Tag: یہودی عبادت گاہ

  • ’نیویارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ‘

    ’نیویارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ‘

    غزہ جنگ کے اثرات امریکا میں بھی نظر آنے لگے، نیویارک کے شہر البانی میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، پولیس نے 28 سال کے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی شہری ہے، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فائرنگ سے پہلے ملزم نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا۔ جبکہ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر گورنر نیویارک نے فوری طور پر راہب سے رابطہ کیا اور یہودی کمیونٹی کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ہر روزبات چیت ہو رہی ہے لیکن کوئی نیا معاہدہ عنقریب نہیں ہورہا، جنگ بندی کے دوسرے معاہدے پردستخط کرنے کے قریب نہیں ہیں۔

    ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی غیرقانونی قرار، سزا اور جرمانے

    امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے یمن کے حوثیوں سے منسلک اداروں پرپابندیاں لگادیں، امریکا نے حوثیوں سے تعلق پر 13 افراد اور اداروں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

  • اسرائیل میں عبادت کے دوران یہودی عبادت گاہ کی 2 نشستیں گر گئیں، 2 افراد ہلاک ، 60 زخمی

    اسرائیل میں عبادت کے دوران یہودی عبادت گاہ کی 2 نشستیں گر گئیں، 2 افراد ہلاک ، 60 زخمی

    یروشلم : اسرائیل میں عبادت کے دوران یہودی عبادت گاہ کی دو نشستیں گر گئیں ، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، جس میں سے دس زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یروشلم کے قریب یہودی عبادت گاہ میں اسٹیڈیم کی طرز پر بنی نشستیں گر گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے، دس زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، حادثے کے بعد تقریب میں افراتفری پھیل گئی۔

    واضح رہے اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔

    عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باوجود اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے جب کہ مسلسل بمباری اور ایندھن کی بندش کے باعث پہلے ہی بجلی کی بندش سے گھروں کا کام متاثر ہو رہا ہے۔

  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پرفائرنگ، خاتون ہلاک

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پرفائرنگ، خاتون ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر پووے میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ آن لائن شائع کیے گئے ایک خط کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی تہہ تک جائیں گے۔

    امریکی نائب صدر مائیک پنس نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شطانی اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔

    امریکا میں بس پر فائرنگ‘ 1 شخص ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے شمالی شہر سیاٹل میں مسافربس پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔

  • امریکا: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک

    امریکا: یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک

    پینسل وینیا: امریکی شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کو  قتل کر دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں داخل ہوا اور اُس نے اندر موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا۔ بعد ازاں حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں‌ متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

    پولیس حکام نے اب تک 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور عمارت کو گھیرے میں لیا جبکہ عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی۔

    پولیس افسر جیسن لانڈو کا کہنا تھا کہ ’ہم صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب تک فائرنگ کی متعدد بار آوازیں آئیں۔

    پولیس نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، لاشوں اور زخمی ہونے والے تمام لوگوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مقامی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے، زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘۔

    عبادت گاہ کے قریب رہنے والی 55 سالہ رہائشی شخص کا کہنا تھا کہ اُس نے فائرنگ کی آوازیں سنی تو گھر سے باہر آکر دیکھنے کی کوشش کی مگر پولیس نے واپس اندر بھیج دیا، بعد ازاں انہوں نے مجھے اور اہلیہ کو فوری گھر سے محفوظ مقام کی طرف جانے کی ہدایت کی۔

    بپولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی شناخت 46 سالہ مسلح رابرٹ براؤر  کے نام سے ہوئی تھی جیسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ روز رونما ہونے والے المناک حادثے میں کئی یہودی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں، ’یہ حملہ انہتائی شرمناک تھا جس میں بڑے پیمانے پر قتل عام ہوا‘۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے افسوس ناک واقعے کے متاثرین میں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ رابرٹ ایک رائفل اور دو پستول ساتھ لیے یہودی عبادت گاہ میں داخل ہوا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں داخل ہوکر چیخ کر کہا تھا کہ ’تمام یہودیوں کو لازمی مرنا ہوگا‘۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ مسلح شخص سوشل میڈیا پر یہودی مخالف کمنٹس کرتا رہتا تھا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودیوں کی غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ ہماری عبادت گاہ پر ہونے والا حملہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔