Tag: بھارت

  • خلیجی ممالک سے زرمبادلہ بھیجوانےوالے پانچ بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    خلیجی ممالک سے زرمبادلہ بھیجوانےوالے پانچ بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    دبئی: متحدہ عرب امارت کے منی چینجیر کمپنی کے مطابق اُن کی خدمات حاصل کرنے والے باشندوں کا تعلق جن پانچ سرفہرست ممالک سے ہےاس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترسیلِ زرکی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی وال اسٹریٹ ایکسچینج نے بتایا ہے کہ ان کی خدمات حاصل کرنے والوں کا تعلق انڈیا، بنگلہ دیش، فلپائن، پاکستان اور سری لنکا سے ہے۔ وال اسٹریٹ ایکسچینج کے مارکیٹینگ اینڈ سپورٹ سروسز آفیسر سلطان المحمود نے سالانہ کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کرنسی ریٹ اورکسٹمرکو مہیا کی گئی سہولیات کے باعث 2014 سے 2015 تک اپنے منافع میں دس فیصد اضافہ کیا۔

    سلطان المحمود نے مزید بتایا کہ خلیجی ممالک سے اپنے گھروں کو رقم بھیجنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، دیگرکرنسیوں کی گرتی ہوئی قدر اورغیر یقینی صورت حال نے ڈالر کو مزید مستحکم کیاجس کے باعث ڈالرمیں ترسیلِ زر میں حالیہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق دیگرممالک سے اپنے ملک بھیجی جانے والی رقم میں بھارت 72 بلین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے،چین 64 بلین کے ساتھ دوسرے اور30 بلین ڈالر کے ساتھ فلپائن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    20بلین ڈالر کے ساتھ پاکستان آٹھویں اور بنگلہ دیش15بلین ڈالر کے ساتھ دسویں نمبر ہیں۔

    ورلڈ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارت میں غیر ملکی افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے اس لیے یہاں سے سب زیادہ زرمبادلہ بھیجوایا جاتا ہے۔

    متحدہ عرب امارت کی جانب سے اس سال دو لاکھ باون ہزار نئے ورک پرمٹ جاری ہونے کی وجہ سے سلطان المحمود اس سال بھی بزنس میں بڑھوتی کے لیے پُرامید نظرآتے ہیں۔

  • بھارت میں پانی کی حفاظت پراسلحہ بردار سپاہی معمور

    بھارت میں پانی کی حفاظت پراسلحہ بردار سپاہی معمور

    نئی دہلی: بھارت میں پانی کی قلت نے خوفناک بحران کی شکل اختیارکرلی ہے جس کے سبب ڈٰیموں سے پانی کی چوری کو روکنے کے لیے مسلح گارڈ تعینات کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں موسم گرما میں جہاں سورج اپنے جوبن پر ہے وہیں خشک سالی کی وجہ سےپانی کی قلت بھی عروج پرہے. گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے جہاں نوجوان ڈیم میں تیراکی کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ کچھ قریبی دیہات کے رہائشی پانی کی چوری کے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں جن سے نمٹنے کے لیئےاسلحہ بردارسپاہی چوکنے کھڑے ہیں تاکہ خشک سالی کے باعث بچے کچے آبی ذخیرے سے پانی کی سپلائی طے شدہ پلان کے مطابق جاری رہے۔

    بھارتی حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ دوسالوں سے مون سون بارشیں نہ ہونے کے باعث ملک خشک سالی کا شکار ہے۔ پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے چار ڈیمز پہلے خشک ہوچکے ہیں۔ اس لیےہزاروں لوگوں کو پانی ٹینکرز کے ذریعے سپلائی کیا جارہا ہے تاہم یہ ایک ناکافی اقدام ہے۔

    ڈیمز کی حفاظت پر معمور چیف سیکیورٹی آفیسرپریتم سروہی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم دن میں چوبیس گھنٹے ڈیمز کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ریاست تکم گڑھ میں پانی سونے بھی زیادہ قیمتی ہوگیا ہے۔ تکم گڑھ کے لاکھوں رہائشی ہرچاردن بعد بہ مشکل دو گھنٹے ہی پانی حاصل کر پارہے ہیں۔ حکومت طلب و رسد کی کمی دور کرنے کے لیے کنویں بھی تعمیر کروا رہی ہے۔

    تکم گڑھ کی خاتون میئرنے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں پانی کی شدید قلت کا سامناہے، تاہم ہماری پوری کوشش ہے کہ ہر ایک شہری کو پانی مل سکے۔ہم دعاگو ہیں کہ بارشیں ہوں اور ڈیمز کی سطح بلند ہو تاکہ ہر ایک شہری کو بآسانی پانی مل سکے۔

    یاد رہے بھارت ان ممالک میں شامل ہیں جن کو شدید پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ جس کے باعث پانی کی چوری اور نقص امن کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ ڈیمز پر حفاطتی اقدامات تو کر لیے گئے ہیں لیکن بارانِ رحمت کے لیے سب کی نگاہ آسمان کی جانب ہے۔

  • بھارت کی جانب سے سرحدوں  پر لیزردیواریں نصب کرنے کا فیصلہ

    بھارت کی جانب سے سرحدوں پر لیزردیواریں نصب کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ: بھارت نےایک درجن سے زائد لیزر دیواریں پاکستان کی سرحد کے ساتھ آپریشنل کردیں، لیزردیواروں کے ذریعے سیکورٹی کو موثر بنانے اور بھارتی سرحد میں مداخلت کو روکا جاسکے گا.

    بی ایس ایف کی جانب سے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا گیا ہے کہ آٹھ لیزر دیواریں لگائی گئی ہیں جن میں سے تین بنجاب بارڈر کے ساتھ جب کہ چار آئندہ کچھ دنوں میں لگائی جائیں گی ان لیزردیواروں کو بین الاقوامی سرحد سمیت حساس علاقوں کی نگرانی کو موثر بنانا اور ساتھ ہی بیرونی مداخلت کو روکنا ہے۔

    لیزر دیواریں جموں کشمیر، پنجاب، گجرات، راجستھان میں لگائیں جائے گیں جس کی نگرانی بھارتی بارڈر فورس بی ایس ایف کرے گی۔

    ان لیزر دیواروں کو لگانے کا فیصلہ بی ایس ایف کی جانب سے دو سال پہلے ہی کرلیا گیا تھا ان علاقوں میں سرحد کے خطرے کو نظر میں رکھتے ہوئے۔

    پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ شبہ تھا کہ دہشت گردوں نے پنجاب میں بمیال علاقے سے سرحد کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ اور بی ایس ایف نے سرحد کے ساتھ ان دیواروں کو نصب کرنے کا فیصلہ کیا.

    مزید 45 لیزر دیواروں کو پاک بھارت سرحدی علاقوں میں نصب کیا جائےگا.جس سے حساس علاقوں کی نگرانی سمیت بین الاقوامی بارڈرز پر مداخلت کو روکا جاسکے گا.

    تکنیکی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ بی ایس ایف سرحدوں پر سیکورٹی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے کام کرے گی تاکہ دہشتگردی کی کاروائیوں کو روکا جاسکے.

    "لیزر دیواروں نے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے. غیر قانونی نقل و حرکت کا پتہ لگانے میں ابتدائی طور پر نتائج حوصلہ افزا ہیں،

  • چھوٹے سے قصبہ کی رہائشی جو چاند کو چھونے جارہی ہے

    چھوٹے سے قصبہ کی رہائشی جو چاند کو چھونے جارہی ہے

    اوٹی، بھارتی ریاست تامل ناڈو کا ایک غیر معروف قصبہ شاید بہت جلد مشہور ہوجائے کیونکہ یہاں کی رہائشی دیپانی گاندھی بہت جلد چاند کو چھونے والی ہے۔ چھبیس سالہ دیپانہ ٹیم انڈس کی ایک رکن ہے جو بھارت کی وہ واحد ٹیم ہے جو تیس ملین ڈالر کے گوگل لونر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی ہے۔

    بھارت کے علاوہ دیگر 16 عالمی ٹیمیں بھی اس مقابلے میں شامل ہیں۔ یہ مقابلہ نجی طور پر فنانس کیے جانے والے روبوٹک کرافٹ کے حوالے سے ہے جو 2017 میں چاند پر اترے گا۔

    دیپانہ اس دستاویزی فلم کی مرکزی کردار بھی ہے جو اس مقابلے میں شامل ٹیموں کی جدوجہد پر بنائی جارہی ہے۔ ’مون شوٹ‘ کے نام سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم جے جے ابرامز کی زیر نگرانی بنائی جارہی ہے جو اس سے قبل ایک ٹی وی سیریز ’لوسٹ‘ اور ’اسٹار وارز ۔ دی فورس اویکنز‘ کے خالق بھی ہیں۔

    دستاویزی فلم میں گفتگو کرتے ہوئے دیپانی کہتی ہیں،’ بھارت بدل رہا ہے جس کا ایک ثبوت میں ہوں۔ اب ایسی خواتین بھی ہیں جو سائنس اور خلا کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ بہت جلد ان کی تعداد ان شعبوں میں مردوں کے برابر ہوجائے گی۔

    بنگلور کی ٹیم انڈس میں دیپانہ اس گروپ کا حصہ ہیں جو خلائی جہاز کے لانچ ہونے سے اس کے چاند پر اترنے تک جہاز کو کنٹرول کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

    آسکر کے لیے نامزد ’اورلانڈو وان آئن سیڈل‘ اس دستاویزی فلم کے ہدایت کار ہیں۔ فلم میں دیپانہ کے اسکول کے دنوں سے لے کر اس کے حال تک کی کہانی بیان کی گئی ہے جہاں وہ چاند کو چھونے جارہی ہے۔

    مجھے بچپن سے ہی حساب سے دلچسپی تھی۔ دیپانہ کہتی ہے، ’سائنس کے ساتھ میتھ پڑھنا بہت مزے کا کام ہے۔‘ فلم میں اسے ایک چھوٹے سے قصبے کے ایک اسکول میں بچوں کو خلا کے بارے میں پڑھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں وہ اپنے امریکا کے سفر کے بارے میں بھی بتاتی ہے جہاں اسے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جانا پڑا۔

    دیپانی کلپنا چاولہ سے بہت متاثر ہے جو بھارتی نژاد امریکن خلا باز تھی اور اسے خلا میں جانے والی پہلی بھارتی خاتون خلا باز کا اعزاز حاصل ہوا۔

    دیپانہ بتاتی ہے، ’ لوگ مجھے کہتے تھے کہ تم لڑکی ہو، تم گھر بیٹھو اور آرام کرو۔ لیکن میرے والد نے مجھے بہت حوصلہ دیا۔ انہوں نے ہمیشہ مجھے سبق دیا کہ ایک لڑکی بھی وہ سب کچھ کر سکتی ہے جو کوئی لڑکا کر سکتا ہے۔ ان ہی کے دیے ہوئے اعتماد کی بدولت آج میں نے اپنے آپ کو ثابت کردیا۔‘

    انڈین اسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کے ایک سابق طالبعلم راہول نارائن نے انڈس ٹیم قائم کی تھی ۔ اس ٹیم نے ناتجربہ کاری اور ناکافی سہولیات کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیا لیکن یہ ٹیم اب مقابلے میں سب سے آگے ہے۔

  • سلطان اذلان شاہ ہاکی، بھارت نے پاکستان کو1-5سے ہرا دیا

    سلطان اذلان شاہ ہاکی، بھارت نے پاکستان کو1-5سے ہرا دیا

    ایپوہ: سلطان اذلان شاہ ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے ہرادیا۔ پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہرہوگیا۔

    ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی میں گرین شرٹس کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا، نیوزی لینڈاورآسٹریلیاکےبعدبھارت نےبھی پاکستان کو باآسانی ہرادیا۔

    میچ کے آغازسے ہی دونوں ٹیموں نےایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑتوڑ حملےکیے، من پریت کی ریورس ہٹ نےبھارت کوبرتری دلوائی، کپتان محمدعرفان نے پینلٹی کارنرپرحساب برابرکردیا۔

    پہلے کوارٹرمیں سےبھارت نےمزید گول اسکورکرکے پھربرتری حاصل کرلی۔ دوسرےکوارٹرمیں دونوں ٹیمیں گیندکوجال میں پھینکے میں ناکام رہی، یہ کوارٹربھی بھارت کی برتری پرختم ہوا۔

    تیسرے ہاف میں پاکستان نے خسارہ کم کرنےکی بھرپور کوشش کی لیکن بھارت نے ایک اورگول داغ کربرتری کوڈبل کردیا۔ چوتھے اورآخری کوارٹرمیں بھارت نے مزید دوگول کرکے جیت یقینی کرلی۔

    بھارت کوگول کرنے کاایک اورموقع ملا،لیکن عمران بٹ نے پینلٹی اسٹوک روک لیا، بھارت نے میچ پانچ سے جیت کرپاکستان کو فائنل کی دوڑ سےباہرکردیا۔

  • کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا بھارت مداخلت کررہا ہے، عبدالباسط

    کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا بھارت مداخلت کررہا ہے، عبدالباسط

    نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نےکہاہےبھارتی ٹیم کوپاکستان آنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    عبدالباسط نے کہا کلبھوشن کی گرفتاری سےثابت ہوگیا کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کررہاہے۔گرفتاری کےبعدبھارتی نیٹ ورک کو پکڑا گیا۔

    پاکستانی سفیرنے کہا بھارت جامع مذاکرات کیلئےتیارنہیں، پٹھانکوٹ حملے سے متعلق معلومات دیتے ہوئےبولےدوطرفہ تعلقات کا معاملہ ہے تحقیقات کیلئےبھارتی ٹیم کی پاکستان آمدکاامکان نہیں۔

    پاکستانی ہائی عبدالباسط نے بتایا کہ پاک بھارت تنازع کی بنیادی وجہ جموں وکشمیر ہے۔

    CfcAq3JUIAAwm-_

    CfcAqxFUkAEYHQE

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 7 وکٹوں‌سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 7 وکٹوں‌سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

    ممبئی:ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلیے 193 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 اوورز کے نقصان پر 192 رنز بنائے، روہت شرما اور اجینکا رہانے نے ٹیم کو 62 رنز کا آغاز فراہم کیا، روہت 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد رہانے نے ویرات کوہلی کے ساتھ ملکر 66 رنز کی شراکت قائم کی اور 40 ر نز پر آؤٹ ہوگئے۔

    ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی 3 مواقع فراہم کیے جس کے باعث انہوں نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 89 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ کپتان دھونی بھی 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے اندرے رسل اور سیموئل بدری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعقب میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 193رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا جس میں سمنز نے 82 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی جس نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں چار بار آمنے سامنے آئیں اور دو دو فتوحات کے ساتھ دونوں ہم پلہ رہیں۔

  • راجستھان : بھارت نے35پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

    راجستھان : بھارت نے35پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

    راجستھان: بھارت نے راجستھان میں خواتین اوربچوں سمیت پینتیس پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا،دفترخارجہ کا کہنا ہے گرفتارپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

    نامکمل سفری دستاویزات یا را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے ردعمل پر بھارت نے پینتیس پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا، خواتین اوربچوں سمیت گرفتارکئے گئے پاکستانیوں پرنامکمل سفری دستاویزات رکھنے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہریوں کو راجستھان کے علاقے جیسلمیرسے گرفتارکیا گیا،پاکستانیوں کے پاس متھرا اورہری دوارکا ویزا تھا،پولیس حکام کا کہنا ہے گرفتارپاکستانیوں کا تعلق میرپورخاص،عمر کوٹ اورتھرپارکرسے ہے اوروہ موناباؤ کے راستے بھارت گئے تھے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے بھارت میں گرفتارپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں،تفصیلات ملنے کے بعد معاملے کو دیکھیں گے۔

  • ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹ سے ہرا دیا

    ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹ سے ہرا دیا

    دہلی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ٹھکانے لگا دیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میں بنگلہ دیشن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کی باعث بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہیں اور نو وکٹ پر ایک سو تیرہ رنز بناسکیں۔

    پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف صرف ایک ہی وکٹ پر حاصل کرلیا، دوسری وکٹ کی شراکت میں ننانوے رنز اسکور میں جوڑنے والی سدرہ امین نے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، بسمہ معروف نے بھی تینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو نو وکٹ سے جیت دلائی۔

    گروپ بی کے ٹیبل میں پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے بنگلا دیش کو 1 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے بنگلا دیش کو 1 رنز سے شکست دے دی

    بنگلورو: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں سخت مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلا دیش کو ایک رنز سے شکست دے دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیالیس رنز بنائے جس کے جواب میں محمد متھن اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا، متھن صرف ایک رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ تمیم نے شبیر الرحمان کے ساتھ ملر دوسری وکٹ کیلیے چوالیس رنز کی شراکت قائم کی۔

    تمیم 35 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شبیر الرحمان نے 26 رنز بنائے، شکیب الحسن نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان مشرفی مرتضیٰ 6 رنز ہی بناسکے، سومیا سرکار اور محمد اللہ نے چھٹی وکٹ کیلیے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی، سومیا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    بنگلا دیش کو آخری اوور میں مشفق الرحیم اور محمد اللہ کی وکٹ پر موجودگی میں 11 رنز درکار تھے، مشفق نے دوسری اور تیسری گیند پر چوکا مارکر جیت کی راہ ہموار کردی لیکن پانڈیا نے چوتھی اور پانچویں گیند پر دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ اور سنسنی خیز بنادیا۔

    انڈیا کی جانب سے ایشون اور جڈیجا نے 2،2 جب کہ رائنا اور اشیش نہرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی کھلاڑیوں نے اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 42 رنز کا آغا زفراہم کیا، ویرات کوہلی اور سریش رائنا نے تیسری وکٹ کیلیے 50 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

    ویرات 24 ، رائنا 30، ہارک پانڈیا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ یووراج سنگھ بھی صرف 3 رنز ہی بناسکے۔ جڈیجا نے دھونی کے ساتھ ملکر 20 رنز کی تیز شراکت قائم کی لیکن جڈیجا 12 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان دھونی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور الامین نے 2،2 جب کہ شکیب، محمد اللہ اور شوواگاتا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔