Tag: بھارت

  • ریواولمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی ریسلرکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

    ریواولمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی ریسلرکا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

    ممبئی : کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلےاولمپکس میں حصہ لینے والے واحد بھارتی ریسلر نارسنگھ یادیو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،بھارتی ریسلر اولمپکس میں حصہ نہیں لےپائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ابھی ریو اولمپکس کے آغاز میں دس روز ہی باقی ہیں اور بھارت کی جانب سے ریواولمپکس میں شرکت کے لیے تیار ہی تھا کہ بھارتی حکام کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ریسلر نارسنگھ یادیو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا.

    بھارت کی جانب سے ریواولمپکس میں حصہ لیے والے واحد ریسلر کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے

    بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کردی ہےکہ نارسنگھ یادیو کا بی سیمپل پوزیٹو آیا ہے،انہوں نے ممنوعہ اسٹیرائیڈز استعمال کی ہیں،بی سیمپل ٹیسٹنگ کے وقت رسیلر یادیو خودوہاںموجود تھے.

    یاد رہےریو اولمپکس سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے،اس دوران نارسنگھ کا ڈوپ ٹیسٹ منثبت آیا،بھارتی ریسلر کو ورلڈ چیمین شپ کے دوران اولمپک کوٹہ دیا گیا تھا.

  • بھارت میں گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والا شخص گرفتار

    بھارت میں گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والا شخص گرفتار

    بہار: بھارت میں ایک شخص منت پوری کرنے کی کوشش میں حوالات پہنچ گیا، اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نلندا میں منت پوری کرنے کی کوشش نے انواز احق نامی شخص گھر کی چھت پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا اس معاملے میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انوار الحق نے پولیس کو بتایا کہ شادی کے بعد کئی سال تک بیٹے کی پیدائش نہ ہوئی تو اس نے منت مانگی تھی کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو وہ پاکستان جائے گا۔

    India-Pak-flag

    انوار الحق کا کہنا تھاکہ بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ منت پوری کرنے پاکستان نہ جاسکا تو اس نے اپنی منت پوری کرنے کیلئے گھر کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لگادیا۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر پاکستانی پرچم چھت سے اتار کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اہلِ محلہ کے رہائشیوں نے پاکستانی پرچم لہرانے پر مذکورہ شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    انوار الحق کی منت پوری ہوئی یا نہیں لیکن اس کی یہ خواہش نے اس کو حوالات ضرور پہنچ دیا ہے، اس سے قبل بھی پٹنہ میں مسلم تنظیم سے وابستہ لوگوں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔

  • بہار : بارودی سرنگ دھماکے میں دس سیکورٹی اہلکار ہلاک

    بہار : بارودی سرنگ دھماکے میں دس سیکورٹی اہلکار ہلاک

    بہار : بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے اورنگ آباد ضلعے میں بارودی سرنگ دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے دس اہلکار ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمال ریاست بہار کے اورنگ آباد ضلعے میں ماؤ نواز باغیوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے اسپیشل سیل کوبرا پر حملہ کیا، جس میں دس سیکورٹی فورسز ہلاک ہوئے،جبکہ اسپیشل سیل کوبرا کی جوابی کارروائی میں تین ماؤ نواز باغی بھی مارے گئے.

    بہار کے آئی جی سنیل کمار کے مطابق ’پیر اور منگل کی درمیاني شب ہونے والے واقعے میں ماؤنواز باغیوں نے کئی دھماکے کیے جس میں سی آر پی ایف کے خصوصی دستے کوبراکے دس جوان ہلاک ہو گئے۔‘

    یاد رہے کہ بہار اور جھارکھنڈ کے علاوہ ماؤنواز باغی کئی دوسری ریاستوں میں بھی سرگرم ہیں.

    یاد رہے کہ اسپیشل یونٹ کوبرا کے خلاف باغیوں کا یہ بڑا حملہ تھا جس میں باغیوں کی جانب سے اس یونٹ کو نشانہ بنایاگیا،جس میں دس سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے.

    واضح رہے کہ کوبرا اسپیشل یونٹ کو جنگلوں میں ماؤنواز باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے بنایا گیا ہے.

  • اترپردیش : زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

    اترپردیش : زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

    اترپردیش : انڈیا کی ریاست اترپر پردیش کے ایٹا ضلع میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک اور چھ افراد اپنی بینائی سے محروم ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق ریاست اتر پردیش کے سینیئر پولیس اہلکار اجے شنکر رائے کے مطابق زہریلی شراب پینے سے مزید پچاس افراد کی طبیعت خراب ہوئی ہے،متاثرہ افراد کا مقامی اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے.

    پولیس کے مطابق جمعے کی شب ایٹا ضلع کے علاقے علی گنج میں لوگوں نے ایک دوکان سے یہ شراب خریدی تھی اور اس کو پینے کے فوراً بعد لوگوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی.

    پولیس کے مطابق زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،پولیس حکام نے اس سلسلے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ریاستی حکومت نے لاپرواہی برتنے کے الزام میں متعدد افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے.

    یاد رہے کہ غیرقانونی شراب انڈیا میں ایک بہت بڑا اور منافع بخش کاروبار ہے،اس کاروبار میں ملوث افراد خفیہ مقامات پر شراب تیار کرتے ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اترپردیش کے ہی شہر لکھنؤ کے قریب واقع ایک علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 35 افراد کی موت ہو گئی تھی.

  • سونے سے بنی شرٹ اور زیورات زیب تن کیے رکھنے والے بھارتی شخص کا قتل

    سونے سے بنی شرٹ اور زیورات زیب تن کیے رکھنے والے بھارتی شخص کا قتل

    سونے سے بنی شرٹ اور زیوارات پہنے ہوئے دتّہ پھوگے بھارت میں سونے کے آدمی کہلائے جانے تھے،انہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا،قتل کی وجہ اور قاتلوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    دتہ پھوگے نامی شخص اُس وقت مقبولیت کے عروج پر پہنچا گیا جب سنہ 2003 میں انھوں نے سونے سے بنی تین کلو گرام وزنی قمیض پہنی تھی جس کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

    دتہ پھوگے ہاتھوں کی انگلیوں میں جگمگاتی سونے کی انگوٹھیاں،کلائیوں میں سونے کے بھاری کڑے اور گلے میں مختلف ساخت اور اوزان کے ہار اور لاکٹس زیب تن کیے رکھتے تھے۔

    GOLD MAN POST

    سر سے پاؤں تک سونے کو اپنا لباس اور آرزئش بنانے والے دتہ پھوگے جلد ہی پورے بھارت میں "سونے کا آدمی” کے نام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے،اِن کے منفرد انداز نے جہاں ان کو سب سے ممتاز کردیا وہیں کچھ تنقید کا بھی سامنا بھی رہا۔

    گزشتہ روز یہ افسوسناک خبر ملی ہے کہ "سونے کے آدمی” کو ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سُلا دیا گیا ہے انڈین پولیس کا دعوی ہے کہ دنیا کی سب سی مہنگی قمیضوں میں سے ایک سونے کی قمیض پہننے والے انڈین شہری کو مبینہ طور پر مار مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

    اب تک کی موصول اطلاعات کے مطابق دتہ پھوگے کے بیٹے کو جمعرات کی رات ایک کھلی جگہ پر سالگرہ کی دعوت پر مدعو کیا گیا تھا جب وہ اپنے صاحبزادے کے ہمراہ تقریب میں پہمچے تو وہاں موجود درجن بھر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور چھریوں سے اُن پر حملہ کردیا.اُن کی موت تیزدھار نوکیلی چیز کی ضربیں لگنے سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دتہ پھوگے کو 22 سالہ بیٹے کو کسی نے سالگرہ میں دِغی کے علاقے میں مدعو کیا جہاں دتہ پھوگے کا بہ طور مہمان خصوصی استقبالیہ دینا تھا،استقبالیے کے بجائے اُن پر حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا،اس موقع پر اُن کا بیٹا بھی موجود تھا جسے ملزمان نے چھوڑ دیا جب کہ بیٹے نے بھی ملزمان کا نہ تو پیچھا۔

    اڑتالیس سالہ دتہ پھوگے کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا اپنا اپنا شوق اور مشغلہ ہوتا ہے، کوئی نئی نئی گاڑیاں رکھتا ہے، کوئی محل بناتا ہے تو کوئی نادر و نایاب چیزیں جمع رکھتا ہے ایسے ہی میرا شوق سونا زیب تن کیے رکھنا ہے میں سونے کو منافع کے لیے جمع نہیں رکھتا بلکہ سونے کو زیبائش کے لیے سب سے خوبصورت ذریعہ سمجھتا ہوں۔

  • اسلام آباد : سندھ طاس معاہدہ،پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد : سندھ طاس معاہدہ،پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان کے درمیاں 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہونے پر پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوغ کرنے کا فیصلہ کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے سیکریٹری محمد یونس ڈھاگا کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد پانی کے تنازع پر مذاکرات کے لیے اس وقت ہندوستان میں موجود ہے،تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی.

    پاکستان نے ہندوستان کے اسلام آباد سے ملحقہ علاقوں میں اہم ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعمیر پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا.

    وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‘پاکستان سندھ طاس معاہدے کے حل طلب فیصلے کے لیے اپنا کیس عالمی ثالثی عدالت میں پیش کرے گا.’

    وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستان کے کشن گنگا اور رینٹل ہائیڈو پاور منصوبوں پر تحفظات ہیں، پاکستان گذشتہ ڈھائی برس سے ہندوستان کے ساتھ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے لیکن اب تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی.

    ان کا کہنا تھاکہ ہندوستان نے مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کو مدعو کیا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے.

    واضح رہے کہ پاکستان گذشتہ ڈھائی برس سے ہندوستان سے پانی کےتنازع کو حل کےلیے مذاکرات کررہاتھا جس میں جوئی پیش رفت نہ ہوسکی.

  • ثانیہ مرزاکی کتاب کی رونمائی،شاہ رخ خان کی شرکت

    ثانیہ مرزاکی کتاب کی رونمائی،شاہ رخ خان کی شرکت

    حیدرآباد : معروف بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی،کتاب کی رونمائی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کی.

    تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی،بالی ووڈ کے بادشاہ نے کتاب کی رونمائی کی،تقریب میں ثانیہ مرزا کی فیملی بھی شامل تھی.

    MIRZA POST 5

    پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی ملکہ ثانیہ مرزا نے سوانح حیات ‘Ace Against Odds’ میں اپنی ذاتی زندگی ،پیشہ وارانہ زندگی، شادی اور زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات اور کارناموں کا احاطہ کیا ہے.

    MIRZA POST 2

    کتاب کی جھلک دکھانے والے شاہ رخ خان نے ثانیہ کو ریکٹ کی رانی قراردیا،تقریب رونمائی میں ثانیہ مرزا کے والدین ،بہن اور رشتے دار بھی موجودتھے.

    MIRZA POST 3

    ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو سوانح حیات لکھنے میں پانچ سال لگے جس میں انہوں نے بھی اپنی بیٹی کی مدد کی.

    بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات چالیس اسباق پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے چار سال کی عمر سے لے کر کتاب مکمل ہونے تک کے واقعات کو قلمبند کیا ہے.

    MIRZA POST 4

  • واشنگٹن : کشمیرکامسئلہ پاکستان اوربھارت نےمل کرحل کرناہے،مارک ٹونر

    واشنگٹن : کشمیرکامسئلہ پاکستان اوربھارت نےمل کرحل کرناہے،مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکاکامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی اوراقوام متحدہ کی قراردادپر تبصرہ کرنےسےگریز،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہےکہ پاکستان اوربھارت کو مل کرمسئلہ حل کرناہے.

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں نیوزبریفنگ کےدوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کاکہناتھاکہ کشمیرپرامریکاکی آج بھی وہی پالیسی ہے جو پہلےتھی،کشمیر کامسئلہ پاکستان اور بھارت نے ملکرحل کرناہے.

    مارک ٹونر نے کشمیریوں کی ہلاکت پر مذمت کرنےسےگریز کیا،مارک ٹونرنےکشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر تبصرہ کرنےسےگریزکیا.

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا افغانستان میں دہشت گردعمرنرےکی ہلاکت پر کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں یہ اہم کامیابی ہے.

    مارک ٹونر کاکہناتھاکہ پاکستان کی دہشت گردوں کےخلاف کارروائیوں کو مثبت نگاہ سےدیکھتےہیں،انہوں نے اعتراف کیاکہ دہشت گردی سےپاکستان ناقابل تلافی نقصانات اٹھاچکاہے.

    امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان مارک ٹونر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےدہشت گردی کےخلاف عزم کوقابل تحسین قراردیا.

  • کترینہ کیف کی جگہ کیرتی سنن نے لے لی

    کترینہ کیف کی جگہ کیرتی سنن نے لے لی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں اضافہ ہوتے نئے چہروں کی بدولت ان کے لیے مواقعوں میں کمی ہوتی جارہی ہے۔

    ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ملبوسات کے ایک برانڈ نے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کترینہ کی جگہ کیرتی سنن کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    k1

    ویب سائٹ کے مطابق برانڈ کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئے اور نوجوان چہرے کو اپنے برانڈ کے لیے لینا چاہتے ہیں۔

    اسی برانڈ کے مردانہ ملبوسات کے لیے ورون دھون کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے معاہدے کی تو تجدید کردی گئی مگر کترینہ کیف کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور اس کی تجدید نہیں کی گئی۔

    k-post-32

    کچھ عرصہ قبل ہی کترینہ کیف اور رنبیر کپور کا رشتہ ختم ہوچکا ہے اور وہ دوںوں قطع تعلق کرچکے ہیں۔ کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی فلمیں بھی فلاپ ہورہی ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے جیسے ان کا کیریئر زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    k-post-4 (1)

    ذرائع کے مطابق کترینہ کو آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کیا جارہا ہے لیکن باقاعدہ طور پر اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

  • نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی کشمیریوں کے قتل پر تشویش

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی کشمیریوں کے قتل پر تشویش

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں فورسز کے ہاتھوں 32نہتے کشمیری مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

    تفصیلات کے مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بریفنگ کے دوران کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نےکشمیریوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

    سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک کےمطابق اس حوالےسے بان کی مون کا ایک تفصیلی بیان بعدازاں جاری کیا جائےگا.

    کشمیریوں‌ پر ظلم، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی*

    اس سے قبل دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے 32 ہلاکتوں‌ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا اور کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کسی صورت قبول نہیں،دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا.