Tag: بھارت

  • ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر غداری کا الزام ،بھارت میں اپنے دفاتر بند کردیے

    ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر غداری کا الزام ،بھارت میں اپنے دفاتر بند کردیے

    نئی دہلی : کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلندکرناایمنیسٹی انٹرنیشنل کا جرم بن گیا،غداری کے الزامات لگائے جانے کے بعد عالمی تنظیم نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کردیے.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مودی سرکار نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل پر غداری اور بغاوت پراکسانے کے الزامات لگا دیے.

    مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم پرایمنیسٹی انٹرنیشنل کی جانب سےسیمینار کرناٹک کی ریاست بنگلور میں ہوا تھا اور پولیس نے بی جے پی کے نظریات کی حامل طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی.

    ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر پٹیل نے کہا: ’اب آئین اور اس کے اقدار کی حفاظت کرنے والے پروگراموں کو بھی انڈیا مخالف اور مجرمانہ قرار دیا جا رہا ہے.

    اکبر پٹیل کا کہنا تھا کہ پولیس بھی سیمینار میں مدعوتھی.ہمارے خلاف شکایت درج کرنا اور غداری کا مقدمہ درج کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں بنیادی حقوق اور آزادی میں یقین کی کمی ہے۔‘

    *کشمیریوں پر ظلم و ستم، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

     بنگلور میں منعقدہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کےسیمینار میں کئی کشمیری خاندانوں کو بلایا گیا تھا.

    ترجمان دفتر خا رجہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر بغاوت کاالزام لگائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

    یادرہے کہ رواں سال کے اوائل میں کشمیر رہنما افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر دارالحکومت دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں مبینہ انڈیا مخالف نعروں کے بعد کئی طلبہ کو حراست میں لیا گیا تھا اور یہ معاملہ عالمیمیڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا.


    ایمنسٹی انٹرنیشنل پر بغاوت کا الزام، ٹویٹر پربھونچال

    #AmnestyBoycottsIndia


     

     

  • امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے، مارک ٹونر

    امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے، مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان وسیع تر مذاکرات کا حامی ہے۔

    یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تر مذاکرات کے حامی ہیں اورہر سطح پر اس کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتے رہیں گے۔

    اپنے بیان میں ترجمان امریکی محمکہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت مذاکرات صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہیں اور امریکہ امن کے لیے کئے گئے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔

    مارک ٹونر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ اہم ہے کہ دہشت گردوں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی کارروائیوں سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے مابین تعاون اور مربوط رابطے کی ضرورت پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وسیع تعاون اور رابطوں کی بحالی کے لیے امریکہ ، بھارت اور پاکستان کی ہرقسم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

  • بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

    بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد : بھارت نے پی آئی اے کی پرواز کو اپنی حدود سے گزارنے پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازوں کو بھارتی حدود سے گزارنے سے منع کردیا۔

    بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پشاور سے کوالالمپور جانے والی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے نہ دیا، بعد ازاں پرواز پی کے 894 کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنا پیشگی اطلاع کے پی آئی اے کے طیارے کو پاکستان واپس موڑ دیا، بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

    پی آئی اے کی مذکورہ پرواز میں 250 مسافر سوار تھے ۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز بھارتی فضائی حدو سے ہی گزر کر جاتی ہے۔

     

  • سی ٹی بی ٹی کی تجویز پربھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

    سی ٹی بی ٹی کی تجویز پربھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سی ٹی بی ٹی پر عمل در آمد کی تجویز پربھارت کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا، خطے میں امن و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سمجھتا ہے کہ دونوں ممالک دو طرفہ معاہدہ کر سکتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ یہ معاہدہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور تناؤ کی کیفیت کو کم کرسکتا ہے، ایسا معاہدہ سی ٹی بی ٹی کے مقاصد کو بھی پورا کرے گا، اس دو طرفہ معاہدے پر فوری طور پر عل درآمد ہو سکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی جانب سے یکطرفہ پابندیوں پرعمل در آمد رضا کارانہ ہے جس پرکسی قسم کی قانونی قدغن نہیں ہے، یکطرفہ معاہدے سے کوئی ایک فریق آسانی سے نکل سکتا ہے۔

    دو طرفہ معاہدہ کرنے سے کسی ایک فریق کا معاہدے سے نکلنا مشکل ہو گا، دونوں ممالک معاہدے کی تفصیلات پر کام کر سکتے ہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اعتماد سازی کے اقدامات کو بھی زیر غور لایا جا سکتا ہے، یہ معاہدہ جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے اجتناب کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

     

  • نریندر مودی کی باتیں بڑی بڑی جبکہ عمل صفر ہے،بھارتی چیف جسٹس

    نریندر مودی کی باتیں بڑی بڑی جبکہ عمل صفر ہے،بھارتی چیف جسٹس

    نئی دہلی: بھارت کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے یوم آزادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریرکومایوس کن قراردیتے ہوئے کہا کہ مودی کی باتیں بڑی بڑی جبکہ عمل صفر ہے.

    تفصیلات کےمطابق بھارتی چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ یوم آزادی پر نریندر مودی کی تقریر سن کر مایوسی ہوئی انہوں نے کہا کہ مودی ان لوگوں میں سے ایک ہیں،جن کی باتیں بڑی بڑی اورعمل صفرہوتاہے.

    پاکستان پر تنقید اور کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کی توہین پر بھارتی چیف جسٹس نے اپنے ہی وزیراعظم کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہاکہ مودی نے بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان کو تنقید کانشانہ بنایا لیکن اپنے گریبان میں جھانک کرنہیں دیکھا.

    بھارتی وزیراعظم کو تنقید کے نشانہ بنانے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس کے بیان اور ان کی بہادری کی تعریف کی ہے.

    یادرہے کہ گزشتہ روز بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی طویل ترین تقریر میں مودی نے کشمیریوں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں جاری احتجاج کی لہر کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا تھا اور ان کی باتیں سن کر ان ہی کے وزیر اونگھ رہے تھے.

    واضح رہے کہ بھارتی چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے نریندر مودی کوکہا کہ دوسروں کوچھوڑیں اپنی خبر لیجیے.

  • ‘حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں’

    ‘حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں’

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے بھارتی عوام کو کسی فلم کی ضرورت ہے۔

    بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ بھارتی افواج کی ٹریننگ سے بہت متاثر ہیں۔ اگر انہیں اپنے والد کی طرح ’بارڈر‘ جیسی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گے۔

    tiger-2

    یوم آزادی سے متعلق سولات پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام ویسے ہی محب وطن ہے۔ جب ہم کوئی کرکٹ میچ جیتتے ہیں یا اولمپکس میں کسی بھارتی کھلاڑی کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں تو ہماری حب الوطنی کے جذبات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہمیں خاص طور پر حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے کسی بالی ووڈ فلم کی ضرورت نہیں۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی نئی فلم ’آ فلائنگ جٹ‘ کی تکمیل ہوچکی ہے اور یہ 25 اگست کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔ فلم میں ٹائیگر شروف ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پرپاکستان کا احتجاج

    بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پرپاکستان کا احتجاج

    اسلام آباد : آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نےنیزہ پیرسیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرڈی جی ایم اوکا بھارتی ہم منصب سےہاٹ لائن پررابطہ کرکے شدیداحتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جس پر ڈی جی ایم او کا اپنے بھارت ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق نیزہ پیرسیکٹرپرکی گئی بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ،فائرنگ پاکستان کے سرحدی علاقے نیزہ پیر کے شہری علاقوں اور پاکستانیوں چوکیوں پر کی گئی،بھارت کی بلاوجہ فائرنگ سیز فائر کی خلاف ورزی ہے جس پر پاکستانی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ہاٹ لائن پر فائرنگ کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی 53واں جنم دن آج منارہی ہیں

    بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی 53واں جنم دن آج منارہی ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی 53 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی نے 4 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ ہندی سنیما میں کام شروع کیا،1978ء میں پہلی بار بالی وڈ فلم’’سولہواں ساون‘‘میں بطور مرکزی اداکارہ جلوہ گر ہوئیں۔

    اداکارہ اب بھی بالی وڈ کی صف اول کی اداکارائوں‌کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، 2012 ء میں 15برس کے طویل وقفے کے بعد فلم’’انگلش ونگلش‘‘میں انہوں نے اپنی اداکارانہ صلاحیتیوں سے ثابت کردیا کہ ان میں اب بھی دم خم باقی ہے۔

    sri-2-750x500

    سری دیوی کا پورانام سری دیوی ایا پن ہے، وہ 13اگست 1963ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے قصبے سیواسکی میں پیدا ہوئیں،ان کے والد وکالت کرتے تھے،اداکارہ کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں۔ سری دیوی نے 1996ء میں فلم پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کرلی جن سے ان کی 2بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

    J POST 5

    اداکارہ نے پہلی بار چائلڈ آرٹسٹ کے طورپر 4سال کی عمر میں کام شروع کیا، جس کے بعد انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ تامل ،تیلگو،ملیالم اورکناڈا فلموں میں کام کیا۔1978ء میں پہلی باربالی وڈ فلم ’’سولہواں ساون ‘‘میں بطور مرکزی اداکارہ جلوہ گرہوئیں۔ 1983ء میں آنے والی بلاک بسٹر فلم’’ہمت والا‘‘نے انہیں شہرت دلائی اور وہ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں،جس کے بعد وہ کامیاب فلموں ’’موالی، تحفہ،ماسٹر جی،کرما،مسٹر انڈیا،وقت کی آواز اورچاندنی میں جلوہ گر ہوئیں۔

    chandni-1-750x500

    کمرشل طور پر کامیاب فلموں کے ذریعے انہوں نے ناقدین کی جانب سے پذیرائی بھی حاصل کی ان میں صدمہ، نگینہ، چالباز، لمحے، خدا گواہ، گمراہ، لاڈلہ اور جدائی شامل ہیں۔ 2013ء میں انہیں حکومت ہند نے سنیما انڈسٹر ی کے لیے خدمات کے صلے میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔

    اپنے کیریئر کے دوران سری دیوی نے بہترین اداکارہ کے 5فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیے جن میں ایک فلم فیئر اسپیشل ایوارڈ بھی شامل ہے۔

    jaanbaaz-1-750x500

    sri-1-750x500

     

    justice-choudhury-was-a-telugu-hindi-movie-it-is-the-film-that-marked-sridevis-popular-crossover-into-bollywood-as-a-star-and-heroine

    sridevi-main

    srthumb_640x480

  • بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا مرحوم حنیف محمد پر طنزیہ ٹوئٹ

    بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا مرحوم حنیف محمد پر طنزیہ ٹوئٹ

    ممبئی: بالی وڈ اداکار رشی کپور نے لٹل ماسٹر حنیف محمد پر طنز سے بھرپور ٹوئٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر حنیف محمد کے انتقال کی خبر پر دکھ کا تو اظہار کیا لیکن ساتھ ہی طنز کے نشتر چلانا نہ بھولے جس کے بعد ان ہی کے مداح انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے اسی طنزیہ رویے کو پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کے انتقال کی خبرپربھی بڑھ چڑھ کردکھایا۔انہوں نے ممبئی کے اسٹیڈیم میں حنیف محمد کوٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بالر”رماکانت ڈیسائی” کے اوورکی دوسری بال پرآؤٹ ہوتے ہوئے دیکھا تھا جب کہ اس طنزکے بعد انہوں نے محض “RIP” لکھ کراپنے دکھ کا بھی اظہارکیا۔

    رشی کپور کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب انہی کے مداح نے ان کے ٹوئٹ پر کچھ اس طرح‌ کا جواب دیا کہ رشی کپور اس وقت کہاں تھے جب لیجنڈ کرکٹر نے ٹرپل سنچری بنائی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، مسلمان پانچویں جمعہ بھی نماز سے محروم

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، مسلمان پانچویں جمعہ بھی نماز سے محروم

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا 35 واں روز کشمیری مسلمان 5 ویں نمازِ  بھی جمعہ ادا نہ کرسکے جبکہ میر واعظ عمر فاروق نے جشن آزادی کے موقع پر دو روزہ شکریہ پاکستان ریلی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وادی میں کرفیو کو 35 روز گزر جانے اور عوام کے گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ دیڑھ کروڑ کی آباد ی والی وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل کی صورت اختیار کرگئی۔

    کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کرفیو کے باعث 5ویں جمعے مسلمان کشمیری نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے رہ گئے جبکہ حریت رہنماؤں سمیت معصوم کشمیریوں کو پابندِ سلاسل کیا جارہا ہے۔ بھارتی افواج نے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے نہتے کشمیریوں پر پیلیٹ گنز کا استعمال کیا جس کے باعث کئی کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔

    پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں35ویں دن بھی کرفیو ، بھارت مخالف مظاہرے جاری

    بھارتی افواج کی ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ وادی میں دیڑھ ماہ سے انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بند ہے تاکہ کشمیری اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے بارے میں دنیا کو آگاہ نہ کرسکیں جبکہ مسلسل کرفیو کے باعث بازار ، تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی بند ہیں۔ تجارتی مراکز بند ہونے سے وادی میں خوراک اور ادویات کی قتل کا بھی سامنا ہے۔

    میر واعظ عمر فاروق

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور پاکستان کی آزادی کے موقع پر حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے دو روزہ احتجاج کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس مظاہرے کو بھارت کے خلاف ریفرنڈم ثابت کردیں۔

    حریت رہنماء نے مزید کہا ہے کہ ’’تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتیں ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’دو روزہ ریلی کے انعقاد کا مقصد پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے ، اس موقع پر پاکستان کے استحکام کے لیے دعائیہ مجالس کا انعقاد بھی کیا جائے گا‘‘۔

    مزید پڑھیں :  کشمیر میں مظالم، دفاع پاکستان کونسل کاریلی نکالنے کا اعلان

    حریت رہنماء نے کشمیریوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وہ ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے بھارت سے آزادی کا عزم دہرائیں تاکہ ہمیں آزادی حاصل ہو‘‘۔

    اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ بھارت کے یوم آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور پوری وادی میں ہڑتال کی جاتے گی، یوم سوگ کے باعث پوری وادی میں سیاہ جھنڈے بھی لہرائے جائیں گے جبکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام بھارتی سفارت خانوں کے باہر احتجاج بھی کریں گے‘‘۔