ہے، وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے مگر سیاسی و نظریاتی اختلاف رہے گا اور میں صوبے اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہماری معاشی ٹیم ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی، ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔

  • سعودی عرب: فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک کب ہوگا؟

    سعودی عرب: فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک کب ہوگا؟

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ شرف السفیانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مملکت میں فلکی حساب سے یکم رمضان المبارک پیر 11 مارچ کو ہوگا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 10 مارچ 29 شعبان کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔

    شرف السفیانی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کے چاند کی گواہی سعودی سپریم کورٹ میں اندراج کرانے سے ہی ہوگی۔

    دوسری جانب اسرائیل نے فیصلہ کیا ہے کہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے آغاز میں مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پچھلے سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ مسلمان نمازیوں کو مسجدِ اقصیٰ جانے دیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق رمضان کے پہلے ہفتے میں اتنی ہی تعداد میں عبادت گزاروں کو مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جتنی پچھلے سال دی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر ہفتے سیکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کے سر قلم

    واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کے لیے پہنچتی ہے۔

  • رمضان میں بھی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

    رمضان میں بھی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے دن جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے کے دوران ایک 25 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

    روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں اسرائیلی فورسز نے  ایک فلسطینی کو  گرفتار کرنے کے لیے خفیہ یونٹ کی مدد سے چھاپہ مارا گیا تھا۔

    فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 25 سالہ امیر ابو خدیجہ کو چھاپے کے بعد تلکرم شہر میں سر میں گولی ماری گئی۔

    اسرائیلی فورسز نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

    اسرائیل فورس کے مقابلے کے لیے فلسطین میں تشکیل دیئے نئے گروپ طولکرم بریگیڈ نے امیر ابو خدیجہ کی موت کو ‘قتل’ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ابو خدیجہ  گروپ کے بانیوں میں سے تھے۔

    خیال رہے کہ اتوار کے روز، اسرائیلی اور فلسطینی حکام نے شرم الشیخ کے ریزورٹ میں امریکی، مصری اور اردنی وفود کی ایک میٹنگ میں تشدد کو کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

    اس کے باوجود اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں تصادم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    گذشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں جنگجو اور عام شہری بھی شامل ہیں۔

  • سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    ریاض: سعودی عرب میں پہلے روزے کا اعلان کردیا گیا ہے، عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایمریٹس سوسائٹی کے چیئرمین اور عرب یونین برائے فلکیات کے رکن ڈاکٹر الابراہیمی الجروان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند یکم اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر الابراہیمی کا کہنا ہے کہ عرب خطے سمیت زیادہ تر اسلامی ممالک میں اسی تاریخ سے رمضان شروع ہونے کا امکان ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آغاز میں روزہ 13 گھنٹے 40 منٹ کا ہوگا لیکن اس کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ جائے گا اور آخر میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔

    عید الفطر سے متعلق ڈاکٹر الابراہیمی کا کہنا تھا کہ عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔