Tag: اوگرا

  • ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟

    ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنی کمی آئی؟

    ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی گئی، اوگرا کی جانب سے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا کیا گیا ہے، اوگرا نے ستمبر کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 1 روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی اور غیر معیاری ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف سخت قوانین تیار

    اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2527.47 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    اگست کیلئے ایل پی جی کی گھریلوسلنڈر کی قیمت 2541.36 روپے تھی، نوٹیفکشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

  • عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

    عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

    کراچی: اوگرا کی جانب سے عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے، فی کلو قیمت میں 17 روپے سے زائد کی کمی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، گھریلو سلنڈرکی قیمت 2541 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔

    دریں اثنا حکومت نے غیرقانونی اور غیرمعیاری ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف سخت قوانین تیار کرلیے ہیں، جس کے تحت 10 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    اوگرا 7 ماہ گزرنے کے باوجود ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، قائمہ کمیٹی نے جنوری میں ایل پی جی ٹینکرز کے حوالے سے اوگرا کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا تھا۔

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ تاحال ملتان میں ہونیوالے واقعے پر کارروائی مکمل کیوں نہیں کی گئی؟ چیئرمین اوگرا مسرور احمد نے بتایا تھا کہ ملتان میں اوگرا آفس نہیں تھا اب بنایا گیا ہے، غیر قانونی ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف کارروائی اور سزائیں سخت کررہے ہیں۔

    چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ فوجداری قوانین میں ترامیم لائی جا رہی ہے، پہلے 6ماہ قید اور صرف 3ہزار روپے جرمانہ عائدکیا جاتا تھا، ترامیم کے ذریعے 10سال قید ،2کروڑ روپے جرمانے کی تجویز ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lpg-new-price-ogra-notification/

  • اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا

    اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا

    ملک میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے اور فی کلو 7 روپے 43 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فی کلو 7 روپے 43 پیسے کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 240.53 سے کم ہو کر 233.10 روپے ہو گئی ہے۔

    اوگرا نے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838.31 سے کم ہو کر 2750.60 مقرر کی ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کو سلنڈر پر 87 روپے 71 پیسے کا فائدہ ہوگا۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے اور رواں برس ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور چند ماہ کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 21 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت تو نہیں بڑھائی گئی تاہم فکسڈ چارجز میں 100 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/big-increase-in-gas-fixed-charges/

  • ایران-اسرائیل جنگ، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ موجود ہے؟

    ایران-اسرائیل جنگ، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ موجود ہے؟

    مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بیچ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

    ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملوں کے نتیجے میں عالمی معیشت بھی متاثر رہی ہے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث تیل کی قیمت 76.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم اوگرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ وافرمقدارمیں موجود ہے۔

    ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز 20روزہ لازمی ذخائر برقراررکھیں، او ایم سیز کو لائسنس کی شرائط کے مطابق اسٹاک یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    iran israel تمام خبریں

    خیال رہے کہ عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں کشیدگی طول پکڑتی رہے گی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق تیل مہنگا ہونے سے دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے، عالمی منڈیوں میں بے یقینی کی صورت حال پر سرمایہ کاروں کا سونے اور محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے خبردارکیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کرنے کا آپشن موجود ہے، دشمنوں کی جارحیت پر سمندر کے تجارتی راستے کو بند کیا جاسکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-involvement-news-war-sharp-increase-oil-prices/

  • صارفین کیلئے اہم خبر، اوگرا نے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی

    صارفین کیلئے اہم خبر، اوگرا نے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے صارفین کیلئے گیس سستی جبکہ سندھ، بلوچستان کےلیے گیس سستی کرنیکی منظوری دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن، ناردرن کیلئے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی ہے، گیس نرخوں میں اضافے کی حتمی منظوری کیلئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جاچکی ہے، سوئی ناردرن کیلئے گیس 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی سدرن کیلئے گیس 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کرنے کی سفارش کی ہے۔

    وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا، اوگرا نے کہا کہ سوئی ناردرن کے نرخ میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا۔

    اوگرا کی جانب سے گیس مینجمنٹ سے متعلق ایس این جی پی ایل کا معاملہ وفاق کوبھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اوگرا نے وفاقی حکومت کو کیٹیگری کے لحاظ سے گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ہے، اوگرا نے نرخوں کی سفارش مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھ کرکی۔

  • اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

    اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

    اسلام آباد: اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.047 ڈالر فی ٰایم ایم بی ٹی یو، جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.052 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، اور سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کے لیے قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، جب کہ سوئی سدرن کے لیے 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت مقرر تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گیس کی قلت کے باعث گزشتہ کئی برسوں کی طرح رواں سال بھی گھریلو اور انڈسٹریل صارفین کو مشکل کا سامنا ہے۔

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری

    ایل این جی میتھین یا پھر ایتھین اور میتھین کا مرکب ہوتی ہے جسے صاف کرنے کے بعد منفی 160 ڈگری درجہ حرارت تک ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس عمل سے یہ گیس ایک مائع کی شکل اختیار کر لیتی ہے جو تقریبا 600 فیصد کم جگہ لیتی ہے۔ پھر اسے خام تیل کی طرح ٹینکرز کے ذریعے سپلائی کر دیا جاتا ہے۔ جب یہ مائع گیس اپنی منزل پر پہنچتی ہے تو اسے دوبارہ گیس کی شکل میں لا کر ایندھن کے طور پر استعمال کر لیا جاتا ہے۔

  • اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلیے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی باعث ہوا ہے۔

  • پاکستان بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کی روک تھام کے لیے اوگرا کا انقلابی قدم

    پاکستان بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کی روک تھام کے لیے اوگرا کا انقلابی قدم

    پاکستان میں جدید ترین موبائل ایپلی کیشن راہ گزر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں قانونی پٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی ہوسکے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا، ایف بی آر اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی مشترکہ کاوشوں سے جدید ترین موبائل ایپلی کیشن ’’راہ گزر‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایپ صارفین کو ملک بھر میں قانونی پٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی کرے گی۔

    اس حوالے سے ایپ کی لانچنگ تقریب اوگرا کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس کی صدارت چیئرمین اوگرا مسرور خان ممبر آئل اینڈ فنانس نے کی۔ تقریب میں وزارت توانائی، ایف بی آر، کسٹمز، ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ کے سینئر حکام، او سی اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    تقریب میں بتایا گیا کہ جدید ترین موبائل ایپلی کیشن کا آغاز پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ ایپ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو غیر قانونی دکانوں یا ’’باکس اسٹیشنز‘‘کی نشاندہی کرنے کیلیے پلیٹ فارم پیش کرے گی۔

    پاکستانی صارفین اس ایپ کا استعمال کر کے غیر قانونی آؤٹ لیٹس، اوور چارجنگ یا معیار سے متعلق خدشات، شفافیت کو یقینی بنانے اور اسٹیک ہولڈرز کو با اختیار بنانے سے متعلق شکایات درج کرنے کیلیے استعمال کر سکیں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ اس سفر کا آغاز اگست 2024 میں اوگرا اور ایف بی آر کے درمیان بات چیت کیساتھ ہوا۔ راہ گزر ایپ کا آغاز ایک وسیع تر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس کا مقصد احتساب کو فروغ دینا، غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور تیل کی صنعت کی سالمیت کو بڑھانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’راہ گزر ‘‘ ایپ کا آغاز اوگرا کے موثر طرز حکمرانی اور شفاف جوابدہ توانائی کے ماحولیاتی نظام کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ قدم غیر قانونی پٹرول پمپس اور بدعنوانی سے متعلق درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے گیم چینجر کا کام کرے گا۔

  • ایل پی جی ٹیموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنو عاقل کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایل پی جی ٹیموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنو عاقل کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    پنو عاقل: اوگرا، حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گیسیں مکس کرنے والے ڈپوز کے خلاف بروقت کارروائی نے پنو عاقل کو تباہی سے بچا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا مسرور خان نے ایل پی جی ٹیموں کو ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر غیر قانونی گیس مکسنگ کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائیں۔

    اوگرا نے پنوعاقل، سکھر اور اطراف کے علاقوں میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی غیر قانونی ملاوٹ کے تمام مقامات کو سیل کر دیا ہے۔

    ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی گیس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس مکسنگ کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر دھماکوں اور نقصان کا ذریعہ بن سکتی تھی۔

    ضلعی انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی، اوگرا کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سکھر کے قریب پنوعاقل میں ایل پی جی کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ مکس کی جاتی ہے۔

  • ایل پی جی سستی ہو گئی

    ایل پی جی سستی ہو گئی

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 3 روپے 87 پیسے فی کلو سستی  کر دی جس کے بعد نئی قیمت 234 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں 45 روپے 62 پیسے کی کمی کی ہے، اوگرا نے جون کے لئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    دوسری جانب یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مزید کمی کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جون سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 7.50 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔