Tag: یکم نومبر

  • پاک فوج کے زیراہتمام  تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلوں کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا

    پاک فوج کے زیراہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلوں کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا

    راولپنڈی: پاک فوج کے زیراہتمام تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلوں کا آغاز یکم نومبر سے لاہور میں ہوگا، مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسرے بین الاقوامی پیسیز مقابلے لاہورمیں منعقد ہوں گے ، پاک فوج کےزیراہتمام مقابلےیکم سے7نومبرتک منعقد کیےجائیں گے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقابلوں میں 6 ممالک کے 107 اہلکاروں پر مشتمل دستے شریک ہوں گے ، عراق،اردن،فلسطین،سری لنکا، ازبکستان اور یو اے ای ، انڈونیشیا، مصراور میانمارمبصر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

    پاک فوج کے 121کھلاڑیوں پر مشتمل9 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ اردن ، سری لنکا،فلسطین اور یواے ای کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔

    ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب فورٹریس اور اختتامی تقریب ایوب اسٹیڈیم میں ہوگی، پہلے دو مقابلے 2016 اور 2018 میں لاہور میں منعقدہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقابلےاجاگرکرتےہیں پاکستانی پرامن ،کھیلوں سےمحبت کرنے والی قوم ہے، مقابلے ملک کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔

  • یکم نومبرکوسپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑوں گا، شیخ رشید

    یکم نومبرکوسپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑوں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یکم نومبر کو وہ سپریم کورٹ میں خود کیس لڑیں گے غلط گوشوارے جمع کرانے پر نو ایم این ایز نااہل ہوسکتے ہیں تو نواز شریف بھی نااہل ہوں گے، میں نے قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ آج زندہ رہا تو جلسہ گاہ میں ضرور پہنچوں گا اوراللہ کا شکر ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے میرا ساتھ دیا اور میں اپنے دیئے ہوئے وقت پر پہنچا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نامعلوم مقام سے عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارے جلسے کیلیے لائے گئے ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان لے گئے تھے۔

    اس کے علاوہ لال حویلی کے 37 ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، اس کے باوجود میں لوگوں سے کہتا ہو کہ ہم نے ظالموں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے۔

    یکم نومبر کو میں خود سپریم کورٹ میں اپنا کیس لڑوں گا، انہوں نے کہا کہ اگر غلط گوشوارے جمع کروا کر نو اراکین قومی اسمبلی نا اہل ہوسکتے ہیں تو پھر انشاءاللہ نواز شریف کو بھی نا اہل ہونا پڑے گا۔ اوراگر نواز شریف نااہل نہیں ہوں گے تو ان نو ایم این ایز کو بھی بحال کرنا پڑے گا۔

    یہ میری استدعا سپریم کورٹ سے ہوگی۔ علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں طاہر القادری سے مسلسل رابطے میں ہوں لیکن میرے خیال میں ڈاکٹر طاہر القادری خود دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے تاہم مجھے ابھی حتمی طور پر اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنا کم از کم سات روز کا ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت دل بڑا کرے اپنے اندر گنجائش پیدا کرے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد : یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافہ کے ساتھ 66 روپے 56 پیسے ہوجائے گی، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔

    مذکورہ سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔

    منظوری کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے 29 پیسے اضافہ کے ساتھ 66 روپے 56 پیسے ہوجائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سمری مسترد کردی تھی اور پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    گزشتہ ماہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے کی سطح پر برقرار تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تینتالیس روپے پچیس پیسے، لائٹ ڈیزل تینتالیس روپے چونتیس پیسے تھی۔

  • یکم نومبر سے شادی ہال دس بجے بند کردئیے جائیں گے، منظوروسان

    یکم نومبر سے شادی ہال دس بجے بند کردئیے جائیں گے، منظوروسان

    کراچی : شادی ہال یکم نومبر سےرات دس بجے بند ہوجائیں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے فیصلے میں کسی ردوبدل ہونے کے امکانات کومسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والےتیار ہوجائیں، شادی ہال رات دس بجے ہی بند ہوں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے صاف صاف کہہ دیا۔

    شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان سے ملاقات کی اور شادی ہال جلد بند کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ْ

    صوبائی وزیر منظوروسان کا شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ شادی ہالز دس بجے بند کرنے کا فیصلہ یکم نومبر سے لاگو ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کاروباری اوقات 9 تا 7 بجے کرنے تقاریب میں ون ڈش کا فیصلہ

     انہوں نے بتایا کہ عوام کی آگاہی کے لئے اشتہارات دئیے جائیں گے۔ اب وزیر کے بیٹے کی شادی بھی دس بجے تک ہوگی۔ ملاقات میں شادی ہال ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے فیصلہ پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں دکانیں صبح نو بجے کھولنے اور شام سات بجے بند کرنے کے ساتھ شادی ہالوں کو بھی رات دس بجے بند کرنے کے احکامات صادر فرمائے تھے اور شادی کی تقاریب میں کھانا ون ڈش کرنے کے کا حکم بھی جاری کیا گیاتھا، تاہم تاجروں کے احتجاج کے بعد دکانیں سات بجے بند کرنے کا فیصلہ تو نہ ہوسکا البتہ سندھ حکومت شادی ہال رات دس بجے بند کروانے کے فیصلے پر اٹل ہے۔

     

  • یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے 50پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے، ہائی اوکٹین کے نرخ 6روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 80 پیسے فی لیٹرکم ہونے کی توقع ہے۔